چلو کوئی تو بات سمجھا...
حضرت عائشہ کا نکاح تقریبا نو سال کی عمر میں ہوا تھا اور رخصتی 14 سے 16 سال کی عمر میں...
میں بھی اس معاملے میں بہت جذباتی ہوں پر یہاں اپنی زبان کو لگام دینے کی کوشش کر رہی ہوں۔
میں نے جو لنکس دئیے ہیں اس میں حضرت عائشہ ؓ کی شادی کی عمر کے بارے میں بالکل الگ دلائل ہیں۔
سید عمران بھائی آپ کا علم مذہب کے معاملے میں ہم سب میں سب سے زیادہ ہے۔ اب آپ سے کیا بحث کریں
لیکن نو سال کی عمر میں نکاح والی بات بہت سارے علماء نہیں مانتے ہیں۔ میں نے لنکس دئیے ہیں اور ان میں صرف کینیڈین علماء نہیں ہیں بلکہ مصری اور پاکستانی بھی ہیں۔ نو سال کی عمر میں نکاح کو لوگ عقلی طور پر قبول کرنے سے اس لئے قاصر ہیں کہ نو سال کی بچی کی عقل اس قابل نہیں ہوتی کہ وہ اتنا بڑا فیصلہ کر سکے۔ دوسری بات خدا کا حکم ہے کہ لڑکیوں سے ان کی مرضی معلوم کی جائے تو پھر سوچنے والی بات ہے کہ نو سال کی بچی کی بھلا کیا مرضی ہوگی؟
اگر بالفرض اللہ تعالی نو سال کی عمر میں نکاح کا حکم دے دیتے تو کیا نبی اس حکم سے سرتابی کرسکتے تھے...
بھئی میں یہ بات بالفرض بھی قبول ہی نہیں کر سکتی کہ اللہ تعالیٰ نو سال کی عمر میں شادی کا حکم دے دیتے۔ کیوں؟ اس لئے کیونکہ یہ فطرت کے خلاف جاتا ہے
اور اسلام دینِ فطرت ہے۔ یہاں عورتوں کو عزت دی گئی ہے اور عورتوں کو ظلم سے بچایا گیا ہے
یہاں جو طوفان بدتمیزی مچا اس میں حصول علم کے بجائے زبان درازی اور بدتمیزی کا عنصر نمایاں ہے...
جب بات کسی بھی مذہب کے پیشوا تک پہنچ جائے تو اس کے پیرو کاروں سے بات کرنے کا یہ انداز تہذیب یافتہ نہیں ہوتا...
جگہ جگہ معلوم ہوتا ہے کہ کتابی علم اور ورق گردانی سے حصول تہذیب اور اخلاق کی تربیت ہونا محال ہے!!!
الفاظ کے انتخاب پر اختلاف ہو سکتا ہے جو کہ مجھے بھی کہیں کہیں تھا پر
زیک بھائی اور دیگر کا غصہ بجا ہے
اس معاملے کی بدولت جو اسلام پر کیچڑ اچھلتا ہے اس کا کیا کیا جائے۔ غیر مسلموں کی طرف سے اعتراضات آتے ہیں اور وہ آتے رہیں گے۔ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم ان کو مطمئن کریں۔
لیکن اس کا مطلب یہ بھی نہیں ہے کہ ہمارے یہاں تحقیق بند ہو جائے۔ اگر کہیں کوئی غلطی ہے اور اس غلطی کی وجہ سے اسلام اور رسول اللہ ﷺ کی ذات پر سوالات اٹھ رہے ہیں تو ہم سب کی ذمہ داری بنتی ہے کہ ہم بھی تحقیق کریں۔ اس میں علماء کی عزت کے خیال سے زیادہ ضروری یہ ہے کہ ہم اسلام کی عزت بحال رکھیں۔
اب اگر کوئی غیر مسلم اسلام قبول کرنے پر تیار ہے لیکن وہ یہ نو سال والی شادی بات کو لے کر اسلام قبول نہیں کرتا تو کس کی غلطی ہوئی؟ اس معاملے میں مزید تحقیق ہونا انتہائی ضروری ہے۔ خدا نے ہمارے لئے اور ہماری آنے والی نسلوں کے لئے امتحان رکھا ہے کہ ہم سچ تلاش کریں۔ غلطیاں ہو سکتی ہیں۔ ہم بھی انسان ہیں اور علماء بھی