بندہ پرور

محفلین
آخر بیگم کے مشورے سے اسے جتنے طے ہوئے تھے وہی دیئے۔
آپ کو اس معاملے میں بھابھی سے مشورہ نہیں لینا چاہئیے تھا زیک
اچھے خاصے آپ سخاوت کی جانپ مائل تھے اور اس طرح اس جیپ
ڈرائیور کا مالی طور پر کچھ بھلا ہوتا کہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ !!!
 
زیک

مسافر
یہ کیسے ممکن ہے کہ آپ پاکستان جائیں اور فوج سے ٹاکرا نہ ہو :)
پاکستان کا بھی عجیب و غریب سسٹم ہے۔ بھانت بھانت کی چوکیاں بنی ہیں۔ پولیس، پیراملٹری، فوجی۔ اکثر ایک دوسرے کے آس پاس جیسے ایک ایجنسی کو دوسری پر اعتبار ہی نہیں۔

ملک کے اندر فوج کی چوکیوں کا بھلا کیا کام؟
 
زیک

مسافر
اللہ ، ابھی نا جائیے زیک
اس قدر خوبصورت تصاویر والے دلچسپ سفرنامے سے ہمیں محروم مت کیجیے ناں
ایک سفر ختم ہوتا ہے تو دوسرا شروع۔ مزید تفصیل اس لڑی کے اختتام پر

ویسے اگر آپ نے میرے تنزانیہ اور نیوزی لینڈ کے سفرنامے نہیں دیکھے تو میرے سفروں کے درمیان ان کا مطالعہ مفید رہے گا
 
ویسے اگر آپ نے میرے تنزانیہ اور نیوزی لینڈ کے سفرنامے نہیں دیکھے تو میرے سفروں کے درمیان ان کا مطالعہ مفید رہے گا
مابدولت مسمی بندہ پرور کو برادرم زیک کی تجویز کردہ ہردو سفرنامہ جات کا بہ نگۂ غائر مطالعہ کرنے کا مشورۂ گراں بہا بلاعوض دینے میں کسی حیل وحجت سے کام نہیں لیں گے ، اور بالخصوص تنزانیہ سفاری میں تو بندہ پرور کو نا فقط تعداد کثیر میں درند ، چرند و پرند و انواع واقسام کے اشجار ہائے ارض افریقہ کی تصاویر قابل دید و سنسنی خیز ملیں گی بلکہ روئداد سفر متذکرہ بالا میں مابدولت کی ایک کاوش ادنی بھی دستیاب ہے جو کہ سفر کی ابتدائی دنوں کی صوتی روئیداد ہے ۔:):)
 
عباس اعوان

محفلین
چھوٹا سا سفر تھا، 4 دن پر مبنی۔ اس کی کیا روداد پیش کروں؟
ہاں البتہ لاکھ precaution کے باوجود diarrhea سے نہ بچ پایا اور بکرا عید پر دہی کھاتا رہا۔ :D
یہ تو ضروری حصہ ہے پاکستان کے سفر کا
مجھے تو پاکستان کی فضائی حدود میں داخل ہوتے ساتھ ہی ہیضہ ہو جاتا ہے۔ :)
سب سے زیادہ احتیاط پانی کی کریں۔Bottled water نہ ہو تو ابال کر پانی پئیں، اور کھانا گھر کا بنا ہوا ہی کھائیں۔
 
بندہ پرور

محفلین
بقدر زیرہ در چشم شتر نمایاں مذکورہ زیرآب شہتیر سیاہ رنگ پر مابدولت بھی ساعت طویل تک آبدوز ہونے کا گمان کیے رہے برادرم عبدالقیوم چوہدری ۔ :):)
مابدولت مسمی بندہ پرور کو برادرم زیک کی تجویز کردہ ہردو سفرنامہ جات کا بہ نگۂ غائر مطالعہ کرنے کا مشورۂ گراں بہا بلاعوض دینے میں کسی حیل وحجت سے کام نہیں لیں گے ، اور بالخصوص تنزانیہ سفاری میں تو بندہ پرور کو نا فقط تعداد کثیر میں درند ، چرند و پرند و انواع واقسام کے اشجار ہائے ارض افریقہ کی تصاویر قابل دید و سنسنی خیز ملیں گی بلکہ روئداد سفر متذکرہ بالا میں مابدولت کی ایک کاوش ادنی بھی دستیاب ہے جو کہ سفر کی ابتدائی دنوں کی صوتی روئیداد ہے ۔:):)
ارے حضرت آداب
بڑی خوشی ہوئی کہ آپ نے اپنی اس خوبصورت اردو میں مجھ ناچیز کو
مخاطب کیا ۔ یہ میرے لیے واقعی ایک اعزاز سے کم نہیں جی ہاں حضور
، میں یہ دونوں سفرنامے ضرور دیکھوں گا۔
لگتا ہے ان مابدولت صاحب کو اردو سے وہ ساری محبت وانسیت ہے
جو آپ کو نہیں زیک
 
بندہ پرور

محفلین
یہ بھی کافی ہنسی آنے والی بات تھی۔ دو تین انتہائی معمولی اردو کے جملے بولنے سے میں پاکستانی ثابت ہو گیا۔ اس کا کیا مقصد ہوا؟
یہ کیا زیک اور جاسم ، آپ دونوں کے جملوں میں مجھے
بہت غور کرنے کے باوجود املا کی کوئی غلطی نظر نہیں آرہی ہے۔ اس
کے باوجود آپ دونوں ہیں کہ ایک دوسرے کو " ناقص املا " کی
ریٹنگ دیئے جارہے ہیں ۔ آخر کیوں ؟؟؟
You guys should behave reasonably with eachother.
 
آخری تدوین:

جاسم محمد

محفلین
سب سے زیادہ احتیاط پانی کی کریں۔Bottled water نہ ہو تو ابال کر پانی پئیں، اور کھانا گھر کا بنا ہوا ہی کھائیں۔
جزاک اللہ۔ آئندہ گیا تو ان تجاویز پر عمل کروں گا۔ بلکہ پانی کی بوتلیں بھی یہیں یورپ سے ساتھ لے کر جاؤں گا۔
 
زیک

مسافر
کاغان کی سڑک پر یہ بورڈ جابجا تھا۔ شاہراہ قراقرم پر بھی کئی جگہ دیکھا

خاص بات اس میں یہ ہے کہ سینکڑوں سالوں سے ان علاقوں میں لینڈسلائڈنگ ہوتی آئی ہے لیکن landslide کی اردو ابھی بھی لینڈسلائیڈ ہی ہے۔
 
Top