ویوپوائنٹ سے بیال کے آدھ راستے پر پہنچے تو بیگم کو یاد آیا کہ اس کے پاس تو ٹریکنگ پولز ہی نہیں۔ یقیناً ویوپوائنٹ پر بھول گئی ہو گی۔ سو وہ واپس گئی۔ پولز ویو پوائنٹ پر ڈھونڈے اور پھر ہم بیال کیمپ کی طرف رومانوی انداز میں روانہ ہوئے۔
بیال کیمپ پہنچے تو بیٹی کافی دیر سے انتظار کر رہی تھی۔ وہاں کچھ کھایا پیا۔
بیال سے واپس فیری میڈوز جانے لگے تو بارش شروع ہو گئی۔ بیک پیک پر رین کور چڑھایا اور رین جیکٹ پہنی کہ بارش تیز تھی۔ چند منٹ میں ہی بارش آہستہ ہو گئی۔
لگتا ہے آج دن میں پہاڑوں میں اوپر کہیں بارش ہوئی تھی۔ وہ تمام چشمے اور نالے جن میں صبح تھوڑا سا پانی تھا وہ اب بپھرے ہوئے تھے۔ پار کرنے کے لئے جو لکڑیاں رکھی ہوئی تھیں وہ بھی پانی میں بہہ گئی تھیں۔ خیر گائیڈ نے کافی مدد کی اور نئے “پل” بنائے۔
یوں ہم واپس فیری میڈوز پہنچے۔