نیا شادی دفتر

نہیں جناب مصیبت اور جہنم مفت میں نہیں ملتیں۔ اس کے لیے بھی انسان کو کوشش کرنی پڑتی ہے۔ جیسے کسی مصیبت کو دعوت دینے کے لیے آپ کو کسی بیل کو دعوت دینی پڑے گی کہ "آ بیل مجھے مار"، اسی طرح جہنم کے لیے بھی آپ کو بہت محنت کرنی پڑے گی، کیسے کیسے فراڈ کرنے پڑیں گے، وغیرہ وغیرہ۔

اور آپ سے کس نے کہہ دیا کہ شاعرہ بیوی مصیبت ہے۔ وہ تو عین راحت ہو گی کہ ہر وقت شعر سنا سنا کر طبیعت کو گرماتی رہے گی۔
جی طبیعت کو ہی گرماتی رہے گی تو چولہے کو کون گرمائے گا ؟؟؟؟؟؟
 

شمشاد

لائبریرین
تو آپ کیا سمجھتے ہیں کہ یہ گائے بکری بیچنے کا باڑا ہے۔

جناب یہاں جوڑ ملائے جاتے ہیں۔
 
ارے ہاں یہ بات تو میرے ذہن سے نکل ہی گئی تھ (ویسے عورتوں کا نام لیتے ہی بہت کچھ وہاں سے نکل جاتا ہے) لیکن اس بات کی وضاحت کان کرے گا کہ جناب عالی یہاں صرف گائے کے جوڑ ملا رہے ہیں، بکری کے یا پھر دوسرے دو پایوں اور چار پایوں کے جوڑ بھی شامل ہیں؟
 
جناب میں تو محض یہ معلوم کرنے حاضر ہوا تھا کہ آپ "عید قربان" میں اسی دھاگے میں گائے اور بکریاں رکھیں گے یا اس کے لیے ہمیں نئے دھاگے ٹٹولنے ہوں گے؟
 

شمشاد

لائبریرین
اشتیاق بھائی آپ کیا بات کر رہے ہیں آپ۔

بھول گئے آپ کی شادی بھی تو اسی شادی دفتر کے توسط سے ہوئی تھی۔
 

اشتیاق علی

لائبریرین
اشتیاق بھائی آپ کیا بات کر رہے ہیں آپ۔
بھول گئے آپ کی شادی بھی تو اسی شادی دفتر کے توسط سے ہوئی تھی۔
ارے کہاں جناب ۔ اس دفتر سے تو نہیں ہوئی تھی۔ کوئی ہو تو سامنے آئے جس کی شادی اس دفتر کے توسط سے ہوئی۔
 

شمشاد

لائبریرین
یہ لیں آپ بھول بھی گئے۔ ہاں جی بھولیں گے کیوں نہیں، ابھی آدھی فیس جو آپ کے ذمے باقی ہے۔
 

اشتیاق علی

لائبریرین
یہ لیں آپ بھول بھی گئے۔ ہاں جی بھولیں گے کیوں نہیں، ابھی آدھی فیس جو آپ کے ذمے باقی ہے۔
جانے دیں شمشاد بھائی ۔ کیوں بلا وجہ کی فیسیں میرے کھاتے میں ڈالی جا رہی ہیں۔ میں نے تو نام بھی رجسٹر نہیں کروایا تھا ۔:)
 

شمشاد

لائبریرین
اشتیاق علی آپ کا ہی نام ہے ناں اور آپ کا تعلق فیصل آباد سے ہے۔ اتنا کافی ہے یا اور بھی بتاؤں۔
 

اشتیاق علی

لائبریرین
اشتیاق علی آپ کا ہی نام ہے ناں اور آپ کا تعلق فیصل آباد سے ہے۔ اتنا کافی ہے یا اور بھی بتاؤں۔
یاد رکھنے کا بہت شکریہ جناب۔ مگر یہ آپ معلومات آپ کو محفل کے توسط سے ملی ہیں۔ اور یہ شادی دفتر والوں کی طرح پیش آنا بند کریں۔
 
Top