2013ء کی پوسٹ ہے۔ ایم اے کا ارادہ ظاہر کیا گیا ہے۔ اگر ابھی تک آپ ایم اے نہیں کر پائے تو کیا کہہ سکتا ہوں سوائے اس کے کہ آپ کے ارادوں کی پختگی جانچنے میں مجھ سے غلطی ہو گئی۔
آپ بھی تو بتانے سے صاف انکاری ہیں کہ آپ نے آخر کبھی سائنس کو باقاعدگی کے ساتھ وقت دیا بھی ہے یا نہیں، یا آپ کا مطالعہ محض پاپولر سائنس کے رسائل تک ہی محدود رہا ہے جو کہ آپ کے ریسرچ کے لوازمات سے عدم واقفیت کی صورت میں نظر آ رہا ہے۔
وضاحت کرتا چلوں کہ ایف ایس سی (پری انجنیرنگ) کے بعد کچھ معاشی مسائل کی وجہ سے بی کام کی جانب جانا پڑا۔ لیکن خوش قسمتی سے ایم اے میں ایڈمشن لینے سے پہلے دوبارہ بی ایس سی میں داخلہ دینے کو ترجیح دی۔ جس کے محرکات میں معاشی استحکام، تدریس، آئندہ کا لائحہ عمل اور کچھ دیگر عوامل کارفرما رہے۔ ڈیزائننگ کو خیرباد کہنا پڑا، لیکن ثمرات کو نہیں۔ اب ایم ایس سی کررہاہوں۔ تعلیم کے حصول اور تدریس کو کل وقتی فریضہ سمجھتا ہوں۔ اس لیے ممکن ہے، یہ سلسلہ کبھی ختم نہ ہو۔
لیکن حیرت اس پر ہے کہ مجھے ایم بی اے کا طعنہ دینے کے بجائے آپ نے میٹرک کے بعد پری میڈیکل/میڈیکل، بائیو کا کونسا سرٹیفیکٹ یا ڈگری لی ہے؟