پاکستان کا لبیک دھرنا

عروہ خان

محفلین
ایک خبر کے مطابق تو

تو کیا وہ ان سب جماعتوں کے نمائندہ تھے۔:)
میرے علم میں تنقید تو بہت سے لوگوں نے کی ہے۔ لیکن کیا مجھے اس پر یوٹیوب کی کوئی ویڈیو یا کسی خبر کا لنک دینا ہوگا؟
یہاں بھی تنقید کرنے والوں میں اکثر کسی نہ کسی مسلک سےتعلق رکھتے ہیں، کیا وہ ان لوگوں کو اپنا نمائندہ سمجھتے ہیں؟
میرا نقطہ نظر یہ ہے کہ تنقید صرف غلطی کرنے والوں پر ہونی چاہیے، نہ کہ اس مسلک کے تمام لوگوں پر۔ اور ایسی ہی تنقید کے کسی نتیجے پر پہنچنے کی امید کی جاسکتی ہے۔
نظامی بھائی کیا واقعی دیوبند جماعت انکے ساتھ شامل تھی ؟؟ جواب ضرور دیں پلز
 
الف نظامی

لائبریرین
24131473_495384740843325_6083786821660810268_n.jpg
 
اس دھرنے میں کوئی امریکی، کوئی ہندو نہیں ، یہ خالص مذہبی شدت پسندوں کا ٹولہ تھا۔ اس ٹولے نے جس بری طرح پاکستانی حکومت اور پاکستانی فوج کو شکست دی ہے اس سے تمام دنیا کو یہ پیغام مل چکا ہے کہ پاکستانی فوج کی کمان مذہبی انتہا پسندوں کے ہاتھ ہے، کیا یہ ضروری ہوتا جارہا ہے کہ پاکستان کی اس خطرناک صورتحآل سے نمٹنے کے لئے، ناٹو، انڈیا اور امریکہ مل کر ، پاکستان پر سرجیکل سٹرائیک کرکے، دنیا کو دہشت گردوں سے بچانے کے لئے، نیوکلیر ہتھیاروں سے محروم کردیں ؟؟

یہ سی پیک کو ختم کرنے اور پاکستان ایٹمی ہتھیاروں سے محروم کرنے کی سازش ہے۔ ان مذہبی سیاسی بازیگروں نے دشمنوں سے پیسہ کھایا ہے اور یہ بے جواز دھرنا دیا ہے،
 
الف نظامی

لائبریرین
شریف برادران و ن لیگ کی سیاست کا ایک مسئلہ غرور ہے، اللہ کی کرنی ایسی رہی کہ یہ ہر مرتبہ بڑی اکثریت لے کر کامیاب ہوتے رہے جس سے ان کے اس رویے میں اضافہ ہوتا ہے۔ اسی سبب یہ اسٹبلشمنٹ کے ساتھ بھڑنے کا عمل جاری رکھتے ہیں۔
پالیسی میکنگ اداروں میں یہ اپنی پارٹی اور گھر کے سواء بندوں کو شامل کرنے کی زحمت گوارہ نہیں کرتے، کسی مشکل و بڑے چیلنج سے نبٹنے کے لئے جس دھیمے مزاج، ٹھنڈے دماغ کے ساتھ غور و فکر اور سب کو ساتھ لے کر چلنے کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت ہوتی ہے، ان کی پارٹی میں ایسی صفات کے حامل لوگوں کی کچھ کمی ہے اور میڈیا نمائندگی بالعموم بڑبولے قسم کے لوگوں کے ہاتھ میں ہے۔
زاہد مغل
 
ناموس کے جھوٹے رکھوالو
بے جرم ستم کرنے والو
کیا سیرت نبوی جانتے ہو؟
کیا دین کو سمجھا ہے تم نے؟
کیا یاد بھی ہے پیغام نبی؟
کیا نبی کی بات بھی مانتے ہو؟
یوں جانیں لو، یوں ظلم کرو
کیا یہ قرآن میں آیا تھا؟
اس رحمت عالم نے تم کو
کیا یہ اسلام سکھایا تھا؟
لاشوں پہ پتھر برسانا
کیا یہ ایمان کا حصہ ہے؟
الزام لگاؤ مار بھی دو؟
دامن سے مٹی جھاڑ بھی دو؟
مسلماں بھی کہلاؤ اور پھر
ماؤں کی گود اجاڑ بھی دو؟
تم سے نہ کوئ سوال کرے؟
نہ ظلم کو جرم خیال کرے؟
اس دیس میں جو بھی جب چاہے
لاشوں کو یوں پامال کرے؟
لیکن تم اتنا یاد رکھو
وہ وقت بھی آنا ہے
ہے جس کے نام پہ ظلم کیا
اس ذات کے آگے جانا ہے
اس خون ناحق کو کو پھر وہ
میزان حشر میں تولے گا
وہ سرور عالم محسن جاں
تم سے اتنا تو بولے گا
اے ظلم جبر کے متوالو
تم حق کے نام پہ باطل ہو
تم وحشی ہو تم قاتل ہو،..
حبيب جالب
 
Pragmatic

محفلین
محترم خود قادیانی ہیں
عروہ خان جی، کون کیا ہے اس سے میری ذات پر تو کچھ خاص فرق نہیں پڑتا البتہ مجھے ایسی بحث سے الجھن ضرور ہوتی ہے جس میں کوئی محض پانی میں مدہانی ڈالے رکھے کیونکہ اس سے نہ تو مکھن بنتا ہے نہ ہی لسی!!
باقی آپس کی بات ہے میں عاطف نہیں میری اماں نے میرا نام شہزاد رکھا ہے!
رہی بات نبی علیہ السلام کو آخری رسولﷺ ماننے کی تو جو انﷺ کو آخری نبی نہ مانے وہ بلاشبہ ان ﷺ کے دین کا منکر ہے اب وہ چاہے قادیانی بنے ناگہانی بنے یا ایرانی بنے اس سے مجھے کچھ سروکار نہیں ہے
آداب عرض
 
آپ کی بات ٹھیک ہے کہ صرف غلطی کرنے والے ذمہ دار ہیں لیکن یہاں اور میڈیا میں بھی ان کے حامی یہ باور کرانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ پورا مسلک بلکہ کئی مسالک ان کے ساتھ ہیں۔

کچھ مشہور علما کی تنقید پوسٹ کرنے سے وہ امپریشن زائل ہو جائے گا کہ ایک یا زیادہ مسالک میں اس دھرنے کی مکمل حمایت ہے۔

خیال رہے کہ میں یہ نہیں کہہ رہا کہ کوئی عام آدمی جو اس مسلک سے تعلق رکھتا ہو وہ لاتعلقی کا اظہار کرے۔
اس بات سے میں بالکل متفق ہوں۔ اب اس بارے میں ذمہ داری ان لوگوں پر عائد ہوتی ہے جن کے علم میں ایسی میڈیا رپورٹس ہیں، کیونکہ میں نے جن علما کو تنقید کرتے ہوئے پایا ہے وہ میرے علاقے اور حلقے کے ہیں، انہوں نے اپنے حلقے میں اپنی بساط کی حد تک حقیقت واضح کرنے کی کوشش کی ہے،ان کی یہ وضاحتیں میڈیا تک نہیں پہنچیں۔
در اصل علما طبقے میں ایک بہت ہی محدود حلقہ ہے جس کی رسائی میڈیا تک ہے، یا جن کی باتوں کو میڈیا کسی درجے میں اہمیت دیتا ہے۔
 
جاسمن

مجھے بھی جن کے بارے علم ہے وہ اس دھرنے کے خلاف ہیں۔۔۔لیکن وہی بات میڈیا تک پہنچ نہیں۔
 
محمد وارث

لائبریرین
زیک ، ایک سچا اور پکا مسلمان ہے۔ 2007 سے اس کے خیالات سے واقف ہوں۔ ایک بھلا، سنجیدہ اور قابل مسلمان ۔۔ لوگ اس کی ذات پر رکیک حملے کررہے ہیں۔ اب اس کو کیا کہوں، جتنی تعلیم اور علم زیک کا ہے ، اس کے نصف کے دائرے میں بھی نہیں آتے یہ لوگ
فی زمانہ یہاں پکے اور سچے مسلمان ہونے کی کچھ اور ہی نشانیاں ہیں، کچھ عرض کرتا ہوں:

-امریکہ کی مخالفت کرے اور اس کو گالی دے یا برا بھلا کہے۔
-انڈیا کی مخالفت کرے اور اس کو گالی دے یا برا بھلا کہے۔
-پاکستان میں ہونے والی ہر "حرکت" کو یہود و ہنود کی سازش قرار دے اور ان کو گالی دے یا برا بھلا کہے۔
-سلمان تاثیر کو گالی دے یا برا بھلا کہے۔
-نواز شریف، زاہد حامد وغیرہم کو گالی دے یا برا بھلا کہے۔
-احمدیوں کو گالی دے یا برا بھلا کہے۔
-جو عقل یا منطق کی بات کرے اسے سیکولر اور لبرل اور لا دین قرار دے اور اس کو گالی دے یا برا بھلا کہے۔
-جو شدت پسندوں اور تکفیریوں کی مخالفت کرے اس کو گالی دے یا برا بھلا کہے۔
وغیرہ وغیرہ

اب خود ہی اندازہ لگا لیں کہ زیک کیسے "سچا اور پکا" مسلمان ہو گیا۔ :)
 
سین خے

پسندیدہ، معلوماتی اور متفق بھی!
 
سید عمران

محفلین
پہلے مجھے بھی مذہبی افراد کی شدت پسندی زیادہ پسند نہیں تھی...
لیکن اب لبرلز، ایتھٹس اور لادینوں کی شدت پسندی کے مقابلے میں مذہبی لوگوں کا دم غنیمت لگنے لگا...
یہ اعمال میں جیسے چاہے شدت پسند ہوں مگر ایمان تو بچا لے گئے...
ہر گزرتا دن شدت سے اس بات کا احساس دلا رہا ہے کہ دین اور ایمان بچانا ہے تو دین داروں کی صحبت از حد ضروری ہے...
ورنہ لبرلز اور ایتھسٹ جو بلا تاویل شیطان کے پجاریوں کا ٹولہ ہے سب کا دین بہا لے جائے گا...
یہ خود تو تباہ ہوئے دوسروں کو بھی برباد کررہے ہیں...
ہم تو ڈوبے ہیں صنم تم کو بھی لے ڈوبیں گے!!!
 
Pragmatic

محفلین
ہوسکتا ہے کہ دھرنا دینے والے یا قانون کو ہاتھ میں لینے والے سینکڑوں یا ہزاروں کی تعداد میں ہوں، لیکن کیا اس سے ہمیں یہ جواز حاصل ہوسکتا ہے کہ پورے مسلک یا پورے مکتب فکر کو ہی نشانہ بنا ڈالیں؟
غلطی کرنے والوں کو تنبیہ کرنے کا یہ کیسا انداز ہے؟
جس نے غلطی کی ہے اس کی نشاندہی ہونی چاہیے، یہ کیوں کہا جاتا ہے کہ یہ فلاں ٹولے سے ہے اس لیے ایسا کررہا ہے!!!
کیا کسی معاملے میں کسی مکتب فکر کے لوگوں کی رائے الگ الگ نہیں ہوسکتی؟ تو پھر پوری جماعت کو کیوں نشانہ بنایا جاتا ہے؟
ایک انجینئر اگر غلط نقشہ بنادے تو کیا پورے انجینئر طبقہ پر تنقید کی جائے گی؟

سقراط کے پاس کوئی تو جواز تھا جس کی بنیاد پر وہ اپنے شاگردوں کو برداشت کا پہاڑ بنا دیتا تھا
اس "بلینکٹ بلیم" رواج پر پنجابی کا وہ محاورہ تیرِ بہ ہدف ہے "ٹٹھا کھوتے توں غصہ کمیار تے" یعنی کرے کوئی اور بھرے کوئی!!
 
فرقان احمد

محفلین
پہلے مجھے بھی مذہبی افراد کی شدت پسندی زیادہ پسند نہیں تھی...
لیکن اب لبرلز، ایتھٹس اور لادینوں کی شدت پسندی کے مقابلے میں مذہبی لوگوں کا دم غنیمت لگنے لگا...
یہ اعمال میں جیسے چاہے شدت پسند ہوں مگر ایمان تو بچا لے گئے...
ہر گزرتا دن شدت سے اس بات کا احساس دلا رہا ہے کہ دین اور ایمان بچانا ہے تو دین داروں کی صحبت از حد ضروری ہے...
ورنہ لبرلز اور ایتھسٹ جو بلا تاویل شیطان کے پجاریوں کا ٹولہ ہے سب کا دین بہا لے جائے گا...
یہ خود تو تباہ ہوئے دوسروں کو بھی برباد کررہے ہیں...
ہم تو ڈوبے ہیں صنم تم کو بھی لے ڈوبیں گے!!!

صاحب! ہم تو اعلانیہ طور پر دائیں بازو سے متعلق ہیں تاہم سچ بات یہ ہے کہ مذہبی افراد کی شدت پسندی زیادہ خطرناک ہے۔ مذہب کے نام پر قتل و غارت نہیں ہونا چاہیے۔ تشدد پر آمادہ مذہبی ٹولے کو روکنا ہمارا فرض ہے۔ یہ دین فروشی نہیں ہے تو کیا ہے کہ آپ ایک مسئلے پر سیاست بھی چمکا رہے ہوں، لوگوں کی زندگیوں سے بھی کھیل رہے ہوں، ملک میں فتنہ فساد بھی پھیلا رہے ہوں اور مال پانی بھی بنا رہے ہوں۔ جید علمائے کرام کا یہ شعار نہیں؛ وہ آخر دم تک احتیاط کا دامن ہاتھ سے جانے نہیں دیتے۔ یہاں تو ریاست کو ماسی جی کا گھر سمجھا ہوا ہے۔ جس کا جی چاہتا ہے، دو چار ہزار بندہ ساتھ لگائے، دارالحکومت پر یلغار کر دیتا ہے۔ سپہ سالار سے ثالثی کروا کر سینہ چوڑا کر کے جی ٹی روڈ کی راہ لیتا ہے۔ ہم اگر خود کو دائیں بازو سے وابستہ سمجھتے ہیں تو ہمارا فرض ہے کہ ہم ان کے خلاف خود کھڑے ہو جائیں۔ ان گلی محلے کے مولویوں نے دین کا نام خوب بدنام کر رکھا ہے۔ جس کی دلیل میں بھی جان نہ ہو تاہم اس کے ساتھ ایک جتھہ ہو تو اب وہ بھی دل ہی دل میں یہ خواہش پال رہا ہو گا کہ ہم بھی چلتے ہیں۔ مفت کی شہرت اور فساد فی سبیل اللہ۔ حضرت! یہ سلسلہ چل نکلا تو اس کے بعد مذہب بے زاری عام ہوتی جائے گی۔
 
آخری تدوین:
Top