زیک

مسافر
گلیشیر سے یہاں شاہراہ قراقرم کے کنارے پانی کافی تیزی سے آ رہا تھا اور دریائے ہنزہ میں مل رہا تھا۔ (یا شاید دریائے ہنزہ اس میں شامل ہو رہا تھا)

لاریب مرزا

محفلین
مرزا صاحبہ آپ کو یہ سردی اپنی عظیم الشان صحت کی وجہ سے محسوس ہوئی ہو گی۔ :)
کسی حد تک متفق ہیں۔ لیکن ہمارا خیال ہے کہ اس میں ظاہری صحت کا اتنا عمل دخل نہیں ہوتا۔ ہماری کولیگس میں سے کئی ایک فربہ معلمات کو بھی کافی زیادہ سردی محسوس ہوتی تھی۔ اور ایک دھان پان سی معلمہ تھیں جو سردیوں میں جرسی، سویٹر وغیرہ کم ہی استعمال کرتی تھیں۔ فرماتی تھیں کہ اتنی سردی محسوس نہیں ہوتی۔ :)
ہمیں ان لوگوں پہ رشک آتا ہے جو کہتے ہیں اتنی سردی محسوس نہیں ہوتی۔ :)
 
زیک

مسافر
کشتی میں بیس پچیس منٹ سیر کرنے کے بعد وہاں سے نکلے۔

واپسی پر راستے میں ایک جگہ ہالدیکش آتی ہے جہاں پہاڑیوں پر کچھ آرٹ وغیرہ ہے۔ یہ ڈیڑھ دو ہزار سال پرانا ہے۔ وہاں یہ پیٹروگلفس دیکھنے کے لئے رکے

راک آرٹ سے زیادہ خوبصورت ہمیں وہاں کا منظر لگا

فلسفی

سبحان اللہ

ہائے! "زبردست" سے زیادہ بہتر کوئی ریٹنگ موجود نہیں ورنہ یہ منظر زبردست سے آگے کسی ریٹنگ کا حق دار ہے۔
 
Top