فلسفی

محفلین

چھوٹی سی ہائیک میں کافی خوبصورتی تھی اور ہم وہاں اکیلے تھے

سبحان اللہ کیا دلکش منظر ہے۔

بھائی زیک، آپ سے اختلاف اپنی جگہ لیکن آپ کی فوٹوگرافی کی وجہ سے میں آپ کا فین ہو گیا ہوں۔ اور ساتھ ہی آپ نے میرے لیے بھی ان مقامات تک جانے کی تحریک کو مزید مضبوط کردیا ہے۔ ان شاءاللہ میں بھی پلان کرتا ہوں۔
 
زیک

مسافر

شکریہ
 
لاریب مرزا

محفلین
ہم نے گرم جیکٹ، رین جیکٹ اور دستانے پہنے کہ وہ ہر وقت بیک پیک میں ہوتے ہیں اور بارڈر کی طرف چلنا شروع ہو گئے۔

افف!! یہاں بہت سردی ہوتی ہے۔ بے حد زیادہ!!
ہمارے پورے ٹرپ میں ہمیں صرف دو جگہ شدید سردی محسوس ہوئی تھی۔ ایک بابو سر ٹاپ پہ اور دوسرا خنجراب پاس پہ۔ اس کے علاوہ ہر جگہ موسم بالکل نارمل لگا۔ بلکہ کسی کسی جگہ پہ گرمی محسوس ہوئی تھی۔
آپ اپنا موسمیاتی تجربہ بیان کریں۔ :)
 
زیک

مسافر
پسو گلیشیر سے ہم حسینی پل گئے۔ پارکنگ سے پل تک کا رستہ آدھا کلومیٹر ہو گا۔ یہ سسپنشن برج ہے۔

حسینی پل سے ذرا پہلے ٹکٹ لینا پڑتا تھا۔ وہیں لگے بورڈ پر لکھا تھا کہ سات سے زیادہ لوگ ایک ساتھ پل پر نہ جائیں۔ پل پر پہنچے تو پندرہ بیس لوگ تو یقیناً پل پر تھے۔ وہاں موجود اہلکار سے پوچھا۔ سب نے مختلف بہانے کئے۔

میں نے پل پر لوگ کم ہونے کا انتظار کیا اور پھر ہم نے پل کراس کیا۔ میرے اعتراض کا نتیجہ یہ نکلا کہ انہوں نے میرے بعد کم لوگ پل پر آنے دیئے۔

دریائے ہنزہ پل پر سے
 
زیک

مسافر
کچھ عرصہ پہلے حکومت پاکستان نے اسے دنیا کا خطرناک ترین پل قرار دیا تھا۔

حقیقت میں یہ بالکل بھی خطرناک نہیں ہے۔ ایسے کئی پلوں پر گیا ہوں جو اس سے زیادہ جھولتے ہیں۔ ہاں پل پر لکڑی کے پھٹوں کے درمیان فاصلہ ہے اور یہ فاصلہ برابر نہیں جس کی وجہ سے پیر کچھ دھیان سے رکھنا پڑتا ہے۔

زیک

مسافر
یہ بات ثابت کرنے کے لئے کہ پل کچھ خاص نہیں ہل رہا تھا یہ تصویر دیکھیں جس میں پل سے پسو کونز (پہاڑ) اور دریائے ہنزہ کی تصویر لی ہے۔ جو پل خوب جھولتے ہیں ان میں ایسی تصویر لینا کافی مشکل ہوتا ہے

زیک

مسافر
افف!! یہاں بہت سردی ہوتی ہے۔ بے حد زیادہ!!
ہمارے پورے ٹرپ میں ہمیں صرف دو جگہ شدید سردی محسوس ہوئی تھی۔ ایک بابو سر ٹاپ پہ اور دوسرا خنجراب پاس پہ۔ اس کے علاوہ ہر جگہ موسم بالکل نارمل لگا۔ بلکہ کسی کسی جگہ پہ گرمی محسوس ہوئی تھی۔
آپ اپنا موسمیاتی تجربہ بیان کریں۔ :)
خنجراب میں سردی تھی۔ منفی 2 ڈگری، برفباری اور ہوا۔ بہرحال اتنی بھی زیادہ نہ تھی۔ ایک ہلکی گرم جیکٹ اور رین جیکٹ کافی تھیں۔ دستانے بھی درمیانے والے پہنے جن میں ہاتھ کافی گرم رہے۔ سکیئنگ والے دستانے تو میں نہیں لایا تھا۔

بابوسر میں جاتے ہوئے موسم ہلکا خنک تھا۔ بیوی نے لائٹ جیکٹ پہن رکھی تھی۔ میں نے صرف شرٹ میں گزارا کیا اور سردی نہیں لگی۔ واپسی پر وہاں بالکل سردی نہ تھی۔ شاید 17 یا 18 ڈگری درجہ حرارت۔

ہنزہ میں موسم اچھا تھا۔ صبح دس ڈگری کے آس پاس۔ دن میں بھی خوشگوار۔

آخری دنوں میں گرمی بڑھ گئی۔ راما میڈوز اور فیری میڈوز پر اونچائی کے باوجود نیم گرم موسم تھا۔ ننگا پربت بیس کیمپ جاتے ہوئے دھوپ میں گرمی اور سائے میں کچھ خنکی تھی۔ آخر میں ناران و کاغان میں بھی کچھ گرمی تھی۔

چلاس، رائے کوٹ، بالاکوٹ میں واپسی پر 40 ڈگری کے آس پاس درجہ حرارت دیکھا
 
ایک خاص بات کے جواب میں جواب میں خاص موقع پر مخصوص سوال کر رہا ہوں کہ زوجہ ماجدہ کی تصویر کو بونگی کہہ ڈالا؟
تہاڈے چھاکے تے واوا نہیں کھلے ہوئے؟

بیگم نے میری ایسی بونگی تصویر ہی لی

ہمارے ٹرپ میں بھی چلاس گرم ترین علاقہ رہا۔ بدقسمتی سے ہمارا پہلا قیام چلاس میں ہی تھا۔

دونوں اطراف سے آپ جس بھی طرف سے جائیں تو چلاس میں قیام تقریباً لازم ہی ہے، کہ شاہراہ قراقرم اس سے پہلے شدید خراب ہے اور چلاس میں پٹرول پمپ بھی کافی وقفے کے بعد آتا ہے اور بابوسر کی جانب سے آپ چڑھائی اترتے ہیں تو کچھ وقفہ لینا بہتر ہوتا ہے۔
 
چلاس سے گزر تو ہو گا اور پٹرول بھی ڈلوانا پڑ سکتا ہے (ہم نے جاتے ہوئے پٹرول ڈالا تھا لیکن واپسی پر نہیں)۔ لیکن وہاں رکنے یا رات گزارنے کی کوئی ضرورت نہیں۔ خاص طور پر اگر آپ کاغان کی طرف سے آ رہے ہیں۔

ہم نے رات رہنے کے لئے اچھی اور اونچی جگہیں منتخب کی تھیں۔ سب سے کم اونچائی ناران کی تھی جو تقریباً 8000 فٹ ہے۔ باقی تمام اس سے زیادہ اونچائی پر۔
 
زیک

مسافر
ایک خاص بات کے جواب میں جواب میں خاص موقع پر مخصوص سوال کر رہا ہوں کہ زوجہ ماجدہ کی تصویر کو بونگی کہہ ڈالا؟
تہاڈے چھاکے تے واوا نہیں کھلے ہوئے؟
ماجدہ؟ والدہ ماجدہ تو سنا تھا یہ محبوبہ زوجہ کب سے ماجدہ ہو گئی؟

اس کی فوٹوگرافی کا ہم خوب مذاق کرتے ہیں
 
Top