پسند کے لفظ پر شاعری

شمشاد

لائبریرین
ہر شام سُلگتی آنکھوں کو دیوار میں چُن کر جاتی ہے
ہر خواب، شکستہ ہونے تک زنجیرِ سحر میں رہتا ہے
(امجد اسلام امجد)
 

شمشاد

لائبریرین
دل سوختہ ملے گا تجھے جب کوئی کہیں
شدت سے ایک شخص تجھے یاد آئے گا
(اعتبار ساجد)
 

شمشاد

لائبریرین
دیکھا اسدؔ کو خلوت و جلوت میں بارہا
دیوانہ گر نہیں ہے تو ہشیار بھی نہیں
(غالب)
 

شمشاد

لائبریرین
پھرتا لیے چمن میں ہے دیوانہ پن مجھے
زنجیرِ پا ہے موجِ نسیمِ چمن مجھے
(ابراہیم ذوق)
 

شمشاد

لائبریرین
اک عمر چاہیے کہ گوارا ہو نیشِ عشق
رکھی ہے آج ہی لذتِ زخم جگر کہاں
(الطاف حسین حالی)
 

شمشاد

لائبریرین
محسن کرم بھی ہو جس میں خلوص بھی
مجھ کو غضب کا پیار ہے اُس دشمنی کے ساتھ
(محسن نقوی)
 

تانیہ

محفلین
پھاڑ دیا اپنا دامن تاکہ اسے پھیلا نہ سکوں
یارو اتنی سی بات تھی، جس پہ میں پاگل مشہور ہوا
 
Top