پاکستان کا لبیک دھرنا

الف نظامی

لائبریرین
بس اسی خشک فلسفے اور کلیشے زدہ نعروں کے جلو میں وقت گزرتا جائے گا۔ اس سے بڑھ کر عوامی خدمت بھلا کیا ہو گی؟
جو لیبلنگ آپ نے کی میں اس سے متفق نہیں۔
اس کہ وجہ یہ ہے کہ آج کے اخبارات دیکھ لیجیے ، مذہبی جماعتوں کو چھوڑئیے پیپلز پارٹی ،مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف نے عوام کو یہی پیغام دیا کہ ہم اپنی زندگیوں کو رسول پاک ﷺ کی تعلیمات کے مطابق ڈھالنے میں کوئی کسر اٹھا نہیں ر کھیں گے۔
 
فرقان احمد

محفلین

حضرت! جزو کو کُل پر منطبق نہ فرمائیے۔ ایک ایشو جس پر سب متفق ہوں، اس کی آڑ میں مجموعی حکم لگا دینا ناانصافی ہے۔ یعنی کہ آپ یہ سمجھتے ہیں کہ اپوزیشن جماعتیں مجموعی حوالے سے بہترین طرز فکر کی پرچارک ہیں۔ اگر ایسا ہے تو ہمیں آپ کی رائے کا احترام ہے تاہم، ہمیں ایسا بالکل محسوس نہیں ہوتا ہے۔ :) :) :) بہتر ہو گا کہ آپ ہمارا تبصرہ پھر سے ملاحظہ فرمائیے۔ :) :) :)
 
الف نظامی

لائبریرین
یعنی کہ آپ یہ سمجھتے ہیں کہ اپوزیشن جماعتیں مجموعی حوالے سے بہترین طرز فکر کی پرچارک ہیں۔
کنٹرول سسٹم میں ایک اصطلاح ہوتی ہے فیڈ بیک جو سسٹم کی بہتری کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔ صورت حال کو بہتر ڈگر پر رکھنے کے لیے اپوزیشن یہی کردار ادا کرتی ہے۔
حزب اقتدار اور حزب اختلاف دونوں کا مجموعہ حکومت ہوتی ہے۔
 
یعنی کہ آپ کے خیال میں اس وقت پاکستان کی موجودہ حزب اختلاف، حزب اقتدار کو موثر فیڈبیک فراہم کر رہی ہے، تو پھر، جناب ہماری طرف سے اس فیڈ بیک کو اکیس توپوں کی سلامی! :) :) :)
 
آخری تدوین:

الف نظامی

لائبریرین
یعنی کہ آپ کے خیال میں اس وقت پاکستان کی موجودہ حزب اختلاف، حزب اقتدار کو فیڈبیک فراہم کر رہی ہے، تو پھر، جناب ہماری طرف سے اس فیڈ بیک کو اکیس توپوں کی سلامی! :) :) :)
سلامی کی ضرورت نہیں لیکن یہ جان لیجیے کہ جمہوری نظام میں حزب اختلاف کی فیڈ بیک کرویکٹو میژر کے طور پر استعمال ہوتی ہے
 
فرقان احمد

محفلین
سلامی کی ضرورت نہیں لیکن یہ جان لیجیے کہ جمہوری نظام میں حزب اختلاف کی فیڈ بیک کرویکٹو میژر کے طور پر استعمال ہوتی ہے
جناب! اصلاحِ احوال کے لیے حزبِ اختلاف جو اقدامات تجویز کر رہی ہے، اس کو ہی تو اکیس توپوں کی سلامی پیش کی ہے! :) :) :) اپوزیشن کی کوتاہیوں سے فلسفیانہ موشگافیوں اور ادق فلسفیانہ اصطلاحات کی آڑ میں صرفِ نظر نہیں کیا جا سکتا۔ ہماری حزبِ اختلاف معاشرے کی انتہاپسند قوتوں کے ہاتھوں میں کھیل رہی ہیں، اس لیے ان کی کارکردگی اور پیش بینی کے مظاہر دیکھ کر ملکی مستقبل مزید تاریک ہوتا دکھائی دیتا ہے۔
 
لبرل ، سیکولر کیمپ ہمیشہ سے توہین رسالت قانون اور احمدیوں کے غیر مسلم ہونے کی آئینی ترمیم پر ناخوش رہا۔ مختلف حیلوں بہانوں سے یہ ان آئینی ترامیم پر تنقید کرتے آئے ہیں۔ سوال اٹھانے کے بظاہر معصوم مطالبے کے پیچھے بھی یہی سوچ کارفرما ہے کہ کسی طرح ان ایشوز کو دوبارہ سے زیر بحث لایا جائے۔ دھرنے نے اس امکان کو ہمیشہ کے لئے نہ سہی ، خاصے عرصے کے لئے دفن کر دیا ہے۔ خالص مذہبی سوچ رکھنے والے کسی گروہ کا احتجاج کامیاب ہوا اور وہ اپنے مطالبات منوانے میں کامران ٹھہرے۔
(عامر ہاشم خاکوانی ، روزنامہ 92، یکم دسمبر 2017)
 
اور، اب آپ کی یک رُخی سوچ کو اکتیس توپوں کی سلامی۔ :) :) :) جزو کو کُل پر منطبق کر کے حزبِ مخالف کو برات کا سرٹیفکیٹ تھمانا کوئی آپ سے سیکھے؟ آپ بہت اچھے وکیل ہیں۔ تاہم، جو سوال پوچھا گیا ہے، اس کا یہ جواب نہیں ہے۔ اپوزیشن کی مجموعی کارکردگی کو ایک ایشو کے تناظر میں سمجھنے کی کوشش کرنا نادانی ہے۔ :) :) :)
 
مسئلہ زیر بحث میں اپوزیشن کی کارکردگی بہت خوب ہے۔ جہاں تک یک رخے ہونے اور اپوزیشن کی وکالت کا سوال ہے تو براہ کرم یہ اور یہ دیکھ لیجیے۔
توپوں کا سٹاک کچھ زیادہ نہیں آپ کے پاس :) :) :)
 
چلیں، ہم توپوں کا رخ آپ کے دیے گئے روابط کی طرف کر لیتے ہیں۔ آپ بھی تو شمالی علاقوں کی طرف جانے والے کو پتوکی کی بس پر چڑھا دیتے ہیں۔ :) :) :) چلیے، پھر ہم پتوکی سے ہو آئیں۔ :) :) :)
 
سلامی کی ضرورت نہیں لیکن یہ جان لیجیے کہ جمہوری نظام میں حزب اختلاف کی فیڈ بیک کرویکٹو میژر کے طور پر استعمال ہوتی ہے

سیاسی پارٹیوں میں اپوزیشن کا رول ، بالکل درست۔ وہ کونسا ڈیپارٹمنٹ ہےجو ہمای فوجی قیادت کی سرگرمیوں پر نظر رکھتا ہے؟
 
ہمیں تو عقلمند اور دانشور ہونے کا دعویٰ ہے نہیں ۔ یہ جو خود کو عقل کل سمجھتے ہیں خواہ سیاست دان ہیں یا ”مذہب دان“ سمجھ انہیں بھی صرف اتنی ہی ہے جس سے ان کی اپنی غرض ہے سیاستدانوں کا تو کام ہی سیاست کرنا ہے لیکن یہ جنہوں نے ہمیں سراط مستقیم بتانا ہے وہ بھی صرف اپنے اپنے مفادات کی بات کرتے ہیں۔

سروش ناقص املا کی نشاندہی بھی فرمادیتے
 
سید عمران

محفلین
ہمیں تو عقلمند اور دانشور ہونے کا دعویٰ ہے نہیں ۔ یہ جو خود کو عقل کل سمجھتے ہیں خواہ سیاست دان ہیں یا ”مذہب دان“ سمجھ انہیں بھی صرف اتنی ہی ہے جس سے ان کی اپنی غرض ہے سیاستدانوں کا تو کام ہی سیاست کرنا ہے لیکن یہ جنہوں نے ہمیں سراط مستقیم بتانا ہے وہ بھی صرف اپنے اپنے مفادات کی بات کرتے ہیں۔
صراط!!!
 
اس معاملے پر دو کالم یہاں شئر کرتا ہوں پہلا عارف نظامی کا ہے جو سیکولر رجحانات رکھتا ہے دوسرا عامر خاکوانی کا ہے جو دائیں بازو کی سوچ کا حامل ہے۔
columnist-1511917008-%D8%AC%D9%86%DA%AF-%D8%A8%DA%91-%DA%BE%D8%AA%DB%8C-%DB%81%DB%8C-%D8%AC%D8%A7-%D8%A6%DB%92-%DA%AF%DB%8C%D8%9F-full.jpg

columnist-1512088245-%DB%8C%D9%88%D9%85-%D8%B4%DA%A9%D8%B3%D8%AA-%D9%86%DB%81%DB%8C%DA%BA%D8%8C-%DB%8C%D9%88%D9%85-%D8%AA%D8%B4%DA%A9%D8%B1-full.jpg
 
ہادیہ

محفلین
دھرنے والے تو کب کے اٹھ گئے ہیں دھرنا ختم ہوگیا۔۔ اب اردو محفل والے شروع ہوگئے ہیں یہ پتا نہیں کب ختم ہوگا:oops:
 
Top