محمد سعد
محفلین
جناب ثابت شدہ شے کو تو نئے سرے سے ثابت کرنا غیر معقول ہو گا۔ چنانچہ آپ کو راستہ دکھا سکتا ہوں جہاں سے آپ اگر چاہیں تو مزید مطالعہ و تحقیق کر سکتے ہیں، بلکہ اگر چاہیں تو جینیٹکس کو اپنا کیرئیر تک بنا سکتے ہیں یہ جاننے کے لیے کہ آخر چل کیا رہا ہے۔چوں کہ دعویٰ آپ نے کیا ہے کہ بندر الگ شاخ کے طور پر بعد میں ارتقا ہوئے لہذا ثابت بھی آپ ہی کو کرنا ہے۔
یہ دیکھیں۔
اس طرح کے چارٹ کو Cladogram کہتے ہیں۔ یہ سب ہمیں کیوں اور کیسے معلوم ہے، وہ اپنے آپ میں ایک پورا موضوع ہے جس کا احاطہ یہاں کرنا ممکن نہیں۔ چونکہ بات بندر اور انسان کی ہو رہی تھی تو اس پر توجہ کرتے ہیں۔
اس کلاڈوگرام میں غور سے دیکھ کر یہ دو شاخیں ڈھونڈیں۔
Crown Platyrrhini (New World Monkeys)
Hominidae
اب مجھے یہ بتائیں، کہ آیا آخر الذکر، اول الذکر کی شاخ ہے؟ یا یہ دو الگ الگ شاخیں ہیں؟
مزید جاننے کی خواہش ہو تو یہ مختصر سا تعارف دیکھ سکتے ہیں۔ اگر نہیں ہے تو کوئی بات نہیں، موج کریں۔