چائے پئیں

صابرہ امین

لائبریرین
صابرہ بٹیامیں بڑی مرتبہ یاد کیا کہ شادی کے بارے میں کیا کہا ہے پھریاد آیا وہ شادی نہیں یہ کہا تھا”٭مرد عشق و عاشقی صرف ایک ہی مرتبہ کرتا ہے۔ دوسری مرتبہ عیاشی اور اس کے بعد نری بدمعاشی۔”
آپ سے اس لیئے کہلوایا کہ ہمارے منہ سے چھوٹا منہ بڑی بات لگتی ۔ ۔ (اور ان کے حملے بھی کم خطرناک نہیں ہوتے) :LOL:
 

سید عاطف علی

لائبریرین
اور بھی طرح ثواب کما سکتے ہیں آپ ۔ ۔ غریبوں کی مدد کیجیئے ۔ ۔ بھوکوں کو کھانا کھلایئے ۔ ۔ وغیرہ وغیرہ ۔ ۔
آپ انہیں کیا سمجھی ہیں صابرہ !
وہ غریبوں کی مدد بھی ایسے کریں گے کہ انکے لیے بھی دھونڈنے نکل کھڑے ہوں گے ۔ ثواب ہی تو ہے ۔
کہتے ہیں نا کہ۔۔۔ "یہ بازو مرے آزمائے ہوئے ہیں"
 

صابرہ امین

لائبریرین
آپ انہیں کیا سمجھی ہیں صابرہ !
وہ غریبوں کی مدد ایسے کریں گے کہ انکے لیے بھی دھونڈنے نکل کھڑے ہوں گے ۔ ثواب ہی تو ہے ۔
کہتے ہیں نا کہ۔۔۔ "یہ بازو مرے آزمائے ہوئے ہیں"
ہاں اتنی ترنگ میں کسی کو کتابوں میں ہی دیکھا ہے ۔ ۔ زندہ و جاوداں کردار پہلی مرتبہ سامنے ہے ۔ ۔ :ROFLMAO:
 
آخری تدوین:

سیما علی

لائبریرین
آپ کو دخل در ماکولات ہونا بہت ضروری ہے۔
یہ نوری بڑی شرارتی ہیں۔ چپ چاپ اپنے تمام کرداروں کا باریک بینی سے جزُیاتی معائینہ کرنے میں مصروف اور محظوظ ہو رہی ہیں کہ چائے خانہ ادبی کافی ہاؤس میں بدل رہا ہے :):)
 
Top