زیک

مسافر
29 جون:

صبح اٹھ کر تیار ہوئے تو ہوٹل والوں کو ڈھونڈنے میں وقت لگا۔ ان چھوٹے چھوٹے ہوٹلوں میں سٹاف ہر وقت نہیں ہوتا اور نہ ہی کوئی فون کا انتظام ہے کہ سٹاف سے بات کر کی جائے۔ آخر ایک بندہ ملا تو اسے ناشتے کا کہا۔

ناشتے کے بعد نلتر بالا سے نکلے۔ وہاں ابھی دکانیں نہ کھلی تھیں لہذا بیگم کے لئے دوائی نہ لے سکے۔ البتہ میں نے اسے الیکٹرولائٹ سولیوشن بنا دیا تاکہ ڈی ہائیڈریشن نہ ہو
 
زیک

مسافر
نومل پہنچے تو وہاں ایک فارمیسی سے میں نے سپرو کا پوچھا۔ دکاندار کو کچھ علم نہ تھا۔ اسے کہا کہ ڈائیریا کے لئے اینٹی بائیوٹکس کی ضرورت ہے۔ اس نے ہاضمہ کا سرپ پکڑا دیا۔ آخر میں نے دکان کی شیلفس پر خود ہی دوائیاں دیکھنی شروع کیں۔ سپروڈے کے نام سے سپروفلوکساسن مل گئی۔ وہ بیگم کو دی اور ہم شاہراہ قراقرم پر روانہ ہوئے۔
 
آخری تدوین:

زیک

مسافر
قراقرم ہائی وے پر ایک جگہ ننگا پربت ویوپوائنٹ کا بورڈ لگا تھا۔ وہاں رک کر ننگا پربت کی تصویر لینے کی کوشش

عرفان سعید

محفلین
بہت سے کاموں میں مصروفیت کی وجہ سے محفل میں آج کافی عرصے بعد آنا ہوا۔

بہت شاندار اور عمدہ تصاویر اور سفر نامہ! بہت خوب زیک
 
جاسم محمد

محفلین
نومل پہنچے تو وہاں ایک فارمیسی سے میں نے سپرو کا پوچھا۔ دکاندار کو کچھ علم نہ تھا۔ اسے کہا کہ ڈائیریا کے لئے اینٹی بائیوٹکس کی ضرورت ہے۔ اس نے ہاضمہ کا سرپ پکڑا دیا۔ آخر میں نے دکان کی شیلفس پر خود ہی دوائیاں دیکھنی شروع کیں۔ سپروڈے کے نام سے سپروفلوکساسن مل گئی۔ وہ بیگم کو دی اور ہم شاہراہ قراقرم پر روانہ ہوئے۔
باہر سے آنے والوں کا پیٹ پاکستان جا کر ضرور خراب ہوتا ہے۔ معلوم نہیں کیا وجہ ہے۔ البتہ آزمودہ ہے۔ اس لئے ہم "پھکی" ہر وقت اپنے ساتھ رکھتے ہیں۔
 
Top