پٹاخہ عورتیں

اکمل زیدی

محفلین
یہ اختلافی موضوع ہے ۔۔ آغاز تو ہو گیا۔۔ مگر آگے بڑھا تو انجام کبھی نہیں ہوگا ۔۔۔ بحث برائے بحث اور بے نتیجہ ۔۔۔
میں یہاں کا ماحول سمجھ گیا تھا اس لئے لب کشائی سے گریز کیا ...ہاں اگر سنجیدہ طور پر کوئی بات ہوتی تو .....پھر دیکھ لیتے ...8)
 
ایک بوڑھی عورت ایک مارکیٹ میں گئی تو کوئی اس کے پاس بم رکھ گیا لوگوں نے دیکھا تو شور مچا دیا کہ
آنٹی بم , آنٹی بم
عورت نے شرماتے ہوئے کہا
بم تو میں جوانی میں تھی ..
لڑکیوں کو کبھی بم کہا گیا تو کبھی پٹاخہ اور کبھی کبھی تو لکھنے والے نے بیوی کی مار کھانے کے بعد ایٹم بم بھی لکھ دیا
کبھی یہ آنکھوں سے گولی مارتی ہیں تو کبھی یہ مرد بیچاروں پر بجلیاں گراتی ہوئی دیکھی گئی ہیں ..کچھ بہت زیادہ بولنے اور لگائی بجھائی کرنے والی لڑکیوں کو پھلجھڑی بھی کہا گیا ...
لیکن کچھ چیزیں جو لکھنے والوں نے نہیں لکھیں (شاید بیویوں کے ڈر کی وجہ سے) آئیے ان پر روشنی ڈالتے ہیں ....
لڑکیوں کو بم , پٹاخہ, ایٹم بم سب کہا گیا لیکن آج تک کسی موٹی عورت کو ٹینک سے تشبیح نہیں دی گئی ...
کبھی لکھنے والوں نے ماچس بم ٹائپ کی کسی لڑکی کا تعارف دنیا سے نہیں کرایا ... ویسے یہ ماچس بم ٹائپ کی لڑکیاں بہت سینسیٹو ہوتی ہیں اگر کوئی انہیں "تُو " کہہ کر بھی بلا لے تو یہ فوراً پھٹ جاتی ہیں اور تُو کہنے والے کو صفحہ ہستی سے مٹا دیتی ہیں ...
اسی طرح "چیچڑ" ٹائپ کی لڑکیاں بھی پائی جاتی ہیں یہ ایسی لڑکیاں ہوتی ہیں جنہیں بات کی کھال اتارنے کا بڑا شوق ہوتا ہے .....
"شُرلی" ٹائپ کی لڑکیوں کے اموشنز عجیب طرح کے ہوتے ہیں یا تو ساتویں آسمان پر یا پھر ٹھس ... ایسی عورتیں کبھی شوہر کے لیٹ آنے پر محلہ سر پر اٹھا رہی ہوتی ہیں تو کبھی جلدی آنے پر لعن طعن کر رہی ہوتی ہیں ...
کچھ عورتیں ٹائم بم کی طرح ہوتی ہیں اور شادی کے بعد ایسا دھماکہ کرتی ہیں کہ بیچارہ شوہر خاموش ہو جاتا ھے جبکہ اس کے برعکس کچھ عورتیں شادی کے بعد چلا ھوا کارتوس ثابت ھوتی ہیں ...
کچھ عورتیں ڈرون کی طرح ہوتی ہیں ہر ایک کو شک کی نگاہ سے دیکھتی ہیں ایک تحقیق کے مطابق پاکستانی عورتوں میں ڈرون بننے کی خداداد صلاحیتیں پائی جاتی ہیں ...
کچھ عورتیں ہینڈ گرینیڈ کی طرح ہوتی ہیں ان کا کام ادھر کی بات اُدھر اور اُدھر کی بات ادھر کرنا ہوتا ہے ...
کچھ عورتیں ابدوز کی طرح ہوتی ہیں ایسی عورتوں کا کام ہر وقت ٹسوے بہانا ہوتا ہے ...
کچھ عورتیں مائینز کی طرح ہوتی ہیں خاموشی سے فساد ڈالنا ان کا ہنر ہوتا ہے ...
اور کچھ عورتوں کی زبان ہی ان ہتیاروں سے زیادہ مہلک ہوتی ہے ...
آلموسٹ ساری عورتیں دھماکہ خیز مواد (میک اپ) سے لیس ہوتی ہیں ....

(عثمان)

اندازِ تحریر رواں ہے ،خاصہ یہ ہے کہ تحریر کی زبان تقریباََ وہی ہے جہ عوامی تقریر کی زبان ہوتی ہے ۔ یونس بٹ سے کسی حد تک مماثلت ہے ، زبان بہرحال بہت کچھ بہتری چاہتی ہے ۔اہم بات یہ کہ جس طرح تین زبانوں کا استعمال کیا گیا ہے اس سے تحریر کا حسن بڑھ جانا چاہئے تھا ، مگر ان زبانوں کو بر محل برتنے پر توجہ نہیں دی گئی۔ انگریزی الفاظ کا بے دریغ استعمال کیا گیا۔ میرا مشورہ ہے کہ مستقبل میں اس سے بچنے کی کوشش کیجئے۔ ذومعنی جملوں کا استعمال بھی اس انداز سے کیا گیا ہے کہ بُرا نہیں لگا ۔
 
اکمل زیدی

محفلین
میں یہ عرض کر رہا تھا کہ، "جو کچھ ہوا ، ہوا" اب آگے بڑھیں اور تحریر کو فنی اعتبار سے زیرِ تبصرہ لایا جائے ۔
مطلب یہ کے چلیں آپ کو گنجا کہہ دیا ...اب کہہ دیا سو کہہ دیا ....اب بات یہ کی جائے کے...آپ کا سر اب رات کو چودھویں کے چاند کی طرح بھی لگے گے ...اس پر کوئی لوگو بھی بنایا جا سکتا ہے اب ...کنگھی کا اور ہیئر سٹائل کے جھنجھٹ سے بھی جان چھٹ گئی ........... ہے نا ...بھیا ... :)
 
عثمان قادر

محفلین
اندازِ تحریر رواں ہے ،خاصہ یہ ہے کہ تحریر کی زبان تقریباََ وہی ہے جہ عوامی تقریر کی زبان ہوتی ہے ۔ یونس بٹ سے کسی حد تک مماثلت ہے ، زبان بہرحال بہت کچھ بہتری چاہتی ہے ۔اہم بات یہ کہ جس طرح تین زبانوں کا استعمال کیا گیا ہے اس سے تحریر کا حسن بڑھ جانا چاہئے تھا ، مگر ان زبانوں کو بر محل برتنے پر توجہ نہیں دی گئی۔ انگریزی الفاظ کا بے دریغ استعمال کیا گیا۔ میرا مشورہ ہے کہ مستقبل میں اس سے بچنے کی کوشش کیجئے۔ ذومعنی جملوں کا استعمال بھی اس انداز سے کیا گیا ہے کہ بُرا نہیں لگا ۔
بہت بہت شکریہ اصلاح کرنے کا ۔۔۔
میں آپ لوگوں کی طرح زیادہ لکھنا نہیں جانتا بس لکھتے وقت جو زہن میں آیا لکھ دیا ۔۔۔
اردو زبان پر اتنی مہارت نہیں اس لیے روانی میں انگریزی الفاظ لکھ لیے آئندہ خیال رکھوں گا ۔۔۔
باقی آپ کی نصیحتوں پر عمل ضرور کروں گا
اور آپ سے التماس ہے کہ آئندہ بھی رہنمائی فرمتے رہیے گا
شکریہ
 
اکمل میاں جب آپ اس محفل میں وارد ہوئے تو اسی ابتدائی زمانے میں آپ نے اس قدر پیار اور اپنائیت سے مخاطب کیا کہ ہم آج تک اس کے سحر سے نہیں نکل سکے
"اے ڈی بھیا"
مگر پھر کیا ہوا یہ تو نہیں معلوم مگر ہمارے اکمل میاں جو بہت ملنسار تھے بہت ہنس مکھ تھے، وہ شاید کہیں کھو گئے۔۔
 
بہت بہت شکریہ اصلاح کرنے کا ۔۔۔
میں آپ لوگوں کی طرح زیادہ لکھنا نہیں جانتا بس لکھتے وقت جو زہن میں آیا لکھ دیا ۔۔۔
اردو زبان پر اتنی مہارت نہیں اس لیے روانی میں انگریزی الفاظ لکھ لیے آئندہ خیال رکھوں گا ۔۔۔
باقی آپ کی نصیحتوں پر عمل ضرور کروں گا
اور آپ سے التماس ہے کہ آئندہ بھی رہنمائی فرمتے رہیے گا
شکریہ

عثمان قادر ، اصلاح نہیں ، صرف صلاح
رہنمائی کیلئے محفل میں اساتذہ کرام موجود ہیں،
استادِ محترم جناب الف عین صاحب
استادِ محترم جناب محمد یعقوب آسی صاحب
اور بھی ہیں، سب کا نام شامل کرنا مشکل ہے ، محمد وارث ، بھائی ہیں ، "اگر" پڑھ لیں تو بہترین تبصرہ کر دیں گے ، ورنہ ہو سکتا ہے مبارک باد دے دیں :p:p
 
محمد وارث

لائبریرین

کس بات پر تبصرہ کرنا ہے حضرات :)

میں عورتوں کے متعلق کچھ خاص نہیں جانتا، ایک ہی کو جانتا ہوں اور وہ بس کچھ خاص عورت نہیں :)
 
کس بات پر تبصرہ کرنا ہے حضرات :)

میں عورتوں کے متعلق کچھ خاص نہیں جانتا، ایک ہی کو جانتا ہوں اور وہ بس کچھ خاص عورت نہیں :)

عورتوں پر تبصرہ نہیں کرنا وارث بھائی :)
اس دھاگے کے صفحہ اول پر جوتحریر ہے اس پر تبصرہ کی بات چل رہی تھی اساتذہ کے تذکرے میں آپ کا ذکر بھی آگیا تو مجھے دو چار دن پہلے ، آپ کا عجلت میں خوش آمدید کہہ دینا یاد آگیا، جو آپ نے ایک تحریر کو تعارف سمجھ کر خوش آمدید کہہ دیا تھا۔:):)
 
اوہ اچھا سمجھا، سچ پوچھیں تو کل اس کو میں حذف کرنے لگا تھا عنوان کی وجہ سے، پھر اس تھریڈ میں پھلجڑیاں چلتی دیکھیں تو رک گیا۔ اور آپ نے اسے "تحریر" کہہ دیا، آپ ہی کی ادب دوستی ہے محترم ورنہ من کجا اور یہ "تحریر" کجا :D
 
محفل کی ہی ایک لڑی میں پڑها تها کہ جو مسلمانیت کے لیے کچھ اور نہیں کر سکتا وہ شب برات پر پٹاخہ پهوڑ کر مومن بن سکتا ہے۔ :p

عثمان قادر صاحب, آپ شب برات تک انتظار ہی کر لیتے, پہلے ہی مومن بننا شروع ہو گئے ہیں:cool2:

یا باری تعالیٰ سب محفلین کو محفل کی سب سے معتبر فلسفی خاتون محترمہ نور سعدیہ شیخ صاحبہ کے غیض و غضب سے بچانا۔۔۔ آمین
:):):)
 
نور وجدان

لائبریرین
:cool2:

یا باری تعالیٰ سب محفلین کو محفل کی سب سے معتبر فلسفی خاتون محترمہ نور سعدیہ شیخ صاحبہ کے غیض و غضب سے بچانا۔۔۔ آمین
:):):)

بہت شکریہ چودھری صاحب مجھے ٹیگ کیا ہے ۔ ایک درخواست کرنا چاہوں گی

میری ذات آپ لوگوں کے لیے تکلیف کا باعث ہوئی ہے ۔ آپ کو رنج ہوا ہے ۔ اسی وجہ سے تلافی کی جو صورت آپ چاہیں وہی اپنا لی جائے گی ۔ کافی دن بعد اس محفل میں دوبارہ آئی تھی آپ سب کو ناگوار گزرا ہے ۔ آپ سب سے معذرت کرنا چاہوں گی جس کا دل دکھا ہے اپنا دل بڑا کرلے ۔ اگر آپ کو پہلے سے کوئی خفگی ہے وہ بھی بلا تامل بتا دیں مجھے اپنی اصلاح کا موقع مل جائے گا ۔

شکریہ
 
محمدظہیر

کسی کا دل نہیں دکھا ہے، اگر دکھا بھی ہو تو کچھ فرق نہیں پڑتا۔ آپ کا دوبارہ آنا محفلین کے لیے باعث برکت و شہرت ہے۔
 
مقدس

لائبریرین
بہت شکریہ چودھری صاحب مجھے ٹیگ کیا ہے ۔ ایک درخواست کرنا چاہوں گی

میری ذات آپ لوگوں کے لیے تکلیف کا باعث ہوئی ہے ۔ آپ کو رنج ہوا ہے ۔ اسی وجہ سے تلافی کی جو صورت آپ چاہیں وہی اپنا لی جائے گی ۔ کافی دن بعد اس محفل میں دوبارہ آئی تھی آپ سب کو ناگوار گزرا ہے ۔ آپ سب سے معذرت کرنا چاہوں گی جس کا دل دکھا ہے اپنا دل بڑا کرلے ۔ اگر آپ کو پہلے سے کوئی خفگی ہے وہ بھی بلا تامل بتا دیں مجھے اپنی اصلاح کا موقع مل جائے گا ۔

شکریہ
نور سس کسی کا دل ول نہیں دکھا۔۔۔ دے آل ہیونگ فن۔۔ سو نو وریز۔۔ ویسے اگر تھوڑا بہت کسی کو برا لگ بھی گیا تو دل پر لگانے کی ضرورت ہر گز نہیں۔۔۔ کوئی اتنی بڑی بات نہیں۔ اٹس اونلی اے فورم
 
بہت شکریہ چودھری صاحب مجھے ٹیگ کیا ہے ۔ ایک درخواست کرنا چاہوں گی

میری ذات آپ لوگوں کے لیے تکلیف کا باعث ہوئی ہے ۔ آپ کو رنج ہوا ہے ۔ اسی وجہ سے تلافی کی جو صورت آپ چاہیں وہی اپنا لی جائے گی ۔ کافی دن بعد اس محفل میں دوبارہ آئی تھی آپ سب کو ناگوار گزرا ہے ۔ آپ سب سے معذرت کرنا چاہوں گی جس کا دل دکھا ہے اپنا دل بڑا کرلے ۔ اگر آپ کو پہلے سے کوئی خفگی ہے وہ بھی بلا تامل بتا دیں مجھے اپنی اصلاح کا موقع مل جائے گا ۔

شکریہ

لاحولا ولا قوۃ الا باللہ۔ یہ کیا کہے جارہی ہیں۔:confused:o_O
خیر
تلافی کی ایک ہی صورت ہے۔۔۔۔ لیکن ۔۔۔پہلے یہ غلط فہمی دور کر لینی چاہیئے کہ آپ کی ذات کسی تکلیف کا باعث بنی یا یہ کہ آپ کا کافی دنوں بعد دوبارہ آنا۔۔۔۔کسی کو ناگوار گزرا ہو۔

کسی معذرت دی لوڑ کائی نا۔ اور جس کا دل دکها ہے اسے بهی دل بڑا کرنے کی کوئی ضرورت نہیں۔۔۔ ایویں بےچارے کو آپریشن کروانا پڑ جائے گا:p

اور اس سے پہلے کی بهی کوئی خفگی نہیں۔۔ ایویں ای نا ڈاؤن ہوو تے نا سانو کرو۔

تلافی دے بارے اچ سوچ کے دسنے آں۔۔:battingeyelashes:
 
آخری تدوین:

اکمل زیدی

محفلین
میری ذات آپ لوگوں کے لیے تکلیف کا باعث ہوئی ہے ۔ آپ کو رنج ہوا ہے ۔ اسی وجہ سے تلافی کی جو صورت آپ چاہیں وہی اپنا لی جائے گی ۔ کافی دن بعد اس محفل میں دوبارہ آئی تھی آپ سب کو ناگوار گزرا ہے ۔ آپ سب سے معذرت کرنا چاہوں گی جس کا دل دکھا ہے اپنا دل بڑا کرلے ۔ اگر آپ کو پہلے سے کوئی خفگی ہے وہ بھی بلا تامل بتا دیں مجھے اپنی اصلاح کا موقع مل جائے گا ۔

شکریہ
ویسے تو آپ نے چودھری صاحب کو مخاطب کیا ہے:cool: ...مگر بات کی نزاکت کو محسوس کرتے ہوئے میں پائیدان پر ہی کھڑا ہو کے صرف یہ کہونگا :unsure:...کے مجھے حیرت ہوئ آپ کے اس قدر سنجیدہ ہونے پر ...بخدا اگر سچی میں کوئی ایسی تحریر ہوتی سنجیدگی لئے ہوئے تو مجھ سمیت ہم میں سے اکثر مرد حضرات ہی عثمان صاحب کے لتے لے لیتے:smile-big: ...تھوڑا لایٹلی لیں:) ...کوئی کسی کو خفگی وفگی نہیں ہو رہی ....اور کس کو ناگوار گزرا ذرا بس اشارہ کریں:terror: ....دل ول کسی کو بڑا نہیں کرنا پتا ہے یہ بیماری ہوتی ہے ...دل اپنے سائز کا ہی صحیح ہوتا ہے :LOL:.....یہاں سب کو اصلاح کی ضرورت ہے ...کوئی ولی کامل نہیں ..یہاں .....سب ایک دوسرے کو صلاح ...دیں ..بس ..اب ایسی باتیں کر کے سلا نہ دیں ...;)

شکریہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ وکریا کوئی نہیں ..:p
 
Top