نعمان
محفلین
ترجموں کے دوران اکثر ایسے موقعے آتے ہیں جب ایک عام اور سادہ سی انگریزی اصطلاح کا کوئی مناسب ترجمہ سجھائی نہیں دیتا۔ دوسرا یہ بھی دیکھا گیا ہے کہ ایک ہی لفظ کو کئی طرح سے ترجمہ کیا جاتا ہے۔ میں سوچ رہا تھا کہ ایسا کوئی ٹول ہے جہاں ہم ترجموں کے دوران ملنے والے کثیرالاستعمال الفاظ جمع کراسکیں تاکہ بعد میں کوئی انہیں تلاش کرسکے۔ گرچہ اس کام کے لئیے کئی اوپن سورس سوفٹویر موضوع ہیں۔ جیسے وکی، ورڈ پریس وغیرہ۔ مگر میرا خیال تھا کہ انٹرفیس بہت آسان ہو اور ہر کسی کے لئیے نئی اصطلاحات شامل کرنا بالکل سادہ ہو۔ یہ سوچتے ہوئے میں نے پی ایچ پی پر ایک اسکرپٹ لکھے ہے۔
اس کے بیک اینڈ پر ایک ٹیبل ہے جس میں صرف تین فیلڈز ہیں۔ تلاش کا فیچر بہت زیادہ انٹلیجنٹ نہیں تاہم انگریزی میں اگر ایک مخصوص لفظ کو تلاش کیا جائے تو کافی قابل استعمال ہے۔ اس میں بہت ساری چیزیں شامل کی جاسکتی ہیں۔ جیسے ایک ہی لفظ کے مختلف اردو ترجمے، اسی لفظ سے ملتے جلتے لفظ، ایک لفظ جو پہلے سے شامل ہو اسے ایڈیٹ کرنا۔ اسپیم سے بچنے کے لئیے امیج میجک، وغیرہ وغیرہ۔
اسکرپٹ کو ایکشن میں یہاں دیکھا جاسکتا ہے اور اس کا سورس کوڈ یہاں دستیاب ہے۔