نایاب بھائی ، ایسی بھی کیا اجنبیت کہ میرا نام لینے سے آپ محترز ہیں۔
آپ کی پوسٹ میں ایک اقتباس تھا اس بنیادی پوسٹ کا جس پر آپ نے اعتراض اٹھایا تھا اور اس کے ساتھ آپ کا یہ مختصر سا پیغام تھا
اب آپ ہی بتائیے کہ اس مراسلہ میں ایسا کیا تھا جو اصل مراسلے کی تحذیف کے بعد اس دھاگے میں برقرار رکھنا ضروری تھا؟۔ پوسٹ کے دادا یا دادی کو تو میں نہیں جانتا لیکن آپ کی تحریر پر کسی بھی رکن نے کوئی تبصرہ نہیں کیا تھا۔ آپ نے میری توجہ کس لئے طلب کی تھی ؟ اسی لئے نا کہ اس مراسلے پر مناسب کارروائی کی جائے اور جب کارروائی کی گئی تو پھر بھی آپ معترض!!!۔
محمد امین بھیا ، آپ نے بھی تو اُس مراسلے کو رپورٹ کیا تھا اور جبکہ وہ مراسلہ حذف کر دیا گیا تو اب آپ بھی
نایاب بھائی کے شکایتی مراسلے پر متفق ہو کر میری حیرانی میں اضافے کا سبب بن گئے ہیں۔
وہ تحریر جتنی دیر بھی یہاں رہی وہ اسی لئے تھی کہ میں اپنے طور پر کارروائی کرنے سے پہلے اراکین کے رد عمل کا انتظار کر رہا تھا ۔ اگر آپ لوگ اُس پر اعتراض نہ بھی کرتے تو وہ مراسلہ اردو محفل کے قواعد کی صریح خلاف ورزی کی بنیاد پر حذف ضرور ہو جانا تھا۔
ایک بار پھر یاد دلا دوں کہ کسی مراسلے پر سر عام اعتراض اٹھانے کی بجائے اسے رپورٹ کیا جائے تو زیادہ مناسب ہوتا ہے۔ اگر نایاب بھائی نے اس مراسلے کو رپورٹ کیا ہوتا تو ہماری بحث کا یہ توت بھی کھڑا نہ ہوتا۔