جان
محفلین
جی بالکل یہ وہ ویڈیوز نہیں ہیں بلکہ یہ ویڈیوز جج صاحب کی پریس ریلیز اور حکومتی شور کے جواب میں ریلیز کی گئی ہیں۔ اصل پکچر ابھی باقی ہے۔ مریم نواز پہلے دن سے اپنے والد صاحب کے ساتھ کھڑی ہیں، کردار شہباز شریف کا مشکوک ہے، وہ پچ کے دونوں طرف کھیل رہے ہیں وہ فرنٹ فٹ پر جان بوجھ کر نہیں کھیل رہے اس لیے مریم نواز صاحبہ کو فرنٹ فٹ پہ کھیلنے کا موقع دیا جا رہا ہے تاکہ نقصان کی ذمہ دار بھی یہی رہیں۔ ویسے بھی مریم نواز میں شہباز فیملی سے زیادہ بہتر لیڈرشپ سکلز معلوم پڑتی ہیں۔ سپریم کورٹ کو خان صاحب اکسانے کی ناکام کوشش تو کر رہے ہیں لیکن میری دانست میں سپریم کورٹ اس میں خود سے نہیں کودے گی، اول تو موجودہ چیف جسٹس سابقہ چیف جسٹس جیسا "مزاج" نہیں رکھتے اور دوم اس کے پیچھے کچھ اور "محرکات" بھی ہیں۔تاہم، یہ وہ ویڈیوز نہیں ہیں جن کا واویلا مچا ہوا ہے۔ یہ پیش کردہ ویڈیو کے مزید حصے ہی ہیں جو جج ارشد ملک صاحب کے کردار کو مزید مشکوک بناتے ہیں۔ مریم نواز صاحبہ نے گویا اپنے تئیں تہیہ کر رکھا ہے کہ وہ واقعی آخری حد تک جانے کا ارادہ رکھتی ہیں۔ شاید اسی تدبیر سے پارٹی میں نئی جان پڑ سکتی ہے۔ حیرت کی بات ہے کہ سپریم کورٹ اب از خود نوٹس نہیں لے رہی ہے!
آخری تدوین: