تبادلہ خیال پائتھون بنیادی کورس - ۔گپ شپ

محمداحمد

لائبریرین
اجی گئے وہ دن کہ جب خلیل خاں فاختہ اڑایا کرتے تھے۔۔ کس میں ہمت ہے کہ آپ کو معطل کرسکے۔۔۔ ۔ جی تو چاہا خلیل خاں کی جگہ محب علوی لکھ ڈالوں مگر محب بھائی بھی اپنے ہی بندے ہیں آخر :D ... اور ہمت پر جی چاہ رہا ہے ہمت علی انکل کو آواز دے لوں

ویسے محب بھائی یا ہمت بھائی دونوں میں سے کوئی ایک بھی آگیا تو دال مشکل ہی گلے گی۔ :)
 
محمداحمد

لائبریرین
کم از کم میں نہیں۔ :)
میں تو سبق پڑھ رہا تھا صبح سے۔ مجھے آپ نے باتوں میں لگا لیا :p

واہ صاحب ! کیا آپ نے خود کو دودھ میں سے بال کی طرح نکالا ہے۔ (y) چاہے محب بھائی ہمیں دودھ میں سے مکھی کی طرح نکال پھینکیں۔

لگتا ہے "چغلی" کے لئے ایک الگ (Exclusive) دھاگہ شروع کرنا پڑے گا۔ :p
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
واہ صاحب ! کیا آپ نے خود کو دودھ میں سے بال کی طرح نکالا ہے۔ (y) چاہے محب بھائی ہمیں دودھ میں سے مکھی کی طرح نکال پھینکیں۔

لگتا ہے "چغلی" کے لئے ایک الگ (Exclusive) دھاگہ شروع کرنا پڑے گا۔ :p
ہم تو آجتک مکھن سے ہی بال نکالتے آئے تھے۔:cowboy: ویسے آپ خود ہی گواہ ہیں کہ میں صبح سے پڑھائی پر لگا ہوا تھا۔ :laugh:
 
محمداحمد

لائبریرین
ایک تو میں قادری صاحب سے بہت تنگ ہوں۔

قادری صاحب کو چھینک بھی آتی ہے تو مجھے ضرور ٹیگ کیا جاتا ہے۔ :D:p
 
محمداحمد

لائبریرین
پوسٹ اوف دی منتھ۔۔۔ ۔۔۔

:)

اب اس کی تشہیر مت شروع کر دیجے گا۔ یہاں لکھنے کا مقصد یہی تھا کہ اپنے گروپ میں دل کے پھپولے پھوڑ لیں۔ کہیں کسی کی دل آزاری نہ کر بیٹھیں۔ یوں بھی پائتھون کا نام دیکھ کر لوگ یہاں گھستے نہیں ہیں۔ :)
 
محمد امین

دل تو یہی چاہ رہا تھا۔۔۔مگر ایسا ہی کچھ سوچ کر رک گیا۔۔۔۔۔۔۔
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
مجھے بھی سکھانی ہیں یہ باتیں۔ چلو دونوں ملکر محفلی منے کے مراسلے کا پوسٹ مارٹم کرتے ہیں۔
میری کاوش حاضر ہے۔

بلال کافی دیر سے فیشن ٹی وی لگا کر موسم گرما کے پروگرام دیکھ رہے تھے۔ نتیجہ یہ کہ مراسلہ لکھتے وقت انکو احساس بھی نہ ہوا کہ ریمپ جیسی رنگین چیز سے پائتھون جیسی خشک چیز کی طرف جا رہے ہیں۔ آنکھوں سے روح میں اترنے والا نشہ ہنوز باقی تھا جو دست ہنر سے براستہ قلم صفحہ قرطاس پر یوں ابھرا جیسے امراؤ جان ادا کا کوئی گیت سامعین کی بصارتوں میں رس گھولتا ہے۔ وہیں مفلسی اور استاد صغیر کے ژرف بیں ہونے کا خیال دامن گیر ہوگیا۔ سوچا چپڑی لگاتا ہوں اور استثنیٰ حاصل کرتا ہوں۔ کہ اپنی تو اک کوشش ہی ہوگی۔

مجھے تو یہی سمجھ آئی۔ اب گڑیا آپ یا میمی بتاؤ۔ :)

مجے حیرت ہے کہ آپ نے میری پوسٹ کو مشکل کہا اور اب اپنی پوسٹ پہ نظرِ ثانی کرنے کی زحمت بھی گوارا نہ کی۔
 
اجی گئے وہ دن کہ جب خلیل خاں فاختہ اڑایا کرتے تھے۔۔ کس میں ہمت ہے کہ آپ کو معطل کرسکے۔۔۔ ۔ جی تو چاہا خلیل خاں کی جگہ محب علوی لکھ ڈالوں مگر محب بھائی بھی اپنے ہی بندے ہیں آخر :D ... اور ہمت پر جی چاہ رہا ہے ہمت علی انکل کو آواز دے لوں

محمد امین ، ذرا سنبھل کر ورنہ پوسٹ حذف کرنے میں چند سیکنڈ ہی درکار ہوں گے :p
پھر تم سب سے خلیل میاں کا پتہ پوچھتے پھرو گے ۔ :LOL:
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
ایک تو میں قادری صاحب سے بہت تنگ ہوں۔

قادری صاحب کو چھینک بھی آتی ہے تو مجھے ضرور ٹیگ کیا جاتا ہے۔ :D:p
لو جی انہوں نے پورا تھنک ٹینک بنا دیا ہے۔ پاکستان کا پہلا تحنک ٹینک ہے یہ۔ میں ویسے ادھر کچھ مراسلے کر کے بھاگ آیا ہوں :biggrin:
 
Top