نیا شادی دفتر

شمشاد

لائبریرین
منصور بھائی کسٹمر لائلٹی پروگرام نہ چلائیں تو کمائیں کہاں سے؟

جہاں تک پرانے کسٹمر سے رعایت کا تعلق ہے تو موقع محل کی مناسبت سے کچھ نہ کچھ کر لیں گے۔
 
نیا شادی دفتر:eek: اورپُرانے بہانے - کاشف اکرم وارثی نے کئی بار شکایت کی ہے کہ یہاں اُس کی شادی کی درخواست فیس سمیت
غائب ہوجاتی ہے

اور کیا بہت بار درخواست جمع کروای۔۔ لیکن مجال ھے کہ کسی کی کان پہ جوں تک رینگی ہو۔ کیا ہوا جو ھمارے عمر 75 کی ہوگئ ۔۔
 
زبیر مرزا

محفلین
شمشاد بھائی یہ دفترآپ سے نہیں چلے گا آپ اب ریٹائیرمنٹ لے لیں اورنئے لوگوں کے ہاتھ اس باگ ڈوردیں
نئی انتظامیہ اس دفتر میں نئی روح پھونک دے گی جس سے سماج کو فائدہ ہوگا - آپ نے یوں بھی معصوموں سے کافی
مال اینٹھ لیا ہے اب اس جھانسے میں کوئی نہیں آئے گا-
 
شمشاد

لائبریرین
یہ کوئی حکومت وقت کا دفتر تھوڑا ہی ہے۔ کہ میں ریٹائیرمنٹ لے لوں اور دفتر کسی اور کے حوالے کر دوں۔
دوسروںمیں ہمت ہے تو میرے مقابلے پر اپنا دفتر کھول لیں۔
 
زبیر مرزا

محفلین
ہم عسکری قیادت کے زیرِسایہ ایک ماڈرن اورتوپ وتفنگ سے سجا دفتر کھول لیں تو
آپ کے اس دفترپرتالے پڑجانے ہیں - کمپوٹرائز جدید سہولیات سے مزین دفتر وقت کی ضرورت ہے شمشاد بھائی
 
عسکری

معطل
ہم عسکری قیادت کے زیرِسایہ ایک ماڈرن اورتوپ وتفنگ سے سجا دفتر کھول لیں تو
آپ کے اس دفترپرتالے پڑجانے ہیں - کمپوٹرائز جدید سہولیات سے مزین دفتر وقت کی ضرورت ہے شمشاد بھائی
ملٹری انک۔ کتاب کے اگلے ایڈیشن میں یہ بات بھی لکھی ہو گی ۔ اور 20 ارب سے بڑھ کر 20 ارب 10 روپے کا پاکستان ملٹری بزنس دکھائے گی عائشہ صدیقہ :grin:
 
شمشاد

لائبریرین
ہم [COLOR=#0000ff]عسکری قیادت کے زیرِسایہ ایک ماڈرن اورتوپ وتفنگ سے سجا دفتر کھول لیں[/COLOR] تو
آپ کے اس دفترپرتالے پڑجانے ہیں - کمپوٹرائز جدید سہولیات سے مزین دفتر وقت کی ضرورت ہے شمشاد بھائی
کھولیں اور بڑے شوق سے عسکری قیادت کے زیر سایہ توپ و تفنگ سے بھرپور دفتر کھولیں۔

اگر کوئی گاہک وہاں آ گیا تو مجھے ضرور بتائیے گا۔ وہ ضرور ساس بہو کی لڑائی دیکھنے والا ہی ہو گا۔
 
عمران اسلم

محفلین
کوئی شادی ہوئی اس دفتر کے زیر سایہ؟ نہیں ہوئی! اللہ والیو! ثواب دارین حاصل کرو۔

ویسے یہ شادی دفتر ہے کہ "انجمن سیاپا کنوارگان" ہے؟ :)
 
شمشاد

لائبریرین
بہت سے خوش نصیب جوڑے اس دفتر سے استفادہ کر چکے ہیں۔

آپ بھی جلدی سے رجسٹریشن کروا لیں۔
 
کوئی شادی ہوئی اس دفتر کے زیر سایہ؟ نہیں ہوئی! اللہ والیو! ثواب دارین حاصل کرو۔

ویسے یہ شادی دفتر ہے کہ "انجمن سیاپا کنوارگان" ہے؟ :)

میاں اس دفتر میں ہم نے کوئی سال پہلے شادی کی درخواست درج کروائی تھی۔ اب تک کوئی خبر نہیں۔ معلوم کرتا ہوں تو کہتے ہیں "ارے بھئی۔ شاعر ہو۔ صبر کرو۔ مل ہی جائے گی ملی ہی جائے گی، ابھی آپ کی عمر ہی کیا ہے؟!"
ویسے جس انداز سے آپنی سوال فرمایا میرے ذہن میں یہی مصرع آیا:
دفتر کے زیرِ سایہ خرابات چاہیے!
 
شمشاد

لائبریرین
گزشتہ عرضیاں گزشتہ دفتر میں ہی رہ گئی ہیں۔

اب نئے سرے سے فائل بنے گی۔
 
Top