پاکستانی انجینئر نے پانی سے گاڑی چلا دی

نایاب

لائبریرین
کوئی یہ تو بتا دے کہ
اس " غبارے " میں سے ہوا کیسے نکلی ؟
اور اس ساری" لسی " میں سے " مکھن " کیا نکلا ۔ ؟
 

محمد امین

لائبریرین
سارے بھائیوں کی ساری باتوں کا مختصر سا جواب:

شاید کسی نے میرے شروع کے مراسلات میں ایک عدد رومن اردو والا اقتباس نہیں پڑھا۔ میرے ایک دوست نے فیس بک پر اس نام نہاد فراڈ "ایسوسی ایٹ انجینئر" کے اسسٹنٹ کی طرف سے طلعت حسین کو بیان کیے گئے "کیمیائی، برقیائی، طبیعیائی" عوامل کی توضیح کو پیش کیا تھا۔۔۔

بھائیو!!!!!

بات دراصل یہ ہے۔۔۔

کہ ایچ ایچ او گیس سے گاڑی چل سکتی ہے اور چلتی ہے۔۔۔

یہ طریقہ ہرگز ہرگز ہرگز ہرگز نیا نہیں ہے۔۔۔نہ ہی اس اجہل الجاہلین کی ایجاد ہے۔۔۔

اور۔۔۔۔۔

یہ کٹس دنیا میں موجود اور بکنے کے لیے دستیاب ہیں۔۔۔

یوٹیوب۔۔۔بھرا پڑا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


اور ۔۔۔

نہ ہی۔۔۔

یہ۔۔۔

اپنے وقت کا عظیم ترین مؤجد ۔۔المعروف "ایڈیسنِ پاکستان"۔۔۔

اس عمل کی۔۔

صحیح سائنسی وضاحت کرنے پر قادر ہے۔۔

electrodes as capacitor?????

PWM in electolysis???? I mean...What the........:|

RESONANCE????????? NO WAY.....................huh

I am gonna die..duh

ذیل میں میرے ایک محقق دوست کا بنایا ہوا تصویری مذاق:

403991_3554260143786_1483364910_n.jpg



مستند اور قائم شدہ سائنس اور انجینئرنگ کے ساتھ ایسے بھونڈے مذاق کرنے والوں کو تاریخ عبرت کا نشانہ ضرور بنائے گی۔۔۔۔۔۔:whistle: انشاءاللہ۔۔۔۔
 

محمد امین

لائبریرین
جو جو باتیں میرے ذہن میں آتی جائیں گی میں لکھتا جاؤں گا۔۔:

1) آغا وقار کے مطابق، اس نے اس کٹ میں صرف ڈسٹلڈ پانی استعمال کیا ہے۔۔۔ حالانکہ ڈسٹلڈ پانی الیکٹرولائسس میں استعمال ہو ہی نہیں سکتا کیوں کہ یہ بجلی کو گزرنے سے روکتا ہے۔۔ جیسا کہ ڈوکٹر ثمر مبارک مند نے کہا کہ آپ اس میں یقیناً کاربائڈ استعمال کرتے ہوں گے۔۔ تو آغا وقار نے بات گول مول کردی۔

یہ طریقہ دنیا میں اس لیے مسترد شدہ ہے کہ:

2) اس عمل میں ہائڈروجن گیس دراصل جلنے کے لیے پیدا کی جاتی ہے۔ اور جتنی توانائی ہم پانی کو دے کر ہائڈروجن گیس حاصل کرتے ہیں، اتنی توانائی ہمیں اس پیدا شدہ ہائڈروجن کے جلنے سے نہیں مل سکتی۔۔۔ پھر آپ کا انجن اتنی توانائی ظاہر ہے نہیں پیدا کرسکتا ہے کہ وہ آپ کی بیٹری کو دوبارہ چارج کرسکے۔۔۔۔تو تھوڑے وقت کے بعد آپ کی بیٹری ختم ہوجائے گی اور آپ آپ کا انجن بند ہوجائے گا کیوں کہ آپ ایک cyclic عمل میں پھنس گئے ہیں کہ جس عمل کے دوران آپ کی توانائی ضایع ہورہی ہے۔۔۔
 

محمد امین

لائبریرین
3) ایک ٹی وی پروگرام کے دوران ڈوکٹر عطاء الرحمٰن نے آغا وقار سے کہا کہ آپ فرسٹ لاء اف تھرموڈائنامکس کو نہیں جھٹلاسکتے تو اس نامعقول نے جواب دیا۔۔۔۔ "میں نے کردیا ہے جناب۔۔۔۔آپ دیکھیں تو۔۔۔"
 

سید ذیشان

محفلین
ایک دوسرا شروع ہوگیا۔
یہ ایک نیا افلاطون آیا ہے۔ بقول اس کے ویڑے میں مانجھا پھیرنے سے بارش ہوسکتی ہے۔ :laughing:

اس کو سننے کے بعد میرے دماغ کے خلئے خودکشی کرنے لگے ہیں۔:sick:

یعنی ایک ہی ضرب میں بارش کا نظریہ بھی پیش کیا اور آینسٹائن کی تھیوری کو بھی ملیامیٹ کیا۔
 

ساجد

محفلین
چلیں جی ایک تلخ حقیقت آشکار ہوئی کہ ہمارے ملک میں اب سائنس کا کیا معیار رہ گیا ہے۔ اور آئندہ کے لئے اگر ہم اس سے سبق حاصل کرتے ہوئے معیار کو بلند کرنے کی سعی کریں گے تو شاید واقعی کوئی کارنامہ سر انجام دے لیں۔
کم از کم ان انجینئر صاحب کو عدالت میں ضرور لانا چاہئیے جو ملک کی بدنامی کا سبب بنے ہیں۔ ویسے کل میں نے ایک مقامی اخبار میں چھوٹی سی خبر پڑھی تھی کہ موصوف اس کٹ کا مظاہرہ کرنے دبئی جا رہے ہیں۔ کیا یہ سچ ہے؟۔
 
کوئی یہ تو بتا دے کہ
اس " غبارے " میں سے ہوا کیسے نکلی ؟
اور اس ساری" لسی " میں سے " مکھن " کیا نکلا ۔ ؟
اس سوال کا کوئی جواب نہیں دیا جارہا۔۔اتنے دنوں سے ایک ہی وقسم ی ابات کو دوہرایا جارہا ہے۔۔۔ارے بھی مان لیتے ہیں کہ اس نے کوئی فراڈ کیا ہے، لیکن بتاو تو سہی کہ کیسے۔۔۔کیا کاریگری یا چالاکی اس نے کی تھی، گاڑی کی انسپکشن کے بعد کیا بات سامنے آئی۔۔۔خالی خولی یہی کہے جانا کہ فزکس کے قوانین کی رو سے ایسا ناممکن ہے۔۔گاڑی آپکے سامنے موجود ہے، اسی انسپکشن کروا کر ایک مرتبہ حقائق میڈیا پر لے آئیں۔ آغا وقار کو سائینٹسٹوں کے مدمقابل مختلف پروگراموًں میں لیکر آنا اور اس پر جرح کروانا اس مسئلے کا حل نہیں ہے،۔۔اگر اس نے فورجنگ کی ہے تو گاڑی کی انسپکشن کرواکے اسے سامنے لائیں اور بات ختم کریں
 

نایاب

لائبریرین
اس سوال کا کوئی جواب نہیں دیا جارہا۔۔اتنے دنوں سے ایک ہی وقسم ی ابات کو دوہرایا جارہا ہے۔۔۔ ارے بھی مان لیتے ہیں کہ اس نے کوئی فراڈ کیا ہے، لیکن بتاو تو سہی کہ کیسے۔۔۔ کیا کاریگری یا چالاکی اس نے کی تھی، گاڑی کی انسپکشن کے بعد کیا بات سامنے آئی۔۔۔ خالی خولی یہی کہے جانا کہ فزکس کے قوانین کی رو سے ایسا ناممکن ہے۔۔گاڑی آپکے سامنے موجود ہے، اسی انسپکشن کروا کر ایک مرتبہ حقائق میڈیا پر لے آئیں۔ آغا وقار کو سائینٹسٹوں کے مدمقابل مختلف پروگراموًں میں لیکر آنا اور اس پر جرح کروانا اس مسئلے کا حل نہیں ہے،۔۔اگر اس نے فورجنگ کی ہے تو گاڑی کی انسپکشن کرواکے اسے سامنے لائیں اور بات ختم کریں
میرے محترم بھائی
" بھیڑ چال "
اک شخص اتنے ہائی لیول پر آ کر فراڈ کر رہا ہے ۔
داد دینی چاہیئے اس کی ہمت کی ۔
فزکس کے بڑے بڑے سائنسدانوں کی متفقہ تھیوریز کو ببانگ دہل جھٹلانا ۔
یہ جو فزکس کے بڑے بڑے سائینسدان ہیں ۔
کیا ان سب کی تھیوریز کبھی بھی مسترد نہ ہوئیں ۔
کیا ہر جدید نظریہ پرانے مروج نظریوں کو چیلنج نہیں کرتا ۔؟
آسان حل یہی تھا کہ
"گاڑی آپکے سامنے موجود ہے، اسی انسپکشن کروا کر ایک مرتبہ حقائق میڈیا پر لے آئیں۔"
" وہ کیا ہے " اس سوال کا جواب کون موجد سرعام دیتا ہے ۔
کہ اسی " وہ کیا ہے " پر مکمل ایجاد کھڑی ہوتی ہے ۔
 
میرے خیال سے ً ًمحمد امین بھائی نے بات کافی حد تک کلیئر کر دی ہے
باقی سارا گیم میڈیا کا ہے جس کو چاہے ہیرو بنا دیں جس کو چاہے زیرو:)
 

سید ذیشان

محفلین
اس سوال کا کوئی جواب نہیں دیا جارہا۔۔اتنے دنوں سے ایک ہی وقسم ی ابات کو دوہرایا جارہا ہے۔۔۔ ارے بھی مان لیتے ہیں کہ اس نے کوئی فراڈ کیا ہے، لیکن بتاو تو سہی کہ کیسے۔۔۔ کیا کاریگری یا چالاکی اس نے کی تھی، گاڑی کی انسپکشن کے بعد کیا بات سامنے آئی۔۔۔ خالی خولی یہی کہے جانا کہ فزکس کے قوانین کی رو سے ایسا ناممکن ہے۔۔گاڑی آپکے سامنے موجود ہے، اسی انسپکشن کروا کر ایک مرتبہ حقائق میڈیا پر لے آئیں۔ آغا وقار کو سائینٹسٹوں کے مدمقابل مختلف پروگراموًں میں لیکر آنا اور اس پر جرح کروانا اس مسئلے کا حل نہیں ہے،۔۔اگر اس نے فورجنگ کی ہے تو گاڑی کی انسپکشن کرواکے اسے سامنے لائیں اور بات ختم کریں
میری پچھلی پوسٹس میں اس کا جواب موجود ہے۔ اگر مزید تفصیلی جواب چاہیے تو ادھر دیکھ سکتے ہیں۔
 

نایاب

لائبریرین
یہ انصاف تو نہیں ہے محترم مدیر اعلی
اک پوسٹ چوبیس گھنٹے کسی کے مسلک کا مذاق اڑاتی رہے ۔
اور داد پاتی رہے ۔
جیسے ہی مدیر اعلی کی توجہ مبذول کرائی جائے ،
پوسٹ بمعہ اپنے " دادی نا دادی " تبصروں سمیت بنا کسی اطلاع غائب ۔
براہ مہربانی میری پوسٹ حذف کرنے کی وجہ بیان کی جائے ۔
 

میر انیس

لائبریرین
یہ انصاف تو نہیں ہے محترم مدیر اعلی
اک پوسٹ چوبیس گھنٹے کسی کے مسلک کا مذاق اڑاتی رہے ۔
اور داد پاتی رہے ۔
جیسے ہی مدیر اعلی کی توجہ مبذول کرائی جائے ،
پوسٹ بمعہ اپنے " دادی نا دادی " تبصروں سمیت بنا کسی اطلاع غائب ۔
براہ مہربانی میری پوسٹ حذف کرنے کی وجہ بیان کی جائے ۔
مگر نایاب یہاں تو مسلک کے حوالے سے کوئی بات ہی نہیں ہوئی ۔ وہ پوسٹ کس نے کی تھی اور کس موضوع پر تھی۔
 

نایاب

لائبریرین
مگر نایاب یہاں تو مسلک کے حوالے سے کوئی بات ہی نہیں ہوئی ۔ وہ پوسٹ کس نے کی تھی اور کس موضوع پر تھی۔
محترم بھائی
مجھے یقین ہے کہ محترم مدیر اعلی وضاحت کر یں گے تو سب سامنے آ جائے گا ۔
ویسے آپ کتنے وقت کے بعد اس دھاگے پر آئے ہیں ۔ ؟
 
Top