محمود بھائی اب میرے سوالات
آپکی پسندیدہ کتاب جو دوسروں کو بھی recommend کرنا چاہیں؟
کافی کتابیں ہیں۔ میں عام طور پر انسان کی شخصیت ، اسکے مزاج، اسکی دلچسپیوں اور اسکے اندر جاری کشمکش (اگر مجھے اسکا علم ہو تو) کو مدنظر رکھ کر کوئی مناسب کتاب ریکمنڈ کیا کرتا ہوں۔ ویسے Generally کچھ کتابیں ہیں مثلاّ ایک صاحب ہیں قمر اقبال صوفی، ان کی ایک کتاب مجحے بہت پسند آئی جسکا نام ہے "روحانیت، دانش اور حقیقتیں"۔۔۔اسی طرح بابا یحیٰ خان کی کتاب "پیا رنگ کالا"، شہاب نامہ، الکھ نگری ، اشفاق صاحب کی زاویہ، واصف علی واصف صاحب کی کتابیں ۔۔۔یہ پڑھنی چاہئیں۔
فینٹسیز بہت ہیں۔۔ٹین ایج میں اپنے آپ کو مارشل آرٹ کے کسی ماسٹر کے روپ میں دیکھنا اچھا لگتا تھا۔۔جب شہاب نامہ اور اسی قسم کی کچھ اور کتابیں پڑھیں تو تصوف کی پراسرار دنیا ایک ٍFantasyبن گئی۔۔ جب کوئی اچھی فلم دیکھتا ہوں تو یہ سوچ کر کڑھتا ہوں کہ پاکستان میں ایسی کوئی فکر انگیز اور مثبت پیغام والی فلمیں کیوں نہیں بنتیں۔۔چنانچہ پھر تصور ہی تصور میں دیکھتا ہوں کہ میں اس قسم کی کوئی فلم بنا رہا ہوں۔۔۔
مجھے انسان کا مجموعہِ اضداد ہونا، اور Paradoxical nature کی ہر بات Fascinate کرتی ہے۔
کتابوں کے علاوہ اور کیا کچھ جمع کرنے کا شوق ہے؟
اور کسی چیز کو جمع کرنے کا شوق نہیں ہے۔
محفل کے کونسے گوشوں میں زیادہ آنا جانا رہتا ہے
حالاتِ حاضرہ، اسلامی زمرے، متفرقات، شعر و سخن، موسیقی
غصے میں کیا کرنے کو دل کرتا ہے؟
سب سے الگ تھلگ ہوجانے کو دل چاہتا ہے
آپکے مذاج کی خوبی و خامی
خامییاں تو بہت سی ہیں ، ان میں سے سرِ فہرست کاموں کو Postpone کرنا یعنی آج کا کام کل پر ٹالنا۔۔اس سے بہت نالاں ہوں۔۔تجزیہ کرنے سے اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ میرے ساتھ ایسا سستی کی وجہ سے نہیں بلکہ ذہن میں جاری کسی نہ کسی رو کے بہاؤ کے تسلسل کی وجہ سے ہوتا ہے۔ ذہن جس رو میں جا رہا ہوتا ہے اس کو تبدیل کرنے یا اس سے ہٹنے میں کافی رکاوٹ اور جمود کا مظاہرہ کرتا ہے
خوبی کا نہ ہی پوچھیں تو بہتر ہے۔۔لیکن میں دیانتداری سے یہ سمجھتا ہوں کہ اگر مجھ میں کوئی خوبی ہے بھی تو اس میں میرا اپنا کوئی کمال نہیں ہے
ٹین ایج میں کس پرسںالٹی سے بہت متاثر تھے اورکس اداکار جیسا سمجھتے تھے؟
ٹین ایج میں میری انٹریکشن لوگوں کے ساتھ بہت کم تھی، زیادہ تر کتابوں کی دنیا میں رہتا تھا اور کتابی کرداروں سے ہی متاثر تھا۔ حقیقی زندگی میں جن لوگوں کی شخصیت نے متاثر کیا وہ ٹین ایج میں نہیں ملے بلکہ بعد کے ادوار میں ان سے تعارف حاصل ہوا۔
بچپن میں کونسی نصیحت سب سے بری لگتی تھی؟
میری والدہ کے ایک چچا تھے جنکا نام چچا شریف تھا ( میرزا ادیب نے اپنی کتاب مٹی کا دیا میں ایک کردار کا ذکر چار پانچ صفحات پر کیا ہے، یہ وہی چچا شریف تھے)۔۔۔میری امی ان سے بہت متاثر تھیں، انکے کردار کی بہت مثالیں دیا کرتی تھیں۔ چونکہ وہ وفات پاچکے تھے اور ان سے ملنا ممکن نہیں تھا، کبھی کبھی چڑ جایا کرتا تھا جب مجھے ان جیسا بننے کیلئے امی انکی کوئی نہ کوئی مثال دیا کرتی تھیں
بچپن میں کس بات پر مار کھائی؟
چھوٹی بہنوں سے لڑنے پر
پاکستان کے کس شہر سےآپ کا تعلق ہے
پیدائش اور زندگی کے ابتدائی پانچ برس تو کراچی میں گذرے، بعد میں واپس لاہور میں اپنے آبائی گھر جو پرانے لاہور یعنی اندرون شہر میں تھا، وہاں زندگی کے بیس سال گذرگئے۔
کسی فلم،کتاب،ڈرامے کا کوئی یادگار کردار جو بھلائے نا بھولتا ہو؟
فلموں میں دلیپ کمار، ڈراموں میں فردوس جمال خاص طور پر من چلے کا سود ا نامی ڈرامے کا کردار، اور کتابوں میں ابن صفی کا عمران حافظے میں کافی تفصیلات کے ساتھ محفوظ ہیں
فرض کریں اگر آپکو چوائس ہوتی
ایک ہینڈسم آدمی پلس غربت
یا
ایک بدصورت انسان پلس بے تحاشا دولت
تو آپکی چوائس کیا ہوتی اور کیوں؟
واللہ اعلم۔۔کبھی سوچا نہیں۔۔اچھا ہی ہوا ایسی کوئی چائس نہیں ملی۔۔ویسے پہلی چائس زیادہ قرینِ قیاس لگتی ہے