نواز شریف کو سزا دباؤ پر سنائی، احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کی مبینہ ویڈیو جاری

جاسم محمد

محفلین
عدالت ثبوت طلب کرے گی۔ کیا ارشد ملک صاحب کے پاس بھی ویڈیوز ہیں؟ :)
ویڈیو ثبوت تو ناصر بٹ نے خود ہی پیش کر دیے ہیں جہاں وہ احتساب عدالت کے جج سے ملتا رہا ہے۔ صرف اس سیاسی مافیا سے ملاقات پر جج کو فارغ کر دینا چاہیے تھا۔
 
فرقان احمد

محفلین
ویڈیو ثبوت تو ناصر بٹ نے خود ہی پیش کردی ہیں جہاں وہ احتساب عدالت کے جج سے ملتا رہا ہے
دراصل، معاملہ کو متنازع بنا کر جج کو فارغ کر دیا گیا ہے تاہم، یہ معاملہ یہیں پر ختم نہیں ہو گا۔ یہ بات اب بہت آگے تک چلی گئی ہے۔ ارشد ملک صاحب کی مبینہ ویڈیوز اور ان کے بیان حلفی میں واضح تضادات موجود ہیں۔ تحقیق و تفتیش از بس لازم ہے۔ آج جو پیش رفت ہوئی ہے، مناسب ہے۔
 
ایک جج کو متنازعہ بنا کر فارغ کر دینے سے شریف فیملی پر لگے الزامات اور مقدمات ختم نہیں ہوں گے۔ بلکہ جج کے بیان حلفی کے بعد عدلیہ سے ان تمام ججز کا خاتمہ ہوگا جو ن لیگی مافیا سے خفیہ ملاقاتیں کرکے ان کو ماضی و حال میں قانونی تحفظ فراہم کرتے رہے ہیں۔
 
جاسم محمد

محفلین
یہ منہ اور مسور کی دال۔ جج اپنا خریدا ہوا، ویڈیو خود بنا کر اسے متنازعہ ثابت کیا، اور اب اس بنیاد پر خود ہی فیصلہ سنا دیا کہ گاڈ فادر بے گناہ ہے، اسے رہا کر۔
 
جاسم محمد

محفلین
جج ارشد ملک کا بیان حلفی جس میں وہ بتاتے ہیں کہ امسال ۶ اپریل (جب نواز شریف بیماری کا بہانہ بنا کر ضمانت پر رہا تھے) کے روز وہ نواز شریف سے ان کے گھر ن لیگی مافیا ناصر بٹ کے ہمراہ ملے
9-B6-D6-DAB-B61-C-4617-83-A1-F5-D869-D4-D457.jpg

یہ ہے اس ملک کا نظام عدل۔
جہاں جس شخص کو ملک کی سب سے بڑی عدالت گاڈ فادر کا خطاب دے کر وزارت عظمی سے ہٹاتی ہے اور پھر بعد میں بیماری کے بہانے پر ۶ ہفتے غیر معمولی ریلیف بھی دیتی ہے۔ تو اس دوران گاڈ فادر کو نچلی عدالت سے سزا سنانے والے جج اس کے گھر جا کر ملتے ہیں۔ اور اپنے قانونی فیصلہ پر “مشورے” دیتے ہیں۔
 
جاسم محمد

محفلین
کل ن لیگی جس جج کے ویڈیو بیانات کو آنکھیں بند کرکے بالکل سچا مان رہے تھے آج اسی کے بیان حلفی کو جھوٹا کہہ رہے ہیں :)
وہی پرانی ن لیگی بیماری: میٹھا میٹھا ہپ ہپ کڑوا کڑوا تھو تھو :LOL:
 
جاسم محمد

محفلین
دراصل، معاملہ کو متنازع بنا کر جج کو فارغ کر دیا گیا ہے تاہم، یہ معاملہ یہیں پر ختم نہیں ہو گا۔ یہ بات اب بہت آگے تک چلی گئی ہے۔ ارشد ملک صاحب کی مبینہ ویڈیوز اور ان کے بیان حلفی میں واضح تضادات موجود ہیں۔ تحقیق و تفتیش از بس لازم ہے۔ آج جو پیش رفت ہوئی ہے، مناسب ہے۔
۱۶ جولائی سے سپریم کورٹ کا فل بینچ اس ویڈیو سکینڈل کی سماعت کرے گا۔ لیکن لیگی مافیا کو سکون پھر بھی نہیں آنا۔
 
فرقان احمد

محفلین
یہ فیصلہ اب اعلیٰ عدلیہ کو کرنا ہے کہ کون سا فریق سچا ہے اور کون سا فریق جھوٹا ہے۔ مقدمہ عوام کے سامنے بھی ہے۔ یہ بات طے شدہ ہے کہ ارشد ملک صاحب نے اپنے دائرہء اختیار سے تجاوز کیا۔ ریاست کا نمائندہ جب سیاست دانوں کے گھروں میں جائے گا تو اُس کے بیانِ حلفی کی حیثیت کیا رہ جائے گی؟ فی الوقت یوں معلوم ہو رہا ہے کہ ارشد ملک صاحب اپنی ملاقاتوں کے بھونڈے جواز پیش فرما رہے ہیں۔ سوال یہ ہے کہ کیا وہ ان دھمکیوں، آفرز، وغیرہ کو نگران جج کے سامنے رکھتے رہے یا نہیں۔ مزید یہ کہ، کیا اُن کے پاس اپنے بیان حلفی کی توثیق کے لیے کوئی ثبوت موجود ہے۔ یہ بات تو نون لیگ بھی تسلیم کرتی ہے کہ ججز نے نون لیگ کے نمائندگان سے ملاقاتیں کیں اور اس کا جواز وہ یہ فراہم کرتے ہیں کہ یہ ملاقاتیں سزائیں سنانے کے بعد ہوئیں جس میں وہ اپنے اوپر دباؤ کا اقرار کرتے پائے گئے اور ان کے پاس اس حوالے سے مناسب ثبوت بھی موجود ہیں۔ اس لیے اب اعلیٰ عدلیہ کو فیصلہ کرنے دیجیے کہ سچ کیا ہے اور جھوٹ کیا ہے۔ :)

اچھی بات ہے! اب فیصلہ ہونا چاہیے اور اس معاملے کی شفاف تحقیقات از بس لازم ہیں۔
 
جاسم محمد

محفلین
پٹیشن کس نے پیش کی ہے؟
معلوم نہیں البتہ اچھی خبر یہ ہے کہ اب سپریم کورٹ کا فل بینچ جے آئی ٹی بنا کر اس سکینڈل کی تحقیقات کرے گا اور دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوگا۔
یاد رہے کہ جج کا بیان حلفی ہے یعنی عدالت سے جھوٹ بولنے پر سزا ہوگی۔ شریف خاندان نے تو اپنی کئی سو پیشیوں میں ایک بیان حلفی تک ریکارڈ نہیں کروایا اور نہ ہی اپنے دفاع میں کوئی گواہان پیش کئے۔ اس بار بھی معاملہ زیادہ مختلف نہیں ہوگا۔ سکینڈل کے مرکزی کردار جرائم پیشہ ناصر بٹ آج بھی مفرور اشتہاری ہیں :)
 
اچھی بات ہے۔ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہونا چاہیے۔ :)
 
جاسم محمد

محفلین
اچھی بات ہے۔ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہونا چاہیے۔ :)
اگر دوران جرح جج صاحب نے عدالت میں یہ ثابت کر دیا کہ ان کی ۱۶ سال پرانی نجی ویڈیو ایجنسیوں نے نہیں بلکہ لیگی مافیا نے سب سے پہلے بلیک میل کی غرض سے ان کو دکھائی تھی تو سارا کیس الٹ جائے گا۔ اور شریف خاندان کو ملنے والی سزائیں مزید سخت کر دی جائیں گے۔
کیونکہ اب جج صاحب اپنے بیان حلفی سے پھر نہیں سکتے۔ ان کو اپنے دعووں کو ثابت کرنا ہوگا۔
 
یہ معاملات اب عدالت میں ہی دیکھے جائیں گے۔ فی الوقت، دونوں پارٹیاں بڑے اعتماد سے اپنا کیس پیش کر رہی ہیں۔ :)
 
جسٹس کھوسہ شریف خاندان سے متعلق اچھا تاثر نہیں رکھتے۔ جس بینچ نے نواز شریف کو آن ریکارڈ گاڈ فادر اور سسیلین کہا تھا اس میں جسٹس کھوسہ بھی موجود تھے۔ یاد رہے کہ سپریم کورٹ کے ججز پاناما جے آئی ٹی کا والیم ۱۰ بھی پڑھ چکے ہیں جو اتنا حساس ہے کہ اسے آج تک پبلک نہیں کیا گیا۔
مریم نواز کا خیال تھا کہ ان کے خریدے ہوئے ایک جج کو متنازعہ بنا کر وہ پوری ریاست کو بلیک میل کر لیں گی۔ لیکن اب بازی پلٹ گئی ہے۔ جن ججز پر نواز شریف نے الزام لگایا تھا کہ وہ بغض سے بھرے بیٹھے ہیں اور ۵ لوگوں نے ان کو نااہل کرکے ملک تباہ کر دیا۔ آج وہی ججز جج ارشد ملک کے بیان حلفی اور بلیک میلنگ کیلئے بنائی گئی ویڈیوز کا فیصلہ کریں گے :)
 
ریاست بلیک میل کرے اور نہ کسی سے بلیک میل ہو۔ جو صحیح ہو رہا ہے، اسے غلط نہ کہا جائے اور جو غلط ہو رہا ہے، اسے صحیح نہ کہا جائے۔ ہمارا موقف اصولی ہے۔ :)
 
اپنے خلاف فیصلہ دینے والے ججز کو اسٹیبلیشیہ کا ٹٹو قرار دیا۔ کہا کہ یہ ججز بغض سے بھرے بیٹھے ہیں۔ پانچ لوگوں نے ملک برباد کر دیا۔ کیوں نکالا ریلی نکالی۔ جج کو بلیک میل کیا۔ جھوٹی بیماری کا بہانہ کر کے ۶ ہفتے کی عدالتی ریلیف لی۔ اور اس دوران سیاست کرتے رہے۔
مجھے تو اب یہ فکر کھائی جا رہی ہے کہ اگر انہی ججوں نے اس ویڈیو سکینڈل کو بھی قطری خط اور کیلیبری فانٹ کی طرح جعلی قرار دے کر سیاسی مافیا کی بینڈ بجا دی تو ان کا بیانیہ کیا ہوگا :)
 
یہ تو وقت آنے پر معلوم ہو گا۔ فی الوقت، مقابلہ برابر چل رہا ہے۔ :)
 
جاسم محمد

محفلین
یہ تو وقت آنے پر معلوم ہو گا۔ فی الوقت، مقابلہ برابر چل رہا ہے۔ :)
ویسے اگر عدالتی فیصلہ سیاسی مافیا کے حق میں آتا تو آج یہ سب کچھ نہ ہو رہا ہوتا۔ تاریخ میں پہلی بار شریف خاندان کو سزا ہوئی اور انہوں نے پورا نظام متنازعہ بنا دیا۔ اس لحاظ سے تو پی پی پی والے فرشتے لگتے ہیں۔ :)
CCAE8-A31-B319-4926-997-B-30-BAC2-F7-C980.jpg
 
Top