زیک

مسافر
پھر وہی ہوا جس کا ڈر تھا۔ اب میری باری تھی۔ ابھی تک صرف میں ہی بچا تھا۔ اب traveler’s diarrhea بھگتنا پڑا۔ رات بھر صورتحال ٹھیک نہ تھی لیکن صبح کچھ بہتر ہو گئی

اب یوں ہی ننگا پربت کے دیدار کو جانا تھا۔
 
آخری تدوین:

زیک

مسافر
میں نے ناشتہ نہیں کیا کہ طبیعت ابھی بھی کچھ ٹھیک نہ تھی۔ لیکن ننگا پربت کے دیدار کو جانا بھی ضروری تھا۔

احتیاطاً ہم نے ایک گائیڈ لے لیا۔ پاکستان میں گائیڈ کا مطلب یہ ہے کہ آپ کو راستہ پر لے جائے گا اور مدد کر دے گا لیکن نہ ورلڈرنیس میڈیکل ٹریننگ نہ کوئی فرسٹ ایڈ کا سامان وغیرہ

اتفاق سے گائیڈ کا نام بھی زکریا تھا

فیری میڈوز سے ہم بیال کیمپ کی طرف چلنا شروع ہوئے

 
آخری تدوین:

زیک

مسافر
راستے میں کئی جگہ پانی کراس کرنا پڑا۔ درختوں کے تنے اور لکڑیاں وہاں رکھی تھیں کہ ان پر سے پار کر سکیں

 

زیک

مسافر
بیال کیمپ تک کا راستہ کافی سیدھا ہے اور چڑھائی بھی خاص نہیں۔ ہم کوئی گھنٹہ سوا گھنٹہ میں ادھر پہنچ گئے

 

زیک

مسافر
بیال کیمپ سے ہم ننگا پربت ویوپوائنٹ پہنچے۔ میرا خیال تھا یہاں ایک جم غفیر ہو گا لیکن ایک مشرقی ایشیائی جوڑے اور ان کے گارڈ کے علاوہ کوئی نہ تھا۔خوب حیرت ہوئی کہ دو گھنٹے کی آسان ہائیک کے فاصلے پر سینکڑوں لوگ موجود تھے۔ خیر ہم نے اس کا فائدہ اٹھایا اور خوب انجوائے کیا

 
Top