منع کیوں کرتے ہو عشقِ بُتِ شیریں لب سے کیا مزے کا ہے یہ غم دوستو غم کھانے دو (میاں داد خان سیاح)
شمشاد لائبریرین ستمبر 3، 2012 #141 منع کیوں کرتے ہو عشقِ بُتِ شیریں لب سےکیا مزے کا ہے یہ غم دوستو غم کھانے دو (میاں داد خان سیاح)
احمد علی محفلین ستمبر 4، 2012 #142 اک عشق کا غم آفت اور اس پہ یہ دل آفت,یا غم نہ دیا ہوتا، یا دل نہ دیا ہوتا.
شمشاد لائبریرین ستمبر 4، 2012 #143 ڈھونڈو گے اگر ملکوں ملکوں، ملنے کے نہیں نایاب ہیں ہم تعبیر ہے جس کی حسرت و غم، اے ہم نفسو وہ خواب ہیں ہم (شاد عظیم آبادی)
ڈھونڈو گے اگر ملکوں ملکوں، ملنے کے نہیں نایاب ہیں ہم تعبیر ہے جس کی حسرت و غم، اے ہم نفسو وہ خواب ہیں ہم (شاد عظیم آبادی)
احمد علی محفلین ستمبر 4، 2012 #144 میں نے دیکھا ہے بہاروں میں چمن کو جلتے ہے کوئی خواب کی تعبیر بتانے والا
شمشاد لائبریرین ستمبر 4، 2012 #145 ملا ازل میں مجھے میری زندگی کے عوضوہ ایک لمحہء ہستی کہ صرف خواب ہوا (فانی بدایونی)
شمشاد لائبریرین ستمبر 4، 2012 #147 موجوں کے آس پاس کوئی گھر بنا لیابچے نے اپنے خواب کا منظر بنا لیا (منصور آفاق)
احمد علی محفلین ستمبر 4، 2012 #148 غُربت نے اُس سے چھین لیں ساری شرارتیں شاید اسی لیے تو یہ بچہ اُداس ہے
شمشاد لائبریرین ستمبر 4، 2012 #149 تمہیں جب کبھی ملیںفرصتیں ،مرے دل سے بوجھ اتار دومیں بہت دنوں سے اداس ہوں مجھے کوئی شام ادھار دو (اعتبار ساجد)
تمہیں جب کبھی ملیںفرصتیں ،مرے دل سے بوجھ اتار دومیں بہت دنوں سے اداس ہوں مجھے کوئی شام ادھار دو (اعتبار ساجد)
احمد علی محفلین ستمبر 4، 2012 #150 بہت دنوں کی بات ہے، مُجھے کسی سے پیار تھا یہ آنکھیں بُجھ گئ ہیں یوں کہ ان میں انتظار تھا
شمشاد لائبریرین ستمبر 4، 2012 #151 صدیوں تک اہتمامِ شبِ ہجر میں رہےصدیوں سے انتظارِ سحر کر رہے ہیں ہم (رئیس امروہوی)
احمد علی محفلین ستمبر 4، 2012 #152 اس شہرِ بے چراغ میں جائے گی تُو کہاں آ اے شبِ فراق تُجھے گھر ہی لے چلیں
شمشاد لائبریرین ستمبر 4، 2012 #153 یہ اور بات کہ شیشہ تھا درمیاں منصورچراغ ہوتا ہے جیسے وہ جسم ایسا تھا (منصور آفاق)
احمد علی محفلین ستمبر 5، 2012 #154 وہ بات سارے فسانے میں جس کا ذکر نہ تھاوہ بات ان کو بہت ناگوار گزری ہے
شمشاد لائبریرین ستمبر 5، 2012 #155 خلق کی بے خبری ہے کہ مری رُسوائیلوگ مُجھ کو ہی سُناتے ہیں فسانے میرے (احمد فراز)
احمد علی محفلین ستمبر 5، 2012 #156 سُنا ہے لوگ اُسے آنکھ بھر کے دیکھتےہیں تو اس کے شہر میںکچھ دن ٹھہر کے دیکھتےہیں
شمشاد لائبریرین ستمبر 5، 2012 #157 احمد بھائی دوسرے مصرعے میں غالباً "سو اس کے شہر میںکچھ دن ٹھہر کے دیکھتے ہیں" ہے۔ ----------------------------------------------------------------------------- اب اس کے شہر میںٹھہریں کہ کوچ کر جائیںفراز آؤستارے سفر کے دیکھتے ہیں (احمد فراز)
احمد بھائی دوسرے مصرعے میں غالباً "سو اس کے شہر میںکچھ دن ٹھہر کے دیکھتے ہیں" ہے۔ ----------------------------------------------------------------------------- اب اس کے شہر میںٹھہریں کہ کوچ کر جائیںفراز آؤستارے سفر کے دیکھتے ہیں (احمد فراز)
احمد علی محفلین ستمبر 5، 2012 #158 نوازش برادر۔۔۔۔ غلط ٹائپ ہو گیا دل تومیرا اُداس ہے ناصر شہر کیوں سائیں سائیں کرتا ہے
عاطف بٹ محفلین ستمبر 5، 2012 #159 بچھڑا کچھ اس ادا سے کہ رُت ہی بدل گئی اک شخص سارے شہر کو ویران کر گیا (خالد شریف)
احمد علی محفلین ستمبر 5، 2012 #160 ویراں ہے میکدہ، خم و ساغر اداس ہیں تم کیا گئے کہ روٹھ گئے دن بہار کے