پیار محبت اور سوسائٹی کے بنائے ہوئے سٹینڈرڈز..

عسکری

معطل
ویسے مجھے بچوں والے گھر میں کبھی سالوں بعد جانے کا اتفاق بھی ہوا تو عجیب لگا ہر چیز بکھری ہوئی بچوں کے کھلونے سامان پیمپرز عجیب سی سمیل ایسا کیوں ہوتا ہے :rolleyes:
 

عاطف بٹ

محفلین
ویسے مجھے بچوں والے گھر میں کبھی سالوں بعد جانے کا اتفاق بھی ہوا تو عجیب لگا ہر چیز بکھری ہوئی بچوں کے کھلونے سامان پیمپرز عجیب سی سمیل ایسا کیوں ہوتا ہے :rolleyes:
آپ گئے ہی کسی بےترتیب سے گھر میں ہوں گے ورنہ ہر گھر میں تو ایسا نہیں ہوتا!
 

محمد امین

لائبریرین
چہرہ نہیں اترا۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مجھے تو بچپن کی اردو کی کتاب والی نظم یاد آئی تھی نا۔۔۔۔۔ دوست ہیں اپنے بھائی بھلکڑ :D
 

فاتح

لائبریرین
کیا مطلب ہے :idontknow::nerd:؟؟

میں شاید اپنی بات صحیح سے لکھ نہیں پایا :rolleyes: میرا مطلب تھا کہ لڑکے اور لڑکی کی عمر میں بہت زیادہ فرق نہیں ہونا چاہیے یعنی 10-15 سال کا۔۔۔ اور جہاں تک بات ہے لڑکے کے لڑکی سے عمر میں چھوٹا ہونے کی تو اس سے فرق نہیں بھی پڑتا۔ سمجھداری، معاملہ فہمی، اچھے اخلاق، کیئر ہونا چاہئیں دونوں میں۔۔۔
ارے آپ تو پریشان ہی ہو گئے۔۔۔ ہمارا مطلب یہ تھا کہ آپ نے دو صفات تو بتا دیں اپنی اور بھابھی کی، اول یہ کہ عمروں میں زیادہ فرق نہیں اور دوم یہ کہ آپ دونوں ہی ماشاء اللہ سمجھ دار ہیں۔ :)
 
گذشتہ سے پیوستہ۔۔۔
پاکستانی معاشرے میں پسند کی شادی صرف شہروں کی حد تک اور تھوڑے سے خاندانوں کی حد تک ہی منظور کیا جاتا ہے۔ ماضی قریب میں ایک ٹی وی پروگرام میں ۔ جس پر لے دے کی گئی ۔ پبلک مقامات پر جہاں کسی قسم کی قربت ممکن نہیں، جا کر لڑکوں اور لڑکیوں کو ہراس کیا جاتا تھا۔ ان خاتون کو فخر تھا کہ وہ اس طرح پسند کرنے والوں کی حوصلہ شکنی کررہی ہیں۔ پسند کرنے والے لڑکے کو "تیری ماں بہن نہیں ؟؟" اور پسند کرنے والی لڑکی کو "تجھے اپنے باپ کی عزت عزیز نہیں؟" کے طعنے اس ٹی وی پروگرام میں دئے گئے؟ جامعہ کراچی میں 1970 کی دہائی میں تین فٹ کے فاصلے کی جمیعت طلبائے اسلام کی تحریک کس کو یاد نہیں ؟

عوامی کنفیوژن کے اس ماحول میں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ "پسند سے شادی" کا معیار کیا ہے یا کیا ہونا چاہئے۔ یہ معیار ، کوئی سیاسی جماعت بنائے گی؟ یا یہ معیار کوئی مذہبی جماعت بنائے گی؟ کیا یہ معیار بھگوت گیتا کے اصولوں پر ہوگا یا پھر بائیبل یا قرآن حکیم کے اصولوں پر۔ چونکہ پاکستانی قوم کا اختیاری مذہب قرآن اور قرآن کے مطابق سنت پر ہے لہذا گائیڈنس کے لئے ان ہی کتب میں دیکھنا ہوگا۔

اس مد میں اٹھنے والے سوالات کے قرآن حکیم سے جوابات۔

کیا شادی پسند کی ہونی چاہئے؟
4:3
وَإِنْ خِفْتُمْ أَلاَّ تُقْسِطُواْ فِي الْيَتَامَى
فَانكِحُواْ مَا طَابَ لَكُم مِّنَ النِّسَاءِ
مَثْنَى وَثُلاَثَ وَرُبَاعَ فَإِنْ خِفْتُمْ أَلاَّ تَعْدِلُواْ فَوَاحِدَةً أَوْ مَا مَلَكَتْ أَيْمَانُكُمْ ذَلِكَ أَدْنَى أَلاَّ تَعُولُواْ
اور اگر اندیشہ ہو تم کو کہ نہ انصاف کرسکو تم یتیم (لڑکیوں) کے معاملے میں، تو نکاح کر لوتم ان سے جو پسند آئیں تم کو عورتیں ، دو دو ، تین تین، چار چار۔ پھر اگر خوف ہو تم کو یہ کہ نہ عدل کرسکو گے تو بس ایک یا پھر (لونڈی) جو تمہاری مِلک میں ہو۔ یہ زیادہ قریب ہے اس کے کہ بچ جاؤ تم ناانصافی سے ۔ شبیر احمد


کیا عورتوں پر زبردستی قبضہ کیا جائے؟ ان سے ان کی مرضی کے خلاف شادی کی جائے؟
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُواْ لاَ يَحِلُّ لَكُمْ أَن تَرِثُواْ النِّسَاءَ كَرْهًا وَلاَ تَعْضُلُوهُنَّ لِتَذْهَبُواْ بِبَعْضِ مَا آتَيْتُمُوهُنَّ إِلاَّ أَن يَأْتِينَ بِفَاحِشَةٍ مُّبَيِّنَةٍ وَعَاشِرُوهُنَّ بِالْمَعْرُوفِ فَإِن كَرِهْتُمُوهُنَّ فَعَسَى أَن تَكْرَهُواْ شَيْئًا وَيَجْعَلَ اللّهُ فِيهِ خَيْرًا كَثِيرًا
اے ایمان والو! تمہارے لئے یہ حلال نہیں کہ تم زبردستی عورتوں کے وارث بن جاؤ، اور انہیں اس غرض سے نہ روک رکھو کہ جو مال تم نے انہیں دیا تھا اس میں سے کچھ (واپس) لے جاؤ سوائے اس کے کہ وہ کھلی بدکاری کی مرتکب ہوں، اور ان کے ساتھ اچھے طریقے سے برتاؤ کرو، پھر اگر تم انہیں نا پسند کرتے ہو تو ممکن ہے کہ تم کسی چیز کو ناپسند کرو اور اللہ اس میں بہت سی بھلائی رکھ دے​
کیا شادی یا کسی اور وجہ سے ماں باپ کو دکھ پہنچایا جائے؟
17:23وَقَضَى رَبُّكَ أَلاَّ تَعْبُدُواْ إِلاَّ إِيَّاهُ وَبِالْوَالِدَيْنِ إِحْسَانًا إِمَّا يَبْلُغَنَّ عِندَكَ الْكِبَرَ أَحَدُهُمَا أَوْ كِلاَهُمَا فَلاَ تَقُل لَّهُمَآ أُفٍّ وَلاَ تَنْهَرْهُمَا وَقُل لَّهُمَا قَوْلاً كَرِيمًا
اور آپ کے رب نے حکم فرما دیا ہے کہ تم اﷲ کے سوا کسی کی عبادت مت کرو اور والدین کے ساتھ حسنِ سلوک کیا کرو، اگر تمہارے سامنے دونوں میں سے کوئی ایک یا دونوں بڑی عمر کو پہنچ جائیں تو انہیں ”اُف“ بھی نہ کہنا اور انہیں جھڑکنا بھی نہیں اور ان دونوں کے ساتھ بڑے ادب سے بات کیا کرو۔
 

شہزاد وحید

محفلین
کیوں گرلز کےساتھ اتنےنارواہ سلوک کی وجہ کیاتھی:)سونیوں سےجلتےتونہیں تھے:D
بلکل زندگی توبدلتی ہی رہتی ہے،،،،لیکن بھائی اب قائم رہنااپنی بات پہ،،،خود ہی نہ بدل جانا،،،لائف میں جوبھی کمنٹمںٹ کرنا،،پوری ایمانداری سےکرنا،،،:)
میں کبھی نہیں بدلوں گا، میں کیا بتاؤں مجھے کبھی کوئی اتنا پسند آیا ہی نہیں جتنا یہ بندہ آیا تھا :) ۔ لیکن جیسا آپ سوچتے ہو ویسا ہر بار ہو جائے ایسا تب ہوتا ہے جب آپ جنت کے مکین ہو۔ لیکن مسلئہ یہ ہے کہ اس وقت دنیا میں ہیں اور یہاں ایسا بہت کچھ ہوتا ہے جس کی کبھی تمنا بھی نہیں کی ہوتی۔
 

محمد امین

لائبریرین
میں کبھی نہیں بدلوں گا، میں کیا بتاؤں مجھے کبھی کوئی اتنا پسند آیا ہی نہیں جتنا یہ بندہ آیا تھا :) ۔ لیکن جیسا آپ سوچتے ہو ویسا ہر بار ہو جائے ایسا تب ہوتا ہے جب آپ جنت کے مکین ہو۔ لیکن مسلئہ یہ ہے کہ اس وقت دنیا میں ہیں اور یہاں ایسا بہت کچھ ہوتا ہے جس کی کبھی تمنا بھی نہیں کی ہوتی۔

بندہ؟؟؟ :censored:
 

نیلم

محفلین
میں کبھی نہیں بدلوں گا، میں کیا بتاؤں مجھے کبھی کوئی اتنا پسند آیا ہی نہیں جتنا یہ بندہ آیا تھا :) ۔ لیکن جیسا آپ سوچتے ہو ویسا ہر بار ہو جائے ایسا تب ہوتا ہے جب آپ جنت کے مکین ہو۔ لیکن مسلئہ یہ ہے کہ اس وقت دنیا میں ہیں اور یہاں ایسا بہت کچھ ہوتا ہے جس کی کبھی تمنا بھی نہیں کی ہوتی۔
تھا؟
 
Top