اک فرصتِ گناہ ملی وہ بھی چار دن دیکھے ہیں ہم نے حوصلے پروردگار کے (فیض)
عاطف بٹ محفلین ستمبر 5، 2012 #161 اک فرصتِ گناہ ملی وہ بھی چار دن دیکھے ہیں ہم نے حوصلے پروردگار کے (فیض)
عاطف بٹ محفلین ستمبر 5، 2012 #163 یہ آرزو بھی بڑی بات ہے مگر ہمدم وصالِ یار فقط آرزو کی بات نہیں (فیض)
عاطف بٹ محفلین ستمبر 5، 2012 #165 بھانویں ہجر تے بھانویں وصال ہووے، وکھو وکھ دونہاں دیاں لذتاں نیں میرے سوہنیا جا ہزار واری ،آ جا پیاریا تے لکھ وار آجا (غالب براستہ صوفی تبسم )
بھانویں ہجر تے بھانویں وصال ہووے، وکھو وکھ دونہاں دیاں لذتاں نیں میرے سوہنیا جا ہزار واری ،آ جا پیاریا تے لکھ وار آجا (غالب براستہ صوفی تبسم )
شمشاد لائبریرین ستمبر 5، 2012 #166 شمع کی لو تھی کہ وہ توُ تھا مگر ہجر کی رات دیر تک روتا رہا کوئی سرہانے میرے (فراز)
شمشاد لائبریرین ستمبر 5، 2012 #168 چلے تو کٹ ہی جائے گا سفر آہستہ آہستہ ہم اُن کے پاس جاتے ہیں مگر آہِستہ آہستہ (مصطفی زیدی)
عاطف بٹ محفلین ستمبر 5، 2012 #169 سفر ہے شرط مسافر نواز بہتیرے ہزار ہا شجرِ سایہ دار راہ میں ہے (آتش)
شمشاد لائبریرین ستمبر 5، 2012 #170 ٹھہر گئے ہیں سرِراہ خاک اڑانے کو مسافروں کو نہ چھیڑ اے ہوائے صحرائی (ناصر کاظمی)
عاطف بٹ محفلین ستمبر 5، 2012 #171 منہ پہ رکھ دامنِ گل روئیں گے مُرغانِ چمن ہر روِش خاک اڑائے گی صبا میرے بعد (میر)
شمشاد لائبریرین ستمبر 5، 2012 #172 راہ میں یونہی چلتے چلتے ان کا دامن تھام لیا تھاہم ان سے کچھ مانگنا چاہیں، ہم سے تو یہ سوچا بھی نہ جائے (ابن انشاء)
راہ میں یونہی چلتے چلتے ان کا دامن تھام لیا تھاہم ان سے کچھ مانگنا چاہیں، ہم سے تو یہ سوچا بھی نہ جائے (ابن انشاء)
عاطف بٹ محفلین ستمبر 5، 2012 #173 دامن پہ کوئی چھینٹ، نہ خنجر پہ کوئی داغ تم قتل کرو ہو کہ کرامات کرو ہو
شمشاد لائبریرین ستمبر 5، 2012 #174 کیوں مرے قتل سے انکار یہ کیوں اسقدر ہے تمہیں دشوار یہ کیا (داغ دہلوی)
عاطف بٹ محفلین ستمبر 5، 2012 #175 کی مرے قتل کے بعد اس نے جفا سے توبہ ہائے اس زود پشیماں کا پشیماں ہونا (غالب)
احمد علی محفلین ستمبر 6، 2012 #176 قتلِ حُسین اصل میں مرگِ یزید ہے اسلام زندہ ہوتا ہے ہر کربلہ کے بعد
معاویہ وقاص محفلین ستمبر 12، 2012 #177 اک قیامت کی خراشیں میرے چہرے پہ سجیں اک محشر میرے اندر سے اٹھا تیرے بعد محسن نقوی
عمر سیف محفلین ستمبر 18، 2012 #179 کرو پھر سے کوئی وعدہ، کبھی نہ پھر بچھڑنے کا تمہیں کیا فرق پڑتا ہے ، چلو پھر سے مُکر جانا !!
محمد ساجد محفلین ستمبر 18، 2012 #180 شمشاد نے کہا: فرشتہ کہنے سے میری تحقیر ہوتی ہے میں مسجودِ ملائک ہوں مجھے انساں رہنے دو (علامہ) مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ واقعی علامہ اقبال کا شعر ہے ؟ تصدیق چاہئے
شمشاد نے کہا: فرشتہ کہنے سے میری تحقیر ہوتی ہے میں مسجودِ ملائک ہوں مجھے انساں رہنے دو (علامہ) مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ واقعی علامہ اقبال کا شعر ہے ؟ تصدیق چاہئے