فاروق سرور خان
محفلین
ان ہزاروں کے ساتھ جو املاک کی تباہی ہوئی ہے اس کا نقصان بھی حکومت پورا کرے گی۔ یعنی ہم عوام
یہ ضروری ہے کہ طاقت کا سرچشمہ صرف عوام ہوں جو اس کا خرچ اٹھاتے ہیں۔ جن کی محنت اور پیداوار سے پاکستان چلتا ہے۔ صرف عوام کو ہی حق ہونا چاہئے کہ وہ منتخب کرکے اپنے نمائندے اسمبلی میں بھیجیں۔ صرف اور صرف اور صرف منتخب اسمبلی کے پاس ہی تمام تر طاقت ہو۔ ایسا کیوں کہ چند ہیزار آدمی آدمی آکر منتخب نمائندے یا ان نمائندوں کے منتخب وزراء کے استعفی کا مطالبہ کریں؟ صرف قومی اسمبلی کو اختیار ہونا چاہئے کہ وہ کسی وزیر کو اس خوف و ہراس کی صورت سے بچائے۔ ناکہ فوج کا سربراہ استعفی کا مطالبہ کرے۔
پاکستان کے آئین میں یہ ترمیم ضروری ہے کہ "طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں، اور تمام طاقت عوام کے منتخب نمائندوں کے پاس ہے"
کیا ہم کہہ سکتے ہیں کہ جنرل قمر باجوہ ، ایک مفتوح جنرل ہے۔ اس کو فوراً نکال باہر کرنا چاہئے؟ مکتی باہنی سے شکست کھانے والے جنرل نیازی اور ، ملاء ٹولے سے شکست کھانے والے جنرل باجوہ میں فرق کیا ہے؟ کیا پاکستان کو زیب دیتا ہے کہ ایک مفتوح جرنل کو سبہ سالار اعظم بنا کر، عوام کے خرچے پر پالتا رہے ؟؟