قیصرانی
لائبریرین
آپ نے خود دوستوں سے پوچھنے کا کہا۔ جب میں نے آپ کی فرمائش پر پوچھ کر بتایا تو آپ فرما رہے ہیں کہ۔۔۔مجھے اس جواب کی سمجھ نہیں آئی۔ کیا یہ سوال گندم جواب چنا والی صورت حال نہیں بنی؟
کیا ہی اچھا ہو آپ اپنے "دوستوں " سے پوچھ کے بتا دیں کہ تبلیغی جماعت کا روحانی رہنما کون ہے اور اس کا ترجمان کون ہے۔ میں، خیر ہے، انتظار کرلوں گا۔ آپ حامی تو بھریں۔
باقی جہاں تک محنت کیجئے والی بات ہے تو یہ تو تبلیغی جماعت میں اکثر استعمال ہوتے سنا ہے۔ البتہ یہ علم نہیں تھا کہ عورتوں کی طرح دیا جانے والا طعنہ ہےمجھے یہ "محنت کیجئے" والے مشورے کی امید نہ تھی آپ سے۔ یہ تو عورتوں کی طرح طعنہ دیا آپ نے۔
محفل کے لائیبریرین ہوتے ہوئے آپ سے سنی سنائی بات ایک ثبوت کے طور پر لینا عجیب سا لگتا ہے۔ لائیبریرین تو علم کا امین ہوتا ہے وہ ظن و تخمین پہ بات نہیں کرتا۔ میں خود کافی عرصہ تبلیغ میں لگا چکا ہوں اور میں نے آج تک کسی روحانی رہنما اور اس کے ترجمان کا نام نہیں سُنا۔ بڑے بڑے متقی اور دنیاوی حساب سے تعلیم یافتہ لوگوں کے ساتھ تشکیل رہی میری، کسی نے ایسی بات نہیں کی۔ میں کیسے محض ایک "دوست" کی بات کو ثبوت کے طور پہ لے لوں؟ اور بالخصوص ایسے موقع پر کہ جب کوئی مستند حوالہ بھی نہ دیا آپ نے۔
میں تو توقع کر رہا تھا کہ شائد آپ درست ہوں، شائد میرے علم میں کوئی کمی رہ گئی ہو اور آپ اسے پورا کر دیں، مگر یہاں تو اونچی دکان اور پھیکا پکوان والا حساب نکلا۔
شب بخیر۔ والسلام