لیجئے ماسی بنی ہیں آج بوچھی بھی یہاں
لوگ بے چارے ادھورے خواب دیکھے جائے ہیں
ادھورے کہاں میں تو انکو مکمل خواب بلکے خوابوں کی تکمیل دیکھا رہی ہوں بلکے مہیا کررہی ہوں
لیجئے ماسی بنی ہیں آج بوچھی بھی یہاں
لوگ بے چارے ادھورے خواب دیکھے جائے ہیں
پہلے میں ہنس لوں
بوچھی یہ آپ کب سے خالہ خیرن بن گئی ہیں؟؟؟
لیں باجو میرا نام بھی اپنے رجسٹر میں درج کر لیں،
کوائف
نام، / بلال احمد
تاریخ پیدائش / ستمبر 27 سن 1985
برج / میزان
تعلیمی قابلیت / کامرس گریجویٹ، جامعہ سندھ
پیشہ / طالب علم
تعلیمی ادارہ / غوسکل اونی ورسٹٹ سینٹا ( غوک )، غوسکل-ڈنمارک
مستقبل کا تعلیمی ادارہ / ہوگزکولان ای ہالمستا، ہالمستا-سویڈن ( ستمبر سے وہیں چلا جاؤں گا
موجودہ رہائش / کوپن ہیگن-ڈنمارک
مستقل رہائش / کراچی، پاکستان
مستقبل میں تعلیمی زمرہ / کمپیوٹر نیٹ ورک ڈیزائن
لائف سٹائل۔
سیگریٹ / جی ہاں لیکن مستقل عادت نہیں ہے چھوڑ بھی سکتا ہوں
شراب / جی نہیں
فضول خرچ / بہت زیادہ
موسیقی سے دلچسی / جی ہاں
فلموں سے دلچسپی / جی ہاں
فعلحال یہ کافی ہیں مزید کچھ معلوم کرنا ہوتو میں حاضر ہوں،
باقی کچھ یہاں سے بھی مل سکتیں ہیں
http://www.tagged.com/ghaziusman
بتاتا ہوں
پہلے یہ بتائیے
جس کی پہلے سے دو ہوںاسکو تیسری مل سکتی ہے؟
السلام علیکم!
کافی اچھا سلسہ شروع ہوا ہے۔
امید ہے اس سے ہمیں بھی تشفی ہونے کا موقع ملے گا۔
کیا میں بھی یہاں اپنے کوائف پیش کر دوں۔ اگر کسی کو اعتراض نہ ہو تو۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وسلام
کیا ہوا باجو ابھی تک میری بات پکی نہیں ہوئی میں نے تو کوئی شرط بھی نہیں رکھی
یہ آبی بھائی کا رشتہ کرواکر زیادہ بد دعائیں ملیں گی اس سے تو اچھا ہے کہ آپ عزیز بھائی کا رشتہ طے کرواہی دے کسی ایسی لڑکی / خاتون سے ، جن کی عاداتیں و مشاغل عزیز بھائی سے کچھ ملتی جلتی ہوں ۔ ( آبی بھائی سے معذرت )
بجائے اس کے کہ باجو کی مدد کریں، الٹا ان پر ہنس رہی ہیں۔
محفل کی ہوا مجھے بھی دوسری شادی کے بارے میں سوچنے پر مجبور کر رہی ہے۔ ویسے بھی دوبئی میں دوسری شادی کرنا بہت آسان ہے ۔
اچھا یہ بتائیے لڑکی کیسی چاہئیے۔؟
جس طرح کی لڑکی ہوتی ہے اس طرح کی چاہیئے
کتنی پڑھی ہو۔؟
پانچ اور چار کو ملا کے "پوری نو" جماعتیں پاس ہو
قد ؟
قد اتنا کے بھیڑ میںنظر آجائے
عمر؟
عمر کی کوئ پابندی نہیں
ذات۔؟
اس کی بھی کوئ پابندی نہیں
بیک گروانڈ ؟
اچھاہو
آخری سوال جس طرح وہ چاہے چاہے تو بچے سنبالے اور مجھ سے ماریں کھائے اور چاہے تو جاب کرلے اور مجھے ڈنڈے لگائے
مع السلام
نہیں میں نے نہیںکی میری ایک ہی ہے اور ماشااللہ اس سے تین بیٹے ہیں ۔ میںاپنے گھر میںخوش ہوںبتاتی ہوں آپکو بھی ۔۔
پہلے آپ بتائیے آپ نے دو ، دو کررکھی ہیں کیا بڑی ہمت ہے آپکی ۔۔۔
تبھی تو یہ حال ہے (کڈِنگ )
آپ نے دوسری کیوں کی۔؟ اس سوال کا جواب ضرور دیں ۔؟ پہلی والی ساتھ ہی ہے کہ قصہ ختم ہے۔؟
اور اگر پہلی والی بھی موجود ہیں تو پھر دوسری کاہے کو کی ۔؟
پتہ نہیں متعلقہ ہے کہ نہیں
میرا ایک دوست کشمیر سے ہے کوریا میںساتھ پڑھتا تھاایک دن کہنے لگا کہ کشمیری لڑکے شادی کرکے انگلینڈ جاتے ہیں اور سال دو سال کے بعد طلاق "لے لیتے " ہیں۔ اس کا ایک دوست شادی کےبعد طلاق "لیکر" پاکستان واپس اگیا۔ میرے دوست کے پوچھنے پر کہ کیوںواپس اگیا کہنے لگا کہ وہاں شادی کے بعد عجیب صورت حال ہوگئی اور اس کی بیوی رات دیر دیر تک واپس اتی تھی۔ ایک رات ایک گورا اس کی بیوی کو "ڈراپ" کرنے ایا اور بیوی نے گورے کو خوب جھپی ڈالی۔ وہ یہ برداشت نہ کرسکا اور طلاق لے کر گھر یعنی کشمیر واپس اگیا۔
انگلینڈ میں شادی کرکے جانے کے خواہش مند ذرا اس بات کو دھیان میں رکھیں۔
۔۔۔
بس یہی سوچیں اپنے مرد لوگوں کی ۔۔اور انکی بے وفائی کی فطرت ۔۔ اور مکاریاں ۔۔چلاکیاں ہی ہوتیں ہیں جو یہ لوگ اپنی شادیاں کامیاب نہیں بناپاتے ۔ ۔۔۔ اور پھر وجہ عورت کی بیان کرتے ہیں
عورتیں بھی ہوتیں ہیں کچھ مگر ایک پرسنٹ تک ۔۔ مگر مرد ننانوے فیصد تک سب یہی ہیں
واہ کیا بات کہی یار بڑے عرصے بعد اتفاق کرتا ہوں آپ سے واقعی پاکستانی مرد اتنے بے وفا نہیں جتنے باقی دنیا میں ہیں۔مثلا میں اور ہمت بھائی=ہمت علی;501279]ہوسکتا ہے اپ کی ابزرویشن ہو۔
مگر میرے خیال میںپاکستانی مرد عمومی طور پر وفا پرست ہوتے ہیںمثال میںخود ہوں
ہوسکتا ہے کہ وہ لوگ جو یہ سب کرتے ہیں جو اپ نے بیان کی ہیں درست ہوںمگر اس پر قیاس کرکے تمام پاکستانی مردوں پر جرنلائز نہیں کیا جاسکتا۔ تمام دنیا میںاگر وفا ہے تو اس کی بڑی مقدار پاکستان میںہے۔