ورڈ بینک

نعمان

محفلین
ترجموں کے دوران اکثر ایسے موقعے آتے ہیں جب ایک عام اور سادہ سی انگریزی اصطلاح کا کوئی مناسب ترجمہ سجھائی نہیں دیتا۔ دوسرا یہ بھی دیکھا گیا ہے کہ ایک ہی لفظ کو کئی طرح سے ترجمہ کیا جاتا ہے۔ میں سوچ رہا تھا کہ ایسا کوئی ٹول ہے جہاں ہم ترجموں کے دوران ملنے والے کثیرالاستعمال الفاظ جمع کراسکیں تاکہ بعد میں کوئی انہیں تلاش کرسکے۔ گرچہ اس کام کے لئیے کئی اوپن سورس سوفٹویر موضوع ہیں۔ جیسے وکی، ورڈ پریس وغیرہ۔ مگر میرا خیال تھا کہ انٹرفیس بہت آسان ہو اور ہر کسی کے لئیے نئی اصطلاحات شامل کرنا بالکل سادہ ہو۔ یہ سوچتے ہوئے میں نے پی ایچ پی پر ایک اسکرپٹ لکھے ہے۔

اس کے بیک اینڈ‌ پر ایک ٹیبل ہے جس میں صرف تین فیلڈز ہیں۔ تلاش کا فیچر بہت زیادہ انٹلیجنٹ‌ نہیں تاہم انگریزی میں اگر ایک مخصوص لفظ کو تلاش کیا جائے تو کافی قابل استعمال ہے۔ اس میں بہت ساری چیزیں شامل کی جاسکتی ہیں۔ جیسے ایک ہی لفظ کے مختلف اردو ترجمے، اسی لفظ سے ملتے جلتے لفظ، ایک لفظ‌ جو پہلے سے شامل ہو اسے ایڈیٹ کرنا۔ اسپیم سے بچنے کے لئیے امیج میجک، وغیرہ وغیرہ۔

اسکرپٹ کو ایکشن میں یہاں دیکھا جاسکتا ہے اور اس کا سورس کوڈ یہاں دستیاب ہے۔
 
مکمل تائید

بہترین خیال ہے اور میں اس کی مکمل تائید کرتا ہوں۔ ویب سائٹ والا آئیڈیا بھی میرے خیال سے بالکل مناسب ہے۔

اپنی سائٹ پر اردو ترجمے کے خانے کو وسعت دیں (ٹیکسٹ باکس؟) کیونکہ ایک لفظ کی مختلف اصطلاحات موقوع کی مناسبت سے ہوسکتی ہیں۔
 

دوست

محفلین
ایسے کسی سوفٹ ویر پر پہلے بھی بات ہوچکی ہے۔ اور اصطلاحات جن کا ترجمہ ہوچکا ہے نامہ دھاگہ اسی سلسلے کی کڑی تھا۔
آپ اس سکرپٹ کو اردو ویب پر نصب کروا دیں اس سے ہمیں بہت آسانی ہوگی۔
 

تلمیذ

لائبریرین
نعمان نے کہا:
ترجموں کے دوران اکثر ایسے موقعے آتے ہیں جب ایک عام اور سادہ سی انگریزی اصطلاح کا کوئی مناسب ترجمہ سجھائی نہیں دیتا۔ دوسرا یہ بھی دیکھا گیا ہے کہ ایک ہی لفظ کو کئی طرح سے ترجمہ کیا جاتا ہے۔۔

نعمان نے تو یوں کہئے کہ میرے منہ کی بات چھین لی ہے۔ ایک مترجم ہونے کی حیثیت سے مَیں اکثر اس مشکل سے دو چار ہوتا ہوں۔ اورمیں سوچ ہی رہا تھا کہ محفل پر لکھ کراحباب سے اسکے حل کیلئے کسی مؤثراقدام کی گذارش کروں۔

اس سلسلے کومستقل بنیادوں پر ضرور آگے بڑھانا چاہئے لیکن کیا یہ پراجیکٹ لغت پراجیکٹ کے متوازی ہو کر اسکو متاثر تو نہیں کرے گا؟
 

نعمان

محفلین
حوصلہ افزائی کا شکریہ ساتھیوں،

لیکن میں کوئی پیشہ ور پروگرامر نہیں یہ تھوڑی سی پی ایچ پی بھی ایسے ہی سیکھ لی ہے۔ خیر میں کوشش کرونگا کہ اس کام کو آگے بڑھاؤں۔

تلمیذ، یہ لغت وغیرہ نہیں۔ اور اس سلسلے میں ہم کوئی باقاعدہ ٹیم وغیرہ بھی نہیں بنائیں گے۔ بس یہ ہے جس کا جی چاہے وہ ترجموں کے دوران الفاظ کے معانی دیکھ سکے اور نہ ملنے پر نئے الفاظ اور ان کے معنی شامل کرسکے۔

شاکر اصطلاحات جن کا ترجمہ ہوچکا ہے والی تھریڈ کو بھی منتقل کرلیں گے میں بھی یہی چاہتا ہوں کہ اسے اردو ویب پر اپلوڈ کردیا جائے۔ اور میں اسے مزید ایڈیٹ وغیرہ کرسکوں۔

شارق اردو ترجمے کے خانے والی بات میرے ذہن میں بھی تھی آپکا مشورہ جلد شامل کردونگا۔
 

زیک

مسافر
نعمان: اچھا خیال ہے۔ اس پر کئی دفعہ بات ہو چکی ہے اور محفل پر اور phpDictionary کو استعمال کرتے ہوئے کچھ کام شروع بھی ہوا تھا مگر پھر آگے نہ چل سکا۔ اگر آپ لوگ کچھ اس کام کو سنبھال لیں تو اچھا ہو گا۔

اسے اردوویب پر انسٹال کرنے کے لئے مجھ سے ذپ یا ای‌میل پر رابطہ کریں۔

میری تجویز یہ ہے کہ ایپلیکیشن چاہے سادہ سی ہو مگر کام کا آغاز کیا جائے اور ابھی تک جو ترجمے ہوئے ہیں ان سے اصطلاحات لے کر اس میں ڈالی جائیں۔ اس سے کئی غلطیاں اور inconsistencies بھی سامنے آئیں گی۔

لینکس کا ترجمہ بغیر اس طرح کی کسی facility کے تو بالکل بھی ممکن نہیں۔
 

الف نظامی

لائبریرین
ڈیٹا بیس(ترجمہ؟) میں مندرجہ ذیل دو فیلڈز(ترجمہ؟) بھی ڈال دیں
انگریزی اصطلاح کا انگریزی جملے میں استمعال
ترجمہ شدہ اصطلاح کا اردو جملے میں ‌استمعال
 

نعمان

محفلین
نعیم آپکی تجویز نوٹ کرلی گئی ہے۔

ابھی تک میں ورڈ بینک میں جمع شدہ ورڈ ایڈیٹ کرنے تک پہنچا ہوں۔ اگلا مرحلہ اسے محفوظ بنانے کا ہوگا۔ کیونکہ موجودہ صورت میں اسپیمرز کے لئیے یہ ٹول دعوت عام دے رہا ہے۔ ایک حل یہ ہے کہ یہ صرف رجسٹرڈ صارفین ہی استعمال کرسکیں گے۔ یہ نسبتا آسان معلوم ہوتا ہے۔ دوسرا حل امیج بیسڈ ویری فیکیشن کا ہے۔ ساتھ ہی فارمز میں ایچ‌ ٹی ایم ایل، جاوا اسکرپٹ‌ وغیرہ ڈس ایبل کردی جائے گی۔
 

دوست

محفلین
مندرج صارف ہی ٹھیک رہیں گے۔ اردو ویب کے صارفین ہوں تو اور بھی صحیح رہے گا یہاں منتظمین کی نظر ردی بازوں پر رہتی ہے اس لیے اس کا امکان کم ہوجائے گا۔
 

نعمان

محفلین
شاکر، ٹھیک ہے ۔ میرے خیال میں بس سیدھا سا ای میل ویری فیکیشن رکھیں ای میل ویری فائی ہونے کے بعد اکاؤنٹ ایکٹو کردیا جائے۔
 
رجسٹریشن پر نہ جاؤ

رجسٹریشن پر نہ جاؤ میرے دوست ۔ ۔ ۔ ایک بندے کے لیے لفظ کا اضافہ کرنا جتنا آسان کرسکتے ہو کردو ۔ ۔ ۔ اس سے لوگوں کو یہ کام کرنے کا شوق ہوگا ۔ ۔ ۔ یقین کرو مجھے ہر سروس استعمال کرنے میں رجسٹریشن کرانے سے سخت چڑ ہے اور عمومی لوگوں کا بھی یہی حال ہے۔ ۔ ۔ بہت سی سائٹوں کا register صفحہ یوزر کا exit صفحہ بھی ہوتا ہے ۔ ۔ ۔

ممکن ہو تو ۔ ۔ ۔

۔ کئی ویری فی کیشن نہیں
۔ ورنہ، قباچا ( امیج بیسڈ ویری فیکیشن)
۔ ورنہ رجسٹریشن

پہلے کیس میں آپ کی محنت زیادہ ہوسکتی ہے ۔ ۔۔ ویسے اسپامرز اپنے پیغام میں ویب ایڈریس اور ای میل پتے ڈالتے ہیں ۔ ۔ ۔ اس سے پکڑا جا سکتا ہے کہ یہ اسپام ہے ۔ ۔ ۔
 

زیک

مسافر
میرے خیال سے بغیر رجسٹریشن ہی سے شروع کریں۔ سپیم سے بچنے کے لئے ایک تو روبوٹس کا داخلہ منع کر دیتے ہیں۔ دوسرے فارم سے html اور ای‌میل پتہ وغیرہ حذف کر دیا کریں جب کوئی صارف انہیں کسی فیلڈ میں enter کرے۔
 

نعمان

محفلین
ساتھیوں، میری پی ایچ پی کی صلاحیت بہت محدود ہے۔ لیکن بہر حال میں اس مسئلے سے زکریا کے بتائے ہوئے طریقے سے نمٹنے کی کوشش کرتا ہوں۔ مجھے اس تجویز سے مکمل اتفاق ہے کہ رجسٹریشن بہت ناگوار رکاوٹ ہے۔

پھر بھی میں چند فیچرز کا اضافہ کرونگا تاکہ اگر کوئی شرانگیزی ہو تو وہ بروقت پکڑی جاسکے۔ جیسے ایک صفحہ جس پر پچھلی سو ٹرانسلیشنز دکھائی جائیں اور انہیں ڈیلیٹ یا ایڈیٹ کرنے کے سپر اختیارات دئیے جائیں۔
 

نعمان

محفلین
ورڈ بینک کا پہلا لائق استعمال اور معقول ورژن ملاحظہ فرمائیں۔
http://l10n.urduweb.org/dictionary/edit.php

یہ سبک رفتار ہے
ہر کوئی الفاظ شامل کرسکتا ہے اور پہلے سے شامل الفاظ میں قطع برید کرسکتا ہے۔
انگریزی اصطلاح یا لفظ کے لئیے ایک یا ایک سے زیادہ اردو ترجمے شامل کئیے جاسکتے ہیں اور مثالیں بھی شامل کی جاسکتی ہیں۔

آپ کی آراء اور مشوروں کا منتظر۔
 

قیصرانی

لائبریرین
یہیں آکر بات رک جاتی ہے۔ کم از کم میں ایسا بندہ ہوں کہ جب تک یاد دہانی کراتے رہیں گے، کام ہوتا رہے گا ورنہ وہیں بیٹھا رہوں گا :D
 

نعمان

محفلین
ورڈ بینک کا انڈیکس صفحہ بائی ڈیفالٹ کچھ نہیں دکھاتا تھا۔ اب یہ بائی ڈیفالٹ پچھلی پچیس انٹریز دکھاتا ہے۔ جس سے امید ہے کہ ٹرانسلیشنز پر نظر رکھنے میں مدد ملے گی۔

اردو کی فارم فیلڈز کو اسٹائلیز کردیا گیا ہے تاکہ ان میں اردو لکھنے میں آسانی ہو۔

سرچ باکس کسی ایسی ٹرم کی تلاش کی صورت میں ڈیٹا بیس میں موجود نہیں مائی ایس کیو ایل ایرر دکھاتا تھا۔ اب یہ کسٹمائزڈ ایرر دکھاتا ہے جو صارف کو مطلع کرتا ہے کہ تلاش کردہ اصطلاح ڈیٹابیس میں موجود نہیں اور وہ اسے شامل کرسکتے ہیں۔
 
Top