نیا سکول - داخلہ کھلا ہے

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

عاصم ملک

محفلین
شمشاد نے کہا:
وہ تو بعد میں دیکھا جائے گا پہلے آپ یہ بتائیں کہ آپ تھے کہاں اتنے دنوں سے؟

شمشاد بھائی میں شہر سے باہر گیا ہوا تھا کچھ کام کے سلسلے میں اس وجہ سے محفل پر نہ آ سکا ۔۔۔معذرت ماسٹر صاحب :(
معذرت کرنے سے کام چلے گا یا پھر درخواست دینی پڑے گی؟آپ پلیز وارننگ لیٹر ایشو نہ کیجئے گا :roll: :)
 
نوید ملک

محفلین
غیر حاضری کے بعد آج حاضر
اور حاضری کیلئے یہ لطیفہ

استاد (شاگرد سے جو 2 دن کے بعد سکول آیا تھا) کہاں تھے؟
شاگرد: جناب میرے پاس ایک ہی پینٹ شرٹ ہے پرسوں وہ دھوئی تھی ۔
استاد: اور کل ؟
شاگرد: کل میں آ رہا تھا سکول کہ آپکے گھر کی بالکونی میں آپکی پینٹ شرٹ ٹنگی دیکھی تو واپس چلا گیا :lol: :lol:

ماشٹر جی لگ جائے گی ناں حاضری :?:
 
شمشاد

لائبریرین
نوید ملک نے کہا:

جھوٹ بالکل جھوٹ، میرے گھر کی تو بالکونی ہی نہیں‌ ہے۔
اور میں تو کپڑے ویسے بھی ڈرائی کلین کرواتا ہوں۔
 
ظفری

لائبریرین
دیوار چاہے کتنی بھی بڑی کیوں نہ ہو ، اگر اس پر ناک رکھ دی جا ئےتو وہ بھی نظر نہیں آتی ۔

لگا دیں جی میری آج کی حاضری ۔۔۔ :wink:
 
قیصرانی

لائبریرین
بہت خوب کہا ظفری، کیا آپ ہمارے سکول میں ماسٹر بننا پسند کریں‌گے؟

بائی دی وے، آپ کی حاضری لگ گئی ہے :)
 
ظفری

لائبریرین
نہیں بھئی اس اسکول کی تنخوا بہت کم ہے ۔۔ بیچاری پچھلی استانی بھی مالی تنگی کا شکار ہوکر استفیٰ دے کر چلی گئیں تھیں ۔ میں اسٹوڈنٹ ہی بھلا ۔۔۔ :wink:
 
شائستہ

محفلین
ظفری نے کہا:
نہیں بھئی اس اسکول کی تنخوا بہت کم ہے ۔۔ بیچاری پچھلی استانی بھی مالی تنگی کا شکار ہوکر استفیٰ دے کر چلی گئیں تھیں ۔ میں اسٹوڈنٹ ہی بھلا ۔۔۔ :wink:
ظفر ،،، لالچ بری بلاہے ،،،،،، حاضری لگادیں ماسڑ جی میری بھی
 
شائستہ

محفلین
قیصرانی نے کہا:
اگرچہ اچھی بات ظفری کو بتائی گئی، پھر بھی آپ کی حاضری لگ گئی ہے :D
ماسٹر جی آپ سمجھ نہیں رہے نا، نام ظفر کا لیا ہے تاکہ وہ آپ کی آفر پر غور کریں ورنہ اصل مقصد تو حاضری ہی ہے ،،،،، اگر ظفر مان جاتے تو کیا میری دو حاضریاں لگ سکتی ہیں :?:
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top