خاموش نظر آتے ہیں کیوں سر و سمن آج خوابیدہ سا لگتا ہے یہ پورا ہی چمن آج (نزھت عباسی)
شمشاد لائبریرین جولائی 3، 2010 #61 خاموش نظر آتے ہیں کیوں سر و سمن آج خوابیدہ سا لگتا ہے یہ پورا ہی چمن آج (نزھت عباسی)
ر راجہ صاحب محفلین اگست 5، 2010 #62 وہی اک بات ہے جو یاں نفَس واں نکہتِ گل ہے چمن کا جلوہ باعث ہے مری رنگیں نوائی کا غالب
شمشاد لائبریرین نومبر 22، 2010 #63 گلوں میں رنگ بھرے بادِ نوبہار چلے چلے بھی آؤ کہ گلشن کا کاروبار چلے (قتیل شفائی) گلشن
ر راجہ صاحب محفلین نومبر 23، 2010 #64 پسند کے لفظ پر شاعری کی وجہ سے پسند کا لفظ لیا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تیرے ملنے کو بيکل ہو گئے ہیں مگر یہ لوگ پاگل ہو گئے ہیں بہاریں لے کے آئے تھے جہاں تم وہ گھر سنسان جنگل ہو گئے ہیں نامعلوم
پسند کے لفظ پر شاعری کی وجہ سے پسند کا لفظ لیا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تیرے ملنے کو بيکل ہو گئے ہیں مگر یہ لوگ پاگل ہو گئے ہیں بہاریں لے کے آئے تھے جہاں تم وہ گھر سنسان جنگل ہو گئے ہیں نامعلوم
شمشاد لائبریرین نومبر 23، 2010 #65 جنگل نظر آئے ہیں بھرے شہر ہمیں تو کہتے ہیں کہ اس دنیا میں انسان بڑے تھے اے رام! وہ کس طرح لگے پار مسافر جن کے سروسامان یہ مٹی کے گھڑے تھے (رام ریاض)
جنگل نظر آئے ہیں بھرے شہر ہمیں تو کہتے ہیں کہ اس دنیا میں انسان بڑے تھے اے رام! وہ کس طرح لگے پار مسافر جن کے سروسامان یہ مٹی کے گھڑے تھے (رام ریاض)
ناعمہ عزیز لائبریرین جنوری 20، 2011 #66 میری روح کی حقیقت میرے آنسوؤں سے پوچھ۔ میرے قہقوں کی دنیا میری ترجماں نہیں ہے۔۔
ناعمہ عزیز لائبریرین جنوری 20، 2011 #67 ہر بار توڑا اُس نے میری امید کو میرے خلوص کو۔ میں پھر بھی گلہ نا کیا کہ انجانے میں ہوا ہو شاید۔
محمداحمد لائبریرین جنوری 20، 2011 #68 تو نے ہی کہا تھا تو یقیں میں نے کیا تھا اُمید پہ قائم ہے یہ دُنیا اُسے کہنا اختر شمار
ر راجہ صاحب محفلین جنوری 20، 2011 #69 مجھے یقین ہے کہ اندھیرا رہے گا اب نہ کہیں کہ روشنی کے لیے میں نے گھر جلایا ہے نامعلوم
شمشاد لائبریرین جنوری 20، 2011 #70 شب بیتی چاند بھی ڈوب گیا زنجیر پڑی دروازے پر کیوں دیر گئے گھر آئے ہو، سجنی سے کرو گے بہانہ کیا (انشاء جی)
شب بیتی چاند بھی ڈوب گیا زنجیر پڑی دروازے پر کیوں دیر گئے گھر آئے ہو، سجنی سے کرو گے بہانہ کیا (انشاء جی)
ناعمہ عزیز لائبریرین جنوری 21، 2011 #71 یہ کہہ کر فرشتوں سے جنت میں چلا جاؤں گا۔ اپنی ماں کے قدموں کے نشان ڈھونڈ رہا ہوں ۔ (علامہ اقبال)
محمداحمد لائبریرین جنوری 21، 2011 #72 ناعمہ عزیز نے کہا: یہ کہہ کر فرشتوں سے جنت میں چلا جاؤں گا۔ اپنی ماں کے قدموں کے نشان ڈھونڈ رہا ہوں ۔ (علامہ اقبال) مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ ناعمہ بہن یہ شعر ایس ایم ایس پر ملا ہے کیا؟
ناعمہ عزیز نے کہا: یہ کہہ کر فرشتوں سے جنت میں چلا جاؤں گا۔ اپنی ماں کے قدموں کے نشان ڈھونڈ رہا ہوں ۔ (علامہ اقبال) مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ ناعمہ بہن یہ شعر ایس ایم ایس پر ملا ہے کیا؟
محمداحمد لائبریرین جنوری 21، 2011 #73 ایک مدّت سے مری ماں نہیں سوئی تابش میں نے اک بار کہا تھا مجھے ڈر لگا ہے۔
ناعمہ عزیز لائبریرین جنوری 21، 2011 #74 محمداحمد نے کہا: ناعمہ بہن یہ شعر ایس ایم ایس پر ملا ہے کیا؟ مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ ایک دوست نے سنایا تھا شاید
محمداحمد نے کہا: ناعمہ بہن یہ شعر ایس ایم ایس پر ملا ہے کیا؟ مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ ایک دوست نے سنایا تھا شاید
mfdarvesh محفلین جنوری 21، 2011 #75 محمداحمد نے کہا: ناعمہ بہن یہ شعر ایس ایم ایس پر ملا ہے کیا؟ مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ کیوں بھائی، غلط ہے کیا؟
محمداحمد نے کہا: ناعمہ بہن یہ شعر ایس ایم ایس پر ملا ہے کیا؟ مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ کیوں بھائی، غلط ہے کیا؟
شمشاد لائبریرین جنوری 21، 2011 #76 فرشتہ کہنے سے میری تحقیر ہوتی ہے میں مسجودِ ملائک ہوں مجھے انساں رہنے دو (علامہ)
ناعمہ عزیز لائبریرین جنوری 23، 2011 #77 ناکامیوں نے اور بھی سرکش بنا دیا۔ اتنا ہوئے ذلیل کہ خودار ہوگئے۔
شمشاد لائبریرین جنوری 23، 2011 #78 گرمئی حسرتِ ناکام سے جل جاتے ہیں ہم چراغوں کی طرح شام سے جل جاتے ہیں (قتیل شفائی)
ع عندلیب محفلین جنوری 23، 2011 #79 تمام خلق کی دولت سمیٹ لے انسان سکونِ قلب کی دولت نہیں تو کچھ بھی نہیں
شمشاد لائبریرین جنوری 23، 2011 #80 جن کے دل پاتے ہیں آسائشِ ساحل سے سکوں اِک نہ اک روز طلاطم کے حوالے ہوں گے (پرواز جالندھری)