اسی لئے تو کہتے ہیں کہ باہر جانے اور سیٹ ہونے کے لالچ میں اپنے مرد لوگ اپنی تو زندگیاں برباد کرتے ہی ہیں ساتھ ساتھ دوسرے جو انکے ساتھ اٹیچ ہوتے ہیں انکی بھی کرتے دیر نہیں لگاتے ۔
جب ہمارے ائیشن مردوں کو معلوم ہوتا ہے یہاں یہی ہوتا ہے ،، ایسا ہی چلتا ہے ،، تو پھر کس لئے اور کیوں یہ سب جانتے دیکھتے ہوئے بھی مکھی نگلنے کو تیار بیٹھے ہوتے ہیں
میری اپنی ذاتی رائے ہے جو ائیشن مردوں کے بارے میں بلکل بھی اچھی نہیں ہے ۔۔ میرا بس چلے تو میں انکو ائیرپورٹ سے ہی واپس لوٹادوں ۔۔ کیونکہ یہ لوگ اس قابل نہیں ، ہوتے کہ کسی بھی ملک میں انٹری ہو ، اور جب یہ لوگ آجاتے ہیں تو جو کچھ یہاں دیکھتے ہیں انکی آنکھیں پھٹی کی پھٹی رہ جاتی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ پھر یہاں سیٹل ہونے کو شادیاں رچاتے ہیں ۔۔ اور جیسے ہی سٹیٹس ملا ، ایک کو چھوڑ دوسری ، دوسری کو چھوڑ تیسری ۔۔ خود اپنی زندگی برباد کرتے ہیں ،، ایک وقت آتا ہے جب سوائے پھچتاوے کے سوا انکے پاس کچھ نہیں بچتا ۔ ۔۔
یہاں بہت سے مرد ہیں انڈین ۔۔ بنگلہ دیشی ،،پاکستانی ۔۔۔ جو شادیاں صرف اس لالچ میں کرتے ہیں کہ پیپیر ہاتھ میں آجائیں ۔۔ اور ظاہر ہے انکی جو سوچ ہوتی ہے ۔۔ وہ یہاں کی لڑکیاں برداشت نہیں کرسکتیں ۔۔ اور کچھ ہی مہینے بعد نوبت یہ آجاتی ہے کہ طلاق پہنچ آتی ہے ۔۔ اور پھر ہوتا یہ ہے کہ لڑکی ایسے ایئشن سے تنگ آکر جان چھڑانے کی کرتی ہے کہ نا تو اسکے ساتھ ہماری بن سکی ہے نا ہی اسکی سوچ صاف ہے ، اور نا ہی یہ بندہ خود مخلص ہے ۔۔ لہذا کیونکر باقی کی زندگی اجیرن کی جائے ۔ ۔۔ لہذا ڈائیورس ۔۔ ۔
مگر ایسے میں اس لڑکے بندے کو اپنی پڑجاتی ہے کہ ایسے کیسے چھوڑ دوں اسکو کہ ابھی تو امیگریشن کے ہزار کام ادھورے ہیں نا ہی پیپیر بنے ہیں نا ہی پاسپورٹ ملا ۔۔۔لہذا وہ پھر ہر ممکن کوشیش کرتے ہیں کہ جب تک کاغذات نا بن جائے تب تک اسی کے ساتھ ہی گزارہ جیسے تیسے کیا جائے اور اس کے لئے یہ گھر کی صفائی سے برتن تک بھی دھوتے ہیں ۔۔۔ بیوی کے لئے یا اپنے بچوں گھر بھال کے لئے نہیں ۔۔۔بلکے صرف کاغذات بنانے کو ۔۔ ۔ ۔۔ ۔ اور یہ مرد کی فطرت ہے وہ کسی ایک کا نہیں بن کے رہتا ۔۔۔لہذا ایک کے بعد دوسری ۔۔ دوسری کے بعد تیسری ۔۔۔۔اور گھر میں ایک بیوی سادہ سی گھریلو سی ۔۔اور باہر ایک عورت جو پارٹیوں میں اسکے ساتھ چلے اور اسے کمپنی مہیا کرے ۔
اور کچھ عیاش طبعیت کی وجہ سے بھی خود کو ایسا بناتے ہیں کہ ہم تو مرد ہیں ہمارا کیا جاتا ہے ۔۔۔
بس یہی سوچیں اپنے مرد لوگوں کی ۔۔اور انکی بے وفائی کی فطرت ۔۔ اور مکاریاں ۔۔چلاکیاں ہی ہوتیں ہیں جو یہ لوگ اپنی شادیاں کامیاب نہیں بناپاتے ۔ ۔۔۔ اور پھر وجہ عورت کی بیان کرتے ہیں
عورتیں بھی ہوتیں ہیں کچھ مگر ایک پرسنٹ تک ۔۔ مگر مرد ننانوے فیصد تک سب یہی ہیں