پاکستان کا لبیک دھرنا

فاخر رضا

محفلین
کیا میں یہ کہنے کی جسارت کرسکتا ہوں کہ میں ایک پکا مسلمان ہوں اور رسول خدا حضرت محمد مصطفیٰ کو خدا کا آخری نبی سمجھتا ہوں اور یہ عقیدہ ہے کہ وہ خدا کے آخری نبی ہیں اور ان کے بعد کوئی نبی نہیں آئے گا اور قادیانی وغیرہ پاکستان کے قانون کے مطابق کافر ہیں۔ اس تمہید کے بعد میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ مجھے ختم ِ نبوت کی کوئی عقلی دلیل دے دیں۔ جب تمام گزشتہ اقوام نبی کی محتاج تھیں تو ہم کیسے بے نیاز ہوگئے۔ کیا مجھے یہ حق ہے کہ خدا سے شکایت کروں کہ اسنے ہمارے درمیان کیوں رسول نہیں بھیجے۔ ہم کیسے ان سے زیادہ عقلمند ہوگئے جو ہم سے پہلے تھے۔ اور نبی کے بعد جو آج تک جھگڑے چل رہے ہیں وہ بھی اس بات کے متقاضی ہیں کہ نبی آتے رہیں۔ مجھے اس کا عقلی جواب چاہیئے تاکہ میں اپنے قادیانی دوستوں کو تشفی بخش جواب دے سکوں۔ اگر کوئی عقلی دلیل ہو تو لکھیں ورنہ میرا عقیدہ ختم نبوت پر پہلے ہی سے بہت مضبوط ہے اور اس کے لئے مجھے سرٹیفیکیٹ نہیں چاہیے۔ اپنا اصل عقیدہ اوپر لکھ چکا ہوں۔
 
الف نظامی

لائبریرین

اگر یہ عقلی دلیل سمجھی جائے تو:
حضور نبی اکرم ﷺ کی بعثت ہوئی اس وقت آسمانی صحائف میں تحریف ہو چکی تھی اس لیے حضورﷺ کو مبعوث کیا گیا۔
اب چوں کہ آسمانی صحیفہ موجود ہے اور اس میں تحریف نہیں ہوئی لہذا نئے نبی کی ضرورت نہیں۔
قرآن میں تحریف نہ ہونے کی دلیل:
برمنگھم یونیورسٹی میں قرآن پاک کا مسودہ موجود ہے جس کا ریڈیوکاربن تجزیہ کیا گیا ہے اور اس کے مطابق وہ نبوی دور کا مسودہ ہے۔
 
کیا میں یہ کہنے کی جسارت کرسکتا ہوں کہ میں ایک پکا مسلمان ہوں اور رسول خدا حضرت محمد مصطفیٰ کو خدا کا آخری نبی سمجھتا ہوں اور یہ عقیدہ ہے کہ وہ خدا کے آخری نبی ہیں اور ان کے بعد کوئی نبی نہیں آئے گا اور قادیانی وغیرہ پاکستان کے قانون کے مطابق کافر ہیں۔ اس تمہید کے بعد میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ مجھے ختم ِ نبوت کی کوئی عقلی دلیل دے دیں۔ جب تمام گزشتہ اقوام نبی کی محتاج تھیں تو ہم کیسے بے نیاز ہوگئے۔ کیا مجھے یہ حق ہے کہ خدا سے شکایت کروں کہ اسنے ہمارے درمیان کیوں رسول نہیں بھیجے۔ ہم کیسے ان سے زیادہ عقلمند ہوگئے جو ہم سے پہلے تھے۔ اور نبی کے بعد جو آج تک جھگڑے چل رہے ہیں وہ بھی اس بات کے متقاضی ہیں کہ نبی آتے رہیں۔ مجھے اس کا عقلی جواب چاہیئے تاکہ میں اپنے قادیانی دوستوں کو تشفی بخش جواب دے سکوں۔ اگر کوئی عقلی دلیل ہو تو لکھیں ورنہ میرا عقیدہ ختم نبوت پر پہلے ہی سے بہت مضبوط ہے اور اس کے لئے مجھے سرٹیفیکیٹ نہیں چاہیے۔ اپنا اصل عقیدہ اوپر لکھ چکا ہوں۔
آپ ان سے سوال کر سکتے ہیں کہ پھر ان کے عقیدہ کے مطابق غلام احمد قادیانی کے بعد کوئی اور نبی کیوں نہیں، اگر ہو اختلاف کے لئے نئے نبی کی ضرورت ہے تو پھر اس کے بعد بھی نبی ہونے چاہیے۔
 
عام مسلمان کو پاکستانی سیاست اور نام نہاد دینی رہنما استعمال کرتے ہیں
یہ نام نہاد مذہی سیاسی بازیگر، رسول اکرم صلعم کی توہیں کیوں کرتے ہیں؟؟؟ کیا یہ رام اور راون ، عیسی علیہ السلام ئا موسی علیہ السلام سے کام چلانا نہیں جانتے ؟؟؟
ان کا مقصد ہی مذہب کی دکان سجانا ہے۔
 
عدالت نے مذہبی سیاسی بازگروں کا اور فوج کا معاہدہ، سینٹ اور قومی اسمبلی کے دونوں ایوانوں سے منظوری کے لئے بھیجنے کی سفارش کی ہے اور سوال کی اہے کہ کس طرح جن لوگوں پر مقدمات تھے ان کو فوج کا سربراہ کس طرح معاف کرسکتا ہے؟
 
ضروری ہے کہ آئین مین ترمیم کی جائے کہ صرف قومی اسمبلی کے دونوں ایوان ہی منتخب نمائندوں کو ہٹا سکتے ہیں۔ اور فوج کی ناک میں نکیل ڈالنے کے لئے قومی سلامتی بیورو کا قیام عمل میں لایا جائے جو ، جنرلوں کی قوم سے غداری کو نچلی سطح پر ہی تمام کردے ۔

ایوب خان کا اسمبلیاں توڑنا، یحیہ خان کا ملک توڑنا، ضیاء الحق کا آئین توڑ کر بھٹو کو ہٹانا، مشرف کا دو بار آئین توڑنا، اور اب قمر باجوہ کا آئین توڑنا، اس کا علاج بہت ہی ضروری ہے۔

عدالت کا تنخواہ نا لینےپر نواز کا خاتمہ، حکم نا ماننے پر گیلانی کا خاتمہ، بھٹو کا خاتمہ، یہ تو لائین لگی ہے۔ کیا حکومت کی انتظامیہ عدالت کے ماتحت ہےِ ۔۔۔ کیوں اتنا کنفیوژن، جب کے ہر روز جمہوریت کے نعرے لگتے ہیں؟ طاقت کا سرچشمہ عوام کے منتخب نمائندے کیوں نہیں؟
 
کس بندے سے؟ اصطلاح تو صرف آپ نے استعمال کی ہے

آپ سے اتفاق کرتا ہوں۔ بات یہ ہے کہہماری کفر کی تعریف میں بہت ہی غڑبڑ ہے۔ اللہ تعالی کے نزدیک کفر یہ ہے کہ ان سنہرے قوانین اور اصولوں کو ماننے سے انکار کردیا جائے جو معاشرے میں تباہی لاتے ہیں۔ ایک قاتل کافر ہے کہ رب کے قوانیں کی خلاف ورزی کرتا ہے، ایک زانی کافر ہے کہ رب اور معاشرے دونوں کے قوانیں کی خلاف ورزی کرتا ہے، ایک چور کافر ہے، ایک فسادی کافر ہے۔

جب ہم اپنا رب اللہ تعالی کو مانتے ہیں اور رسول اکرم کو اللہ کا نبی مانتے ہیں تو بنیادی طور پر یم اقرار کرتے ہیں ککہ اللہ تعالی کے قوانیں اور اصولوں سے انکار نہیں کریں گے، فساد، چوری، زنا، قتل ، برائی ، رشوت سے گریز کریں گے ، صلوات اور زکواۃ کی پابندی کریں گے ، خوب کماٰئیں گے اور لوگوں کو ملازمت دیں گے۔ معاشرے میں امن قائم کریں گے۔

اللہ تعالی نے ان کافروں کے لئے جو قتل کریں یا فساد کریں ، سزا قتل رکھی ہے۔ اب طرفہ تماشہ یہ ہے کہ زمیں میں فساد کرنے والے ملاؤں کی قطار در قطار لگی ہے ۔ لیکن ان فساد کرنے والوں کو کوئی کافر قرار نہیں دیتا۔ کیوں؟

سب سے بڑے کافر تو یہ ملاء ہییں جو دین کے نام پر زمین میں فساد کررہے ہیں۔۔۔ یہ دین بیچ بیچ کر اپنی دکانیں چمکا رہے ہیں ۔ اور ان کی نظر میں سب کافر ہیں لیکن یہ خود نامس رسالت کے محافظ ہیں؟

واۃ بھی واہ، ہوئی گل نا!
 
فاخر رضا

محفلین
آپ ان سے سوال کر سکتے ہیں کہ پھر ان کے عقیدہ کے مطابق غلام احمد قادیانی کے بعد کوئی اور نبی کیوں نہیں، اگر ہو اختلاف کے لئے نئے نبی کی ضرورت ہے تو پھر اس کے بعد بھی نبی ہونے چاہیے۔
سوال پر سوال اٹھا دینے سے اصل سوال کا جواب نہیں ملتا، یہی آپ کے مراسلے پر تبصرہ ہے. پہلے ہمیں خود کو عقلی طور پر قائل کرنا پڑے گا.
الف نظامی کے جواب میں بھی سقم ہے اور وہ خود بھی اپنے جواب سے مطمئن نہیں ہیں.
میں ایک ہفتے تک جواب کا انتظار کروں گا اس کے بعد خود ہی عقلی جواب دونگا، اگر مجھ سے پہلے کسی نے نہیں دیا. مجھے یقین ہے کہ محمد و آل محمد پر درود و سلام بھیجنے والے مجھ سے بہتر ہی جواب تلاش کردیں گے انشاءاللہ.
 
الف نظامی

لائبریرین
24294068_906808692807521_3298421598370131010_n.jpg
 
سوال پر سوال اٹھا دینے سے اصل سوال کا جواب نہیں ملتا، یہی آپ کے مراسلے پر تبصرہ ہے. پہلے ہمیں خود کو عقلی طور پر قائل کرنا پڑے گا.
الف نظامی کے جواب میں بھی سقم ہے اور وہ خود بھی اپنے جواب سے مطمئن نہیں ہیں.
میں ایک ہفتے تک جواب کا انتظار کروں گا اس کے بعد خود ہی عقلی جواب دونگا، اگر مجھ سے پہلے کسی نے نہیں دیا. مجھے یقین ہے کہ محمد و آل محمد پر درود و سلام بھیجنے والے مجھ سے بہتر ہی جواب تلاش کردیں گے انشاءاللہ.
جب سوال کرنے والا ، اس کا جواب ایسی دلیل سے دے، جس میں بعینہ وہی سقم موجود ہو جس کی بنیاد پہ نئی دلیل تراشے گئی تھی تو پھر وہی اس کا جواب ہوتا ہے۔
ویسے لگتا ہے جیسے آپ غائب امام والا جواب دینا چاہتے ہیں۔ واللہ اعلم
 
Top