محمد عدنان اکبری نقیبی
لائبریرین
این اے 256 کراچی سینٹرل 4 میں پی ٹی آئی کے محمد نجیب ہارون 89850 ووٹ لے کر کامیاب رہے جبکہ ایم کیو ایم پاکستان کے عامر چشتی 45575 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔
آپ کے ووٹ کی برکت کی ہی وجہ سے شاید آپ کے حلقے کے امیدوار ہار گئے۔ویسے اس دفعہ بھی کافی انصافی برادری نے یہ وطیرہ اپنایا ہے. تاہم اس دفعہ اور پچھلی دفعہ کے الیکشن کے نتائج میں فرق ہی میرے بابرکت ووٹ کا ہے جناب!
مکمل خطاب ملاحظہ فرمائیے.کہیں سے خبر نہیں مل رہی کہ عمران خان نے ممکنہ جیت پر کوئی خطاب کیا ہو ؟
کوئی اپ ڈیٹ اس بارے ؟
بہت دعائیں
ساہیوال ویسے ہی نون لیگ کا گڑھ ہے میرا خیال ہے! شروع سے بھی دیکھتی آئی ہوں لیکن میں سمجھتی تھی کہ اب کافی تبدیل ہوگئے ہیں لوگ، ہوئے بھی ہیں مگر ظاہر ہے کہ اکثریت کے ووٹ سے ہی کوئی کامیاب ہوتا ہے، باقی ہزاروں ووٹ ایک طرف ہو جاتے ہیں.آپ کے ووٹ کی برکت کی ہی وجہ سے شاید آپ کے حلقے کے امیدوار ہار گئے۔
این اے 245 کراچی ایسٹ 4 سے تحریک انصاف کے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین 56،615 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ ایم کیو ایم پاکستان کے ڈاکٹر محمد فاروق ستار 35,247 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
عامر لیاقت کے نام کے ساتھ ڈاکٹر لکھنا شاید لوگوں کا معمول بن گیا ہے ۔یہ پی ٹی آئی کی واحد فتح ہے جس کا مجھے افسوس ہوا۔
اور وہ 'عامر لیاقت ڈاکٹر نہیں رہے ' والی پوسٹ کے بعد کیا پھر سے ڈاکٹر بن گئے؟
ماشاءاللہ۔ اللہ کریم ماں جی کی عمر دراز فرمائیں۔ساہیوال ویسے ہی نون لیگ کا گڑھ ہے میرا خیال ہے! شروع سے بھی دیکھتی آئی ہوں لیکن میں سمجھتی تھی کہ اب کافی تبدیل ہوگئے ہیں لوگ، ہوئے بھی ہیں مگر ظاہر ہے کہ اکثریت کے ووٹ سے ہی کوئی کامیاب ہوتا ہے، باقی ہزاروں ووٹ ایک طرف ہو جاتے ہیں.
ٹی وی پر جو سائیڈ پر حلقوں کے ترتیب وار رزلٹ چل رہے تھے ان میں مَیں دیکھ رہی تھی کہ خصوصی طور پر ساہیوال کے حلقوں میں ایک لمبی ترتیب تھی نون لیگ کی جیتنے میں.
اماں ووٹ نہیں دے سکیں، تاہم میرا اور بھائی کا پہلا ووٹ تھا، حالانکہ ہم پریشان بھی نہیں تھے نتیجے سے لیکن وہ سوچ رہی تھیں کہ ہم اپنے پہلے ووٹ کو ضائع ہوتے ہوئے دیکھ کر ڈس ہارٹ ہوگئے ہیں. ہمیں بٹھا کے کہنے لگیں کہ آپ کا ووٹ ضائع نہیں ہوا بچو! یہ دیکھو مجموعی طور پر وہی ہوگیا ہے!
22 نشستوں پر پی ٹی آئی آئی آگے ہے جبکہ ایم کیو ایم کو 19 نشستیں ملیں۔
غالباً پاکستان تحریک انصاف عمران گروپ ہو گی۔یہ کوئی نئی جماعت ہے؟؟؟
اور جو سوچ رکھا ہے، شاید ایک دن ویسا بھی ہو جائے۔ایسا بھی ہوگا کبھی سوچا نہ تھا.
میگناکارٹا وغیرہ کو دعائیں دیں۔میں سوچ رہا تھا کہ تاریخ کی کوئی مووی یوٹیوب پر دیکھ لیں یا کوئی کتاب پڑھ لیں۔ ایک شخص حکومت حاصل کرنے کے لیے شہر کے شہر قتل کرتا تھا تو حکومت بنتی تھی۔ الحمد للہ ہم تاریخ کے عمدہ دور میں رہ رہیں ہیں جہاں محض کاغذ سے نئی حکومت بن جاتی ہے۔ الزام کسی کو پیسہ کھلانے یا انصاف نہ کرنے تک کی ہی نوبت آتی ہے۔
سعودیہ اور ایران کی صلح وغیرہ بھی۔انڈیا سے تجارت کریں گے- عمران خان
انصافیوں کو مرگی کا دورہ تو نہیں پڑ گیا-
ابھی تک تو شاید کوئی نشست نہیں ملی ۔تحریک لبیک نے بھی کسی نشست پر کامیابی حاصل کی؟
اچھا خیال ہے۔تمام پاکستانیوں کو ایک نئی منتخب حکومت مبارک ہو۔ اب وقت آگیا ہے کہ ماضی کے تمام اختلافات اور سیاسی رنجشیں بھلا کر ملکی کی ترقی اور خوشحالی کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں۔گزشتہ چند سالوں سے سیاست کے نام پر سوشل میڈیا پر جو ایک طوفان بد تمیزی برپا ہے، اس کی روک تھام کے لیے بھی سنجیدہ کوششیں کی جانی چاہیے کیونکہ ہمارا ملک سیاسی انتشار، بد امنی اور بد انتظامی کا مزیدمتحمل نہیں ہو سکتا۔ ہماری حب الوطنی کا تقاضا ہے کہ چاہے ہمارا تعلق مخالف جماعت سے بھی ہو ، تب بھی عوام دوست پالیسیز میں اپنے حکمرانوں کے ہاتھ مضبوط کریں ۔ سیاسی وابستگیوں، ذاتی پسند اور نا پسند سے بالاتر ہو کر سوچیں۔