صدق و صفا نے مجھ کو کیا ہے بہت خراب مُکر و ریا ضرور سکھا دیجئے مجھے عبدالحمید عدم
معاویہ وقاص محفلین اکتوبر 2، 2012 #181 صدق و صفا نے مجھ کو کیا ہے بہت خراب مُکر و ریا ضرور سکھا دیجئے مجھے عبدالحمید عدم
معاویہ وقاص محفلین اکتوبر 4، 2012 #183 ایسے پڑھتی ہے وہ نظر دل پر جیسے پتھر میں جان پڑھتی ہے عبدالحمید عدم
عمر سیف محفلین اکتوبر 4، 2012 #184 دعاؤں میں میری یوں تو بہت تاسیر ہے لیکن خدا سے اور کیا مانگوں سوالِ یار سے پہلے ۔۔۔
عمر سیف محفلین اکتوبر 4، 2012 #185 جو دل کا زہر تھا، کاغذ پہ سب بکھیر دیا پھر اپنے آپ طبیعت میری سنبھلنے لگی
شمشاد لائبریرین اکتوبر 4، 2012 #186 کچھ يہ کہ مدتوں سے ہم بھی نہيں تھے روئے کچھ زہر میں بُجھا تھا احباب کا دلاسہ (احمد فراز)
شمشاد لائبریرین اکتوبر 4، 2012 #188 کیوں گردشِ مدام سے گبھرا نہ جائے دل انسان ہوں پیالہ و ساغر نہیں ہُوں میں (چچا)
عمر سیف محفلین اکتوبر 4، 2012 #189 رام اب شہر میں رہنے کا ارادہ ہی نہیں دل لگانے کے تو ہم سارے ہنر جانتے ہیں
شمشاد لائبریرین اکتوبر 4، 2012 #190 مقطعِ سلسلۂ شوق نہیں ہے یہ شہر عزمِ سیرِ نجف و طوفِ حرم ہے ہم کو (چچا)
عمر سیف محفلین اکتوبر 4، 2012 #191 آنکھ رونے کو ترستی ہے تو دل زخموں کو کوئی آیا نہیں احسان جتانے کب سے
شمشاد لائبریرین اکتوبر 4، 2012 #192 دل لے کے کہتے ہیں تری خاطر سے لے لیااُلٹا مجھ ہی پہ رکھتے ہیں احسان لیجئے (اکبر الہ آبادی)
عمر سیف محفلین اکتوبر 4، 2012 #193 یہ ہے خلوصَ محبت کہ حادثاتِ جہاں مجھے تو کیا میرے نقشِ قدم مٹا نہ سکے
معاویہ وقاص محفلین اکتوبر 4، 2012 #194 شاید مرے خلوص میں کچھ نقص تھا عٌدم ان کو مرے خلوص سے کچھ بدظنی رہی
شمشاد لائبریرین اکتوبر 5، 2012 #195 تو نے مرے خمیر میں کتنے تضاد رکھ دئیےموت مری حیات میں، نقص مرے کمال میں (خورشید رضوی)
معاویہ وقاص محفلین اکتوبر 7، 2012 #196 شاعر ہوں عدم! موت کی تقریب تو ہو کچھ مے پی کے کسی شوخ کے زانو پہ مروں گا
شمشاد لائبریرین اکتوبر 8، 2012 #197 اب کے کچھ ایسی سجی محفلِ یاراں جاناںسر بہ زانو ہے کوئی سر بگریباں جاناں (فراز)
سیدہ شگفتہ لائبریرین اکتوبر 8، 2012 #198 کامل ہے جو ازل سے وہ ہے کمال تیرا باقی ہے جو ابد تک وہ ہے جلال تیرا کلام: خواجہ الطاف حسین حالی
معاویہ وقاص محفلین اکتوبر 8، 2012 #200 ملے جس وقت تم مجھ کو یہ پوچھا میں نے یزداں سےہمیں جنّت میں بھیجا ہے ؟ کہ جنّت سے نکالا ہے !! عبدالحمید عدم
ملے جس وقت تم مجھ کو یہ پوچھا میں نے یزداں سےہمیں جنّت میں بھیجا ہے ؟ کہ جنّت سے نکالا ہے !! عبدالحمید عدم