پسند کے لفظ پر شاعری

نیلم

محفلین
وہ کیسے لوگ تھے یا رب جنہوں نے پا لیا تجھکو
ہمیں تو ہو گیا دشوار اک انسان کا ملنا
 

شمشاد

لائبریرین
اَب کے ہم بچھڑے تو شاید کبھی خوابوں میں ملیں
جس طرح سُوکھے ہوئے پھول کتابوں میں ملیں
(فراز)
 

شمشاد

لائبریرین
سبز مدھم روشنی میں سرخ آنچل کی دھنک
سرد کمرے میں مچلی گرم سانسوں کی مہک
(پروین شاکر)
 

ناعمہ عزیز

لائبریرین
تو بچا بچا کے نا رکھ اسے تیرا آئینہ ہے وہ آئینہ،
کہ شکستہ ہو تو عزیز تر ہے نگاہِ آئینہ ساز میں۔
(علامہ اقبال)
 

ناعمہ عزیز

لائبریرین
دل کی بساط کیا تھی نگاہِ جمال میں
اک آئینہ تھا ٹوٹ گیا دیکھ بھال میں۔


نوٹ۔ یہ شاید بابا بلھےشاہ کا ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
یارب! مرے سکوت کو نغمہ سرائی دے
زخمِ ہُنر کو حوصلہ لب کشائی دے
(پروین شاکر)
 

شمشاد

لائبریرین
تُو باوفا، تُو مہرباں، ہم اور تجھ سے بدگماں؟
ہم نے تو پوچھا تھا ذرا، یہ وصف کیوں ٹھہرا تیرا
(ابن انشاء)
 

شمشاد

لائبریرین
قربت کے بعد اور بھی قربت کی ہے تلاش
دل مطمئں نہیں تیرے آنے کے بعد بھی
(عدیم ہاشمی)
 

شمشاد

لائبریرین
مدت ہوئی اک حادثہ ء عشق کو لیکن
اب تک ہے ترے دل کے دھڑکنے کی صدا یاد
(جگر مراد آبادی)
 

راجہ صاحب

محفلین
ہوئیں زرد پھُولوں کی بستیاں مگر اس میں خطا کہاں
تجھے لوگ دل سے دُعائیں دیں یہی تیرے فن کا کمال ہے

نامعلوم
 

تانیہ

محفلین
دل ہجر کے درد سے بوجھل ہے، اب آن ملو تو بہتر ہے
اس بات سے ہمکو کیا مطلب، یہ کیسے ہو، یہ کیونکر ہو
 

شمشاد

لائبریرین
اِک ہِجر جو ہم کو لاحق ہے تا دیر اسے دہرائیں کیا
وہ زہر جو دِل میں اتار لیا پھر اس کے ناز اُٹھائیں کیا
(اطہر نفیس)
 
Top