فاخر رضا
محفلین
آپ نے ایک ہی دن میں مسئلہ حل کر دیا وہ بھی انتہائی اختصار کے ساتھ. سو فیصد متفق.ڈاکٹر صاحب اسے ایک پنتھ دو کاج کہتے ہیں شاید، آپ اس تحریر سے ختمِ نبوت کے ساتھ ساتھ ضرورتِ ولایت بھی ثابت کرنا چاہتے ہیں!
ویسے سوال ان چمچوں سے تھا جو دیگ سے زیادہ گرم ہیں اور دلیل کی بجائے شور غل اور تشدد کی راہ اپناتے ہیں اور آخری نبی کی تعلیمات کی دھجیاں بکھیرتے ہیں، انہوں نے تو اپنے صحابہ کرام رضی اللہ عنہ کو کُوڑا پھینکنے والی سے بھی بدلہ لینے نہیں دیا. نعوذبااللہ وہ کسی عام انسان کی راہ میں کانٹے بچھانے سے کیسے راضی ہونگے
ہوسکتا ہے کوئی شخص مسلکی طور پر ولایت کا قائل نہ ہو مگر منطقی اور عقلی طور پر ماننے میں حرج نہ سمجھتا ہو
میں خود ابھی طالبعلم ہوں اور کوشش کررہا ہوں کہ منطقی طور پر دین کو سمجھ سکوں، ساتھ ہی اسلام کو دین نجات سمجھتا ہوں، یہاں بھی اور آخرت میں بھی اور رسول کریم کی شفاعت کا طالب ہوں