ساقی کو زخمی کرنے سے فائدہ؟!ہم تو اُن سے بھی ایک قدم آگے بڑھ کر ساغر کو نہ صرف کھینچنا چاہتے ہیں بلکہ کبھی کبھی تو کھینچ کر اور تاک کر مارنے کو بھی دل چاہتا ہے۔ (مذاق )
ارے جناب کل مشاعرہ ہے حلقہ ارباب ذوق کا۔ آرٹس کانسل کیوں تشریف نہیں لاتے؟ ملاقات بھی ہوجائے گی اور دو اچھے شعر بھی سن لیں گے کیوں؟!ویسے کل لیاقت علی عاصم صاحب اور بھائی میم میم مغل صاحب سے ملاقات ہوئی کافی عرصے بعد۔ لطف آیا۔
ہم نے ہزار بار کہا ہے کہ شک نہیںچائے میں کچھ ملا نہ دیا ہو جناب نے
ارے جناب کل مشاعرہ ہے حلقہ ارباب ذوق کا۔ آرٹس کانسل کیوں تشریف نہیں لاتے؟ ملاقات بھی ہوجائے گی اور دو اچھے شعر بھی سن لیں گے کیوں؟!
جناب کل کافی احباب سے یک جا ملاقات ہو جائے گی اس واسطے کہتے ہیں۔ خود مغزل بھی احتمالاً تشریف لائیں گے ساتھ اور احباب بھی ہوں گے۔ بسمل بھی اگر مصروف نہ ہوئے تو انہیں بھی کھینچ لے جاؤں گا!ارے ہم کون سے باقاعدہ شاعر ہیں جو مشاعروں میں جائیں۔ ہاں ملاقات البتہ ضرور ہونی چاہیے۔ کل تو کافی مصروف ہوں پھر کسی دن ملاقات رکھیں گے۔
جناب کل کافی احباب سے یک جا ملاقات ہو جائے گی اس واسطے کہتے ہیں۔ خود مغزل بھی احتمالاً تشریف لائیں گے ساتھ اور احباب بھی ہوں گے۔ بسمل بھی اگر مصروف نہ ہوئے تو انہیں بھی کھینچ لے جاؤں گا!
ہم تو زبیر بھائی سے یوں بھی شرفیاب ہو چکے ہیں۔ کل دوپہر میں مصروفیات ہیں۔ ٹھیک ہے تو پھر کبھی ملاقاتی برنامہ ڈالتے ہیں بشرط وقت!ویسے کل دوپہر میں زبیر بھائی سے ملاقات طے پائی ہے چاہیں تو آپ بھی آ جائیں۔ میں اور مغل بھائی ہوں گے۔
شام میں کچھ مشکل ہو جائے گا کہ کچھ کام اس کے بعد نمٹانے ضروری ہیں۔
ہم تو زبیر بھائی سے یوں بھی شرفیاب ہو چکے ہیں۔ کل دوپہر میں مصروفیات ہیں۔ ٹھیک ہے تو پھر کبھی ملاقاتی برنامہ ڈالتے ہیں بشرط وقت!
ہم نے ہزار بار کہا ہے کہ شک نہیں
چائے میں کچھ ملایا بھی کیسے جناب نے؟
چینی بھی گر ملائی تو آخر ملائی کیوں؟اک بات تھی جو کہہ کہ گنوائی ہے اور بس
چائے میں ہم نے چینی ملائی ہے اور بس
چینی بھی گر ملائی تو آخر ملائی کیوں؟
کیا آپ جانتے نہیں شوگر مریض ہوں؟!!
گر غیر خالص آپ کا مقصود تھا حضوریہ سوچ کہ چینی کو ملایا ہے چائے میں
خالص کوئی بھی چیز ہمیں راس نہیں ہے
گر غیر خالص آپ کا مقصود تھا حضور
پھر آپ کو نیت پہ ہی کرنی تھی اکتفا!
کیا آپ نے سگریٹ کا پوچھا جناب؟معزز محفلین، ہمارے ساتھ پیالی بھر چائے پینے کا شرف حاصل کیجیے!
کہاں حاضر ہے مجھے تو کوئی نظر شظر نہی آرہی کپ ؟؟؟؟حاضر ہے، پی کر دعائوں سے نوازیں!
نہیں جناب محض چائے کی دعوت ہے۔ سگرٹ اپنے پیکٹ سے ہم کسی کو پلانے کے قائل نہیں!کیا آپ نے سگریٹ کا پوچھا جناب؟
مغل بھائی کی کیا ہی بات ہے جناب۔۔۔کل چائے کے جو دور مغل بھائی کی صدارت میں چلے ان کا نشہ ابھی تک باقی ہے
جہاں سرور میسر تھا جام ومے کے بغیر
وہ چائے کے ہوٹل ہماری نظرسے گذرے ہیں