دیکھیے، نون لیگ جو بیانیہ 'سیل'کر رہی ہے، اس کے مطابق انہیں 'ججوں'کو بلیک میل کر کے سزائیں 'سنوائی'جا رہی ہیں۔ اب اگر آپ ان ایشوز سے صرفِ نظر کر کے چلیں گے اور سزائیں دیں گے تو عوام میں، اور بین الاقوامی دنیا میں، کیا تاثر جائے گا چاہے آپ اپنے تئیں درست فیصلے بھی سنا رہے ہوں۔ حالیہ تاریخ میں پہلی مرتبہ ایسا ہوا ہے کہ ایک بڑی سیاسی جماعت نے اس طرح کا ایڈونچر کیا ہو۔ اس کے اثرات ہمہ گیر ہو سکتے ہیں۔ دیکھنا یہ ہے کہ مریم صاحبہ کو جیل میں ڈالنے کے بعد اُن کا خلا کون پُر کرے گا اور انہیں جیل میں ڈالنا حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کے لیے کس قدر مفید ثابت ہو گا۔ اصل معاملات ویسے معیشت سے جڑے ہوئے ہی ہیں؛ یہ بات پیش نظر رہے۔