بندہ پرور

محفلین
کاغان کی سڑک پر یہ بورڈ جابجا تھا۔ شاہراہ قراقرم پر بھی کئی جگہ دیکھا

خاص بات اس میں یہ ہے کہ سینکڑوں سالوں سے ان علاقوں میں لینڈسلائڈنگ ہوتی آئی ہے لیکن landslide کی اردو ابھی بھی لینڈسلائیڈ ہی ہے۔
یہ تصویر تیزرفتار گاڑی سے لی گئی ہوگی کیونکہ اس فوٹو کی کوالٹی
آپ کے پچھلے فوٹوز جیسی نہیں ہے ۔ یہی وجہ ہے ناں زیک ؟
 
زیک

مسافر
یہ کیا زیک اور جاسم ، آپ دونوں کے جملوں میں میں مجھ
بہت غور کرنے کے باوجود املا کی کوئی غلطی نہیں ہے اس
کے باوجود آپ دونوں ہیں کہ ایک دوسرے کو " ناقص املا " کی
ریٹنگ دیئے جارہے ہیں ۔ آخر کیوں ؟؟؟
You guys should behave reasonably with eachother.
خانہ پری ہوتا ہے نہ کہ خانہ پوری۔

جاسم کریم نے تو انتقاماً ریٹنگ دی ہے۔

ارے حضرت آداب
بڑی خوشی ہوئی کہ آپ نے اپنی اس خوبصورت اردو میں مجھ ناچیز کو
مخاطب کیا ۔ یہ میرے لیے واقعی ایک اعزاز سے کم نہیں جی ہاں حضور
، میں یہ دونوں سفرنامے ضرور دیکھوں گا۔
لگتا ہے ان مابدولت صاحب کو اردو سے وہ ساری محبت وانسیت ہے
جو آپ کو نہیں زیک
محبت ہونا الگ بات ہے اور صحیح املا دوسری۔
 
زیک

مسافر
سب سے زیادہ احتیاط پانی کی کریں۔Bottled water نہ ہو تو ابال کر پانی پئیں، اور کھانا گھر کا بنا ہوا ہی کھائیں۔
پانی کی احتیاط سب سے لازمی ہے۔ ہم نے صرف باٹلڈ واٹر ہی پیا۔ میں اپنے ساتھ کلورین ٹریٹمنٹ کی گولیاں لے کر گیا تھا کہ اگر بند بوتلوں میں پانی نہ ملا تو وہ استعمال کروں گا لیکن اس کی ضرورت نہ پڑی۔ ان گولیوں کا یہ فائدہ ہے کہ پانی ابالنا نہیں پڑتا کہ کئی جگہ آپ کو چولہے تک رسائی نہیں ہوتی۔

سفر میں گھر کا پکا کھانا تو مشکل کام ہے۔ البتہ ہم یہ احتیاط کرتے ہیں کہ ایسا کھانا نہ کھائیں جو پکایا نہ گیا ہو جیسے سلاد وغیرہ۔ پھل بھی چھیل کر یا دھو کر۔

ایک چیز جو اکثر بھول جاتی ہے وہ دانت وغیرہ صاف کرتے ہوئے نلکے کے پانی کا استعمال ہے۔ بہتر ہے کہ اس کے لئے بھی منرل واٹر یا ابلا ہوا پانی استعمال کریں۔
 
عباس اعوان

آخری نکتہ بھی کافی قابل توجہ ہے۔
:thumbsup2:
 
زیک

مسافر
کہاں تھے ہم؟ ہاں 3 جولائی کو کاغان گاؤں سے جنوب کی طرف نکلے تھے۔ آج کا دن کافی گرم تھا۔ فضا میں haze تھی۔

جب ہم بالاکوٹ پہنچے تو وہاں 39 ڈگری درجہ حرارت تھا۔ بالاکوٹ میں ایک ریستوران میں لنچ کیا۔

پھر آگے روانہ ہوئے اور گرمی بڑھتی گئی۔

سڑک کے ارد گرد کافی آبادی ہو چکی ہے اور چھوٹے چھوٹ قصبوں سے گزرتے بھی کافی دیر لگتی ہے۔ مانسہرہ سے حویلیاں تک کافی جگہوں پر اتنا وقت لگا کہ میں سوچنے لگا کہ اس سے تیز تو میں سائیکل چلاتا ہوں۔

خیر حویلیاں پہنچ کر ہزارہ موٹروے پر ہو لئے۔ اب رفتار تیز تھی اور ٹریفک نہ ہونے کے برابر۔ برہان انٹرچینج پر اسلام آباد موٹروے پر چلے۔

جنگ بہاتر والا ایگزٹ لیا۔ موٹروے کا ٹول بہت کم ہے۔ سوچا نہ تھا کہ اتنی سستی ہو گی۔

جنگ بہاتر روڈ سے جی ٹی روڈ پر ہو لئے۔ پہلے جی ٹی روڈ کی اس طرف سے دائیں مڑ کر آپ واہ کینٹ میں داخل ہو سکتے تھے لیکن اب آگے سے یو ٹرن کر کے آنا پڑتا ہے۔

بیریئر نمبر 3 سے واہ کینٹ میں داخل ہوئے۔ چونکہ گاڑی فل ٹینک کے ساتھ ملی تھی لہذا واپس بھی ایسے ہی کرنی تھی۔ سوچا بستی کے ساتھ ہی پٹرول پمپ ہے۔ لیکن وہ اب وہاں نہیں رہا بلکہ تھانے کے پاس ہے۔ راستے میں ایم او ڈی سی (؟) والوں نے مال روڈ پر ناکہ بندی کر رکھی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ آگے جانے کے لئے ہمیں انہیں انٹری والی پرچی جمع کرانی ہو گی۔ وہ دے کر پٹرول ڈلوایا اور بستی کی طرف واپس ہوئے۔

گاڑی مال روڈ سائیڈ پر کھڑی کر کے سڑک کراس کی اور ناکے والوں سے پرچی واپس مانگی۔ اس کے پاس لاتعداد پرچیاں تھیں اور اسے ہماری پرچی ڈھونڈنے میں کافی وقت لگا۔ اس سارے قصے کا بھی کوئی مقصد سمجھ نہیں آیا۔
 
ان کا کہنا تھا کہ آگے جانے کے لئے ہمیں انہیں انٹری والی پرچی جمع کرانی ہو گی۔ وہ دے کر پٹرول ڈلوایا
یہاں جملہ کچھ مبہم ہو گیا ہے۔
۔۔۔

ناکہ صرف بستی سائیڈ پر ہی رہ گیا ہے۔ پرچی جمع کرنے کا مقصد بئیریر 3 والی انٹری ایگزیٹ کو چیک کرنا ہے۔

دوسرا ہو سکتا ہے آپ کی پرچی پر ڈسٹینیشن بستی لالہ رخ وغیرہ لکھا ہو اور کیونکہ آپ اس مقام سے آگے جا رہے تھے تو احتیاطاً رکھ لی ہو۔
 
آخری تدوین:

اس نے پرچی مانگی اور پوچھا کہ کہاں جا رہے ہیں۔ ہم نے پٹرول پمپ کا کہا تو اس نے پرچی اپنے پاس رکھ لی اور کہا کہ واپسی پر لے لینا۔
 
Top