زیک

مسافر
ویوپوائنٹ سے آگے کا راستہ تنگ تھا۔ ایک طرف پہاڑ اور دوسری طرف نیچے گلیشیر۔ انتہائی خوبصورت۔ خطرناک تو نہ تھا لیکن اترائی چڑھائی کافی تھی۔ ہم نے ہائیکنگ بوٹ پہنے ہوئے تھے اور ٹریکنگ پولز بھی ساتھ تھے۔ وہ اب کام آئے۔

 

زیک

مسافر
پچھلی تصویر میں جو بائیں طرف پہاڑ ہے اب اس پر چڑھنا تھا۔ یہاں آ کر ٹریل کچھ ختم سا ہو جاتا ہے اور آپ بس جھاڑیوں کے درمیان جگہ ڈھونڈتے اوپر جاتے ہیں۔

اوپر جاتے ہوئے گلیشیر کی تصویر

 

زیک

مسافر
اور پھر ہم بیس کیمپ پہنچ گئے۔ پاکستانی روایات کے مطابق وہاں ایک کھوکھا تھا جہاں سے بیٹی نے نوڈل سوپ پیا

بیس کیمپ سے گلیشیرز

 

زیک

مسافر
یہ پہاڑی فیری میڈوز سے بھی نظر آتی ہے اور اب ہم اس کے ساتھ کھڑے تھے



دائیں طرف کھوکھے کا کچھ حصہ بھی نظر آ رہا ہے
 

زیک

مسافر
بادل خوب آ چکے تھے۔ ٹھنڈی ہوا چل رہی تھی۔ پھر اب ہم ہائیک نہیں کر رہے تھے۔ لہذا بیس کیمپ پر جیکٹ پہن لی۔

 

زیک

مسافر
بیس کیمپ کے قریب ہی کچھ کو پیماؤں کے میموریل تھے۔ ایک اطالوی کو پیما جو 2008 میں ننگا پربت پر گم ہو گیا اور دوسرے کی معلومات یاد نہیں شاید جرمن تھا۔

 
Top