فاخر بھائی میں انتظامیہ کا حصہ نہیں ہوں

انتظامیہ کیا کرنا چاہتی ہے اور کیا کرتی رہتی ہے وہ انتظامیہ جانے

میرا انتظامیہ کو آئندہ کچھ بھی رپورٹ کرنے کا ارادہ نہیں ہے
آپ کی بات سو فیصد درست ہے کہ بھڑکانے والے مراسلوں کی یہاں کوئی جگہ نہیں ہونی چاہئے کیونکہ انسانی جان کا معاملہ ہے۔ لیکن میں حذف اس لئے نہیں کروانا چاہتی ہوں کہ دیکھوں کہ آیا کوئی ڈھنگ کے اعتراضات ہیں بھی پولیو ویکسین پر یا نہیں۔ یا پھر بغیر ثبوتوں کے دعوے کر کے صرف قارئین کو کنفیوز کرنا مقصد ہے۔ اگر کوئی واقعی اعتراضات ہیں تو میں جواب دے سکتی ہوں۔ بشرطیکہ متعلقہ موضوع پر بات کی جائے۔
میں یہ بھی چاہتی ہوں کہ اس بار سب کچھ ہر کسی کے سامنے رہے۔ کچھ بھی حذف نہ ہو کیونکہ جب حذف ہو جاتا ہے تو کسی کو معلوم ہی نہیں ہو پاتا ہے کہ ہوا کیا تھا۔
آپ کو پہنچنے والی تکلیف پر میں بہت شرمندہ ہوں اور آپ سے معذرت چاہتی ہوں۔ یہ لڑی تکلیف کا باعث بن گئی ہے اور آپ کے بارے میں مجھے معلوم ہے آپ محفل پر ریلیکسیشن کی وجہ سے آتے ہیں۔ لیکن آپ مطمئن رہیں۔ ہر بات کا جواب ہے بشرطیکہ موضوع پر سے توجہ ہٹانے کے لئے غیر متعلقہ باتیں کرنا بند کی جائیں۔