زیک

مسافر
ننگا پربت تو ابھی بھی بادلوں میں چھپا تھا۔ لیکن اب رائےکوٹ (راکھیوٹ؟) گلیشیر اور اس کی مورین (پتھر) نظر آ رہے تھے۔

اس گلیشیر کا نام انگریزی میں Rakhiot لکھا دیکھا ہے۔ اب معلوم نہیں اردو ہجے کیا ہوں گے۔

 

میم الف

محفلین
زیک بھائی
میں نے سوچا تھا آپ ٹرپ مکمل کر لیں
پھر سارا پڑھوں گا
لیکن یہ اتنا لمبا ہے
ختم ہی نہیں ہو رہا
میں اسے پڑھنا کب شروع کروں؟
کیونکہ آپ کا آخری ٹرپ تھا
اِس لیے اتنا لمبا ہے؟
 

زیک

مسافر
یہ برف پوش چھوٹا سا پہاڑ ننگا پربت کے مقابلے میں معمولی لگ رہا ہے لیکن اتنا بھی چھوٹا نہیں

 

زیک

مسافر
زیک بھائی
میں نے سوچا تھا آپ ٹرپ مکمل کر لیں
پھر سارا پڑھوں گا
لیکن یہ اتنا لمبا ہے
ختم ہی نہیں ہو رہا
میں اسے پڑھنا کب شروع کروں؟
کیونکہ آپ کا آخری ٹرپ تھا
اِس لیے اتنا لمبا ہے؟
فوراً سے پیشتر پڑھنا شروع کریں۔
 
نقشے پر غور کرنے سے لگ رہا ہے کہ یہ چونگرا نہیں ہے۔ صحیح علم نہیں کہ کونسی چوٹی ہے۔ شاید Toshe Ri

نقشے کا لنک یا نقشہ فراہم کیجئے گا۔ شکریہ


ارادہ، روڈ کی خستہ حالت اور اسپر لینڈ سلائڈنگ کی وجہ سے مزید ابتری کے چلتے اگلے سال پر ملتوی ہے۔ اس سال کئی چھوٹا موٹا ٹرپ کا ارادہ ہے۔

راما جھیل میں؟ ہمیں ایسا نظر نہ آیا

میں تلاشتا ہوں۔

ٹٹو تک اور واپس جیپ کا کرایہ 8100 روپے ہے۔

عبدالقیوم چوہدری صاب سال اچ گیارہ سو ودھ گیا جے۔

لیکن یہ کہنا غلط ہے کہ یہ دنیا کی خطرناک ترین سڑک ہے۔

جی بلکل ایک آدھ موڑ کو چھوڑ کر ٹریک کافی حد تک آسان اور سیدھا ہے۔

جیپ کے ڈرائیور اور نمبر پلیٹ کی تصویر لی تاکہ واپسی پر یاد رہے۔ اس سے دو دن بعد ساڑھے نو بجے صبح کا وقت طے کیا اور پھر فیری میڈوز کی طرف ہائیک شروع کر دی۔

یہ اچھی احتیاطی سکیم ہے آئندہ بروئے کار لاؤں گا۔

ہائیک کا آغاز پاکستانی روایات کے عین مطابق ایک کھوکھے سے ہوتا ہے۔ اس کے بعد فوری نیچے اترتے ہیں اور پانی کا چشمہ کراس کر کے چھوٹی سی چڑھائی۔ بیگم نے یہ دیکھ کر مجھے دھمکی دی کہ اگر ایسا ہی ٹریل ہے تو اس نے نہیں کرنا۔ اسے سمجھایا کہ آگے سب آسان ہے۔

ثبوت کے طور پر میری تصاویر بھی دیکھا دیتے۔۔

ہم گرمی سے تنگ تھے اور ننگا پربت بادلوں میں چھپا ہوا تھا۔


ہنڑ سمجھ آیا جے ساڈا دُکھ۔۔۔

ابھی بھی یہ پربت بادلوں میں گم



عبداللہ محمد آپ نے اس سے زیادہ ننگا پربت دیکھا؟

اس تو کافی زیادہ دیکھا جی پربت کو اور کافی جی بھر کر دیکھا تھا۔۔۔
 

زیک

مسافر
نقشے کا لنک یا نقشہ فراہم کیجئے گا۔ شکریہ
10-E61-EC2-9-DB3-481-C-8-D46-49-C83-CF92-AA0.png

توشے ری بھی صحیح نہیں۔ یہ پہاڑ راما جھیل سے جنوب مغرب کی طرف رخ کر کے ننگا پربت کے سامنے بائیں طرف ہے۔ توشے ری بائیں طرف پیچھے ہے اور چونگرا دائیں طرف
 

زیک

مسافر
زیک بھائی
جسے آپ ننگا کہہ رہے ہیں
یہ ننگا ہے کہ نانگا؟
میں نے تو نانگا پربت سنا تھا
اس بارے میں محفل پر پہلے بات ہو چکی ہے

نانگا پربت؟

اور میرا یہ موقف ہے کہ “نانگا پربت” انگریزی سے ہو کر واپس اردو میں ایسا ہوا ہے۔ صحیح ننگا پربت ہی ہے۔ باقی گفتگو آپ اُس لڑی میں دیکھ سکتے ہیں۔
 
Top