فہد اشرف

محفلین
گلیشیر کاٹ کر اور برف ہٹا کر راستہ بنایا گیا تھا۔ لہذا پھسلنے کا کوئی مسئلہ نہ تھا۔ 25 سال پہلے جب جھیل سیف الملوک گیا تھا تو جیپ ایک گلیشیر کے اوپر سے آہستہ آہستہ پھسلتی جاتی تھی۔ اب ایسا نہیں ہے۔
تصویر میں دیکھنے سے لگ رہا ہے کہ گاڑی کے نیچے سڑک پر بھی برف ہی ہے
 

زیک

مسافر
واہ، بھوپالی میاں! خوب تصاویر ہیں! :)
کافی محظوظ ہوتا ہوں جب secretive لوگ میری خود پبلک کی ہوئی میرے متعلق معلومات ایسے پیش کرتے ہیں جیسے کوئی ملکی راز افشا کئے ہوں۔ لیکن اگر کرنا ہی ہے تو میرا نام تو صحیح لو میاں یہ فالتو ی کیوں لگائی ہے
 

زیک

مسافر
اور اگر ساتھ بکریوں کا ’اجڑ‘ ، واسکٹ کی اندرونی جیب میں بھنے ہوئے مکئی کے دانے اور ہاتھ میں ریوڑ ہانکنے کے لیے لمبی سے کہو کی سوٹی بھی ہو تو سواد ہی آ جائے۔ :)
ماڈرن زمانہ آ گیا ہے۔ بیک پیک، ٹریکنگ پولز، انرجی جیل، پروٹین بار وغیرہ
 

زیک

مسافر

زیک ہو نا ہو، میری شدید خواہشات میں سے ایک ہے کہ پاکستانی حساب سے ریٹائرمنٹ کی عمر کو پہنچ کر اسی کام لگ جاؤں۔ :)
میرا ارادہ ہے کہ ریٹائرمنٹ کے بعد فل ٹائم سیر سپاٹا کروں۔ ہائیکنگ، بیک پیکنگ، سائیکلنگ، کشتی رانی وغیرہ
 

زیک

مسافر
ویسے آپ کے سفر نامے کا یہ عنوان ہمیں بالکل پسند نہیں آیا۔ لیکن خیر۔۔۔۔۔۔۔ :)
اسے پاکستان کا آخری سفر اس لئے نہیں کہا کہ یہ واقعی آخری ہے اور آئیندہ جانے کا کوئی ارادہ نہیں۔ اب جبکہ میرے والدین دوبارہ پاکستان میں ہیں تو چکر تو لگتا ہی رہے گا۔

یہ ہمارا اپنی نوعیت کا پاکستان کا پہلا ٹرپ تھا۔ ہم دنیا بھر سیر سپاٹے کو جاتے ہیں لیکن پاکستان جانے کا بنیادی مقصد فیملی، دوستوں، رشتہ داروں سے ملنا اور ان کی خوشی غمی میں شریک ہونا ہی رہا۔ کچھ معمولی سیر بھی کی۔ لیکن اس بار ہم نے باقاعدہ سیر کے حساب سے پروگرام بنایا۔ اس کے علاوہ پرانے دوستوں سے ملنے پر میں نے کافی توجہ دی اور بہت سے ملا۔

آئندہ سالوں میں دوبارہ ایسا ٹرپ ممکن نظر نہیں آتا۔ دنیا میں دیکھنے کی بہت جگہیں ہیں اور ہمارے پاس وقت کم۔ پھر بیٹی چند سالوں میں کالج چلی جائے گی اور اس کی اپنی لائف ہو گی۔ والدین کی عمر زیادہ ہو رہی ہے اگلے ٹرپس میں ان کے پاس شاید وقت زیادہ گزاریں۔

ارادہ تو ہے کہ جب بھی پاکستان کا چکر لگے ساتھ کچھ سیر بھی کی جائے۔ لیکن کچھ وجوہ کی بنا پر جن کا ذکر سفرنامے کے ساتھ ہوتا رہے گا یہ لگتا ہے کہ پاکستان میں کوئی میجر ٹریکنگ ہم نہیں کریں گے۔

اس لحاظ سے دیکھا جائے تو یہ ہمارا پاکستان کا پہلا اور آخری ٹرپ ہے۔
 

زیک

مسافر
ہم نے بیسل رک کر ناشتہ کیا۔ جگہ کا نام تھوڑا سا مختلف ہوتا تو ہم سمجھتے سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے ہیں۔

اب ہماری منزل لولوسر جھیل تھی۔ وہاں پہنچے اور خوبصورت جھیل کے کنارے اتر کر خوب تصاویر لیں۔

 

لاریب مرزا

محفلین
ہم نے بیسل رک کر ناشتہ کیا۔ جگہ کا نام تھوڑا سا مختلف ہوتا تو ہم سمجھتے سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے ہیں۔

اب ہماری منزل لولوسر جھیل تھی۔ وہاں پہنچے اور خوبصورت جھیل کے کنارے اتر کر خوب تصاویر لیں۔

تو آپ نیچے بھی اترے تھے۔ ہم نے اوپر سے ہی نظارہ کرنے پر اکتفا کیا تھا۔ :)
 
Top