تبادلہ خیال پائتھون بنیادی کورس - ۔گپ شپ

عائشہ عزیز

لائبریرین
ارے مانو میں پائتھون کی بات کر رہا تھا۔ اور مذاق کر رہا تھا۔ بٹیا رانی اس طرح سنجیدہ نہیں ہوتے ہر بات پر :) شاباش :)
آپ نے تو مجھے ڈرا دیا بھیا
میں بھی اسی کی بات کر رہی ہوں ناں جیسے صابر بھیا مشقیں حل نہیں کرتے اور ذیشان بھیا بھی۔۔میں نے سوچا آپ بھی اس لیے نہیں کرتے۔ آپ لوگوں کو تو آتی ہے ناں :)
اب مجھے آئس کریم کھلائیں ناں بھیا ۔۔۔ایویں ڈرا دیا :whew:
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
آپ نے تو مجھے ڈرا دیا بھیا
میں بھی اسی کی بات کر رہی ہوں ناں جیسے صابر بھیا مشقیں حل نہیں کرتے اور ذیشان بھیا بھی۔۔میں نے سوچا آپ بھی اس لیے نہیں کرتے۔ آپ لوگوں کو تو آتی ہے ناں :)
اب مجھے آئس کریم کھلائیں ناں بھیا ۔۔۔ ایویں ڈرا دیا :whew:
اور میں اس لیئے نہیں کرتا کہ مجھے سرے سے ہی نہیں آتی۔ ہاہاہاہا :)
ڈرنا منع ہے۔ اور اتنی ٹھنڈ میں تمہیں 20 روپے کی آئسکریم کھلا کر 200روپے بیماری پر لگا دوں۔ عجیب بات ہے یہ :)
 
عائشہ عزیز

لائبریرین
اور میں اس لیئے نہیں کرتا کہ مجھے سرے سے ہی نہیں آتی۔ ہاہاہاہا :)
ڈرنا منع ہے۔ اور اتنی ٹھنڈ میں تمہیں 20 روپے کی آئسکریم کھلا کر 200روپے بیماری پر لگا دوں۔ عجیب بات ہے یہ :)
کوئی نہیں بھیااا
آپ کو آتی ہوگی ایویں لگے ہیں ناں
نہیں بیمار ہوں گی بھیا ۔۔اندر یہاں کمرے میں اتنی سردی نہیں ہے۔ یہیں بیٹھ کر کھاؤں گی باہر جا کر نہیں کھاتی۔۔ٹھیک ہے؟ :)
 
محمداحمد

لائبریرین
مجھے بھی سکھانی ہیں یہ باتیں۔ چلو دونوں ملکر محفلی منے کے مراسلے کا پوسٹ مارٹم کرتے ہیں۔
میری کاوش حاضر ہے۔

بلال کافی دیر سے فیشن ٹی وی لگا کر موسم گرما کے پروگرام دیکھ رہے تھے۔ نتیجہ یہ کہ مراسلہ لکھتے وقت انکو احساس بھی نہ ہوا کہ ریمپ جیسی رنگین چیز سے پائتھون جیسی خشک چیز کی طرف جا رہے ہیں۔ آنکھوں سے روح میں اترنے والا نشہ ہنوز باقی تھا جو دست ہنر سے براستہ قلم صفحہ قرطاس پر یوں ابھرا جیسے امراؤ جان ادا کا کوئی گیت سامعین کی بصارتوں میں رس گھولتا ہے۔ وہیں مفلسی اور استاد صغیر کے ژرف بیں ہونے کا خیال دامن گیر ہوگیا۔ سوچا چپڑی لگاتا ہوں اور استثنیٰ حاصل کرتا ہوں۔ کہ اپنی تو اک کوشش ہی ہوگی۔

مجھے تو یہی سمجھ آئی۔ اب گڑیا آپ یا میمی بتاؤ۔ :)

خوب! یعنی چھوٹے میاں تو چھوٹے میاں، بڑے میاں سبحان اللہ :p
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
انکلیوسو اور میں تو متذکرہ متغیر میں سے کسی ایک یا سب کا (دو یا دو سے زیادہ) درست ہونا ضروری ہے۔ جبکہ ایکسلیوسو میں صرف اور صرف کسی ایک کے درست ہونے کی شرط ہے، سب کے (یا دو کے) درست یا غلط ہونے کی صورت میں نتیجہ فالس یا غلط آئے گا۔ اور میرے خیال میں ایکسکلیوسو اور صرف مینی پولیشن اوپریٹر یا بٹ وائز اوپریٹر ہوتا ہے، تقابل (لوجیکل) کا نہیں۔۔۔ یہ صرف میرا خیال ہے۔۔۔
میں بھی کچھ ایسی ہی بات لکھنا چاہ رہا تھا۔ وضاحت کے لیئے مشکور ہوں :)

منطقی آپریٹرز میں ہم اس کے لئے and استعمال کرتے ہیں۔
کوڈ:
a > 6 and a < 9

یہاں ہم or استعمال کرتے ہیں۔
کوڈ:
a < 9 or a > 15
جی احمد بھائی اب لگ رہا ہے نہ کوئی احمق پائتھون پڑھ رہا ہے۔ :laugh:
 
محمداحمد

لائبریرین
میں بھی کچھ ایسی ہی بات لکھنا چاہ رہا تھا۔ وضاحت کے لیئے مشکور ہوں :)

جی احمد بھائی اب لگ رہا ہے نہ کوئی احمق پائتھون پڑھ رہا ہے۔ :laugh:

اس پوسٹ کو دوستانہ اس لئے ریٹ کیا کہ پڑھ کے بعد جو "الف" آپ نے لکھنے کے بعد حذف کیا۔ اس کے لئے بڑے دل جگرے کی ضرورت ہوتی ہے ۔ :D :)

خوش رہیے۔ :)
 
محمداحمد

لائبریرین
دھاگے پر جھاڑو پھیری جائے۔۔۔ ۔۔۔ ۔ ورنہ ہم یہاں بھی کھیل کود کرتے رہیں گے :roll:

دو منٹ فرار کے لئے درکار ہیں، ورنہ ہمیں پتہ ہے کہ جھاڑو یہاں بلا امتیاز پھیری جائے گی۔ بلکہ سارا زور ہی "امتیاز" پر ہوگا ۔ :D
 
محمداحمد

لائبریرین
دو منٹ فرار کے لئے درکار ہیں، ورنہ ہمیں پتہ ہے کہ جھاڑو یہاں بلا امتیاز پھیری جائے گی۔ بلکہ سارا زور ہی "امتیاز" پر ہوگا ۔ :D

امتیاز کونسا اوپریٹر ہے؟ وضاحت سے ایک لائن میں بیان کیا جائے۔۔۔ ۔
یہاں آ جائیے۔ لگتا ہے ہماری رکنیت ہی معطل کروانے لگے ہیں آپ دونوں مل کر :D:p
 
محمد امین

لائبریرین
بلا امتیاز یقیناً Imtiaz~ ہوگا۔۔۔ جو کہ امتیاز کے اوپریشن کو الٹنے سے حاصل ہوگا جیسا کہ NOR میں کیا جاتا ہے۔۔۔۔
 
محمد امین

لائبریرین
یہاں آ جائیے۔ لگتا ہے ہماری رکنیت ہی معطل کروانے لگے ہیں آپ دونوں مل کر :D:p

اجی گئے وہ دن کہ جب خلیل خاں فاختہ اڑایا کرتے تھے۔۔ کس میں ہمت ہے کہ آپ کو معطل کرسکے۔۔۔۔ جی تو چاہا خلیل خاں کی جگہ محب علوی لکھ ڈالوں مگر محب بھائی بھی اپنے ہی بندے ہیں آخر :D ... اور ہمت پر جی چاہ رہا ہے ہمت علی انکل کو آواز دے لوں
 
محمداحمد

لائبریرین
بلا امتیاز یقیناً Imtiaz~ ہوگا۔۔۔ جو کہ امتیاز کے اوپریشن کو الٹنے سے حاصل ہوگا جیسا کہ NOR میں کیا جاتا ہے۔۔۔ ۔
ویسے صنعتِ تضاد سے خوب کام لیا ہے آپ نے۔ اور NOR کی ٹرم بھی بہت خوب ہے۔ :D کہیں نین بھائی NEVER نہ متعارف کر وا دیں۔ :p
 
Top