چائے پئیں

سیما علی

لائبریرین
آمین، یا الہَ العالمین!!!
سید عمران
ٹریفک سگنل پر پھول بیچنے والے نے عمران بھائی کو گلدستہ پیش کرتے ہوئے کہا " محترم آپ اس خاتون کیلئے لے لیں جو آپ کو اچھی لگتی ہے "
عمران بھائی نے بڑا تاریخی جواب دیا " لے تو لوں ، مگر میری بڑی کو پتا چل گیا تو کیا ہوگا":shock:8):shock::?8)
 
سید عاطف علی

ارے سیما آپا!
وہ ڈنکے کی چوٹ والے کھلاڑی ہیں ان کے پاس ہر سگنل کے لیے تاریخ ساز نپے تلے جوابات کی دستاویز تیار نہ ہو ! :cowboy1:
 
ماہی احمد

لائبریرین
ماہی بٹیا ابھی نئے لڈو کھائے نہیں اس لیے جوش خروش کا یہ عالم ہے۔۔۔:rollingonthefloor:
ہے نا۔۔۔۔ جب یہ لڈو کھائیں گے اور نہ نگلا جائے گا نہ اگلا جائے گا تب لگے گی سمج!!! (براہ کرم اسے سمج ہی پڑھا جائے)
تب پھر سب ہمدردی کی آڑ میں خوب مکیاں ماریں گے گردن سے نیچے اور چسکے مزے اور بدلے لیں گے۔۔۔۔ پر سانوں کی، ہمارا کام تھا خبردار کرنا!!!
 
صابرہ امین

لائبریرین
ارے سیما آپا!
وہ ڈنکے کی چوٹ والے کھلاڑی ہیں ان کے پاس ہر سگنل کے لیے تاریخ ساز نپے تلے جوابات کی دستاویز تیار نہ ہو ! :cowboy1:
تیار نہ بھی ہو تو انہیں کون سا زیادہ وقت لگے گا ۔ ۔ چند چٹکیاں ۔ ۔ ۔:D آپ نے ان کے بچپن کے جھٹ پٹ منصوبے نہیں پڑھے کیا؟؟ :D:LOL:
 
صابرہ امین

لائبریرین
ہے نا۔۔۔۔ جب یہ لڈو کھائیں گے اور نہ نگلا جائے گا نہ اگلا جائے گا تب لگے گی سمج!!! (براہ کرم اسے سمج ہی پڑھا جائے)
تب پھر سب ہمدردی کی آڑ میں خوب مکیاں ماریں گے گردن سے نیچے اور چسکے مزے اور بدلے لیں گے۔۔۔۔ پر سانوں کی، ہمارا کام تھا خبردار کرنا!!!
لڈوؤں کا ٹوکرا بھی کھا جائیں گے ۔ ۔ ہم تو ان کو پڑھ پڑھ کر خوب جانکاری حاصل کر رہے ہیں ۔ ۔ :LOL::p
 
ماہی احمد

لائبریرین
لڈوؤں کا ٹوکرا بھی کھا جائیں گے ۔ ۔ ہم تو ان کو پڑھ پڑھ کر خوب جانکاری حاصل کر رہے ہیں ۔ ۔ :LOL::p
یہ تو کوئی ایکسپشنل کیس لگتا ہے، کرتے ہیں کچھ۔۔۔:thinking:
ویسے ہمارے دفتر میں ایک آسامی ہے۔۔۔ آپ اپلائے کیوں نہیں کرتیں؟ :winking:
 
شمشاد

لائبریرین
بھئی پگار اچھی اور کام کچھ نہ ہو تو بات پکی ۔ ۔ :beauty::beauty::laugh1:
صابرہ بہنا، آپ الٹا لکھ گئیں، یہاں کام ہی کام ہے، کہ قائد اعظم کے قول پر پورا پورا عمل کیا جاتا ہے "کام، کام، کام" اور جہاں تک پگار کا تعلق ہے تو امید پر دنیا قائم ہے۔ شاید کبھی مل ہی جائے گی۔

یہاں جو فیسیں ملتی ہیں، اس سے تو میری ایڈوائیزر کا چائے کا خرچہ بھی پورا نہیں ہوتا۔
 
بھئی ہم نے تو سیدھا ہی لکھا ہے تو آپ الٹا پڑھنے پر کیوں مصر ہیں ۔ ۔ اتنے اہم دفتر میں فری میں کام کیسے لیا جا سکتا ہے ۔ ۔ سوچیں ۔ ۔ :D
 
شمشاد

لائبریرین
Thinking.gif

بات تو سوچنے والی ہے۔
اوہو، اب سمجھ میں آیا، آپ نے شاید اسے حکومت پاکستان کا کوئی دفتر سمجھ لیا ہے۔
 
صابرہ امین

لائبریرین
بات تو سوچنے والی ہے۔
اوہو، اب سمجھ میں آیا، آپ نے شاید اسے حکومت پاکستان کا کوئی دفتر سمجھ لیا ہے۔
جی نہیں ہمیں تو کوئی "میئر " بھی بنائے تو نہ بنیں ۔ ۔ (اب سپریم کورٹ سے ڈر لگنے لگا ہے ۔ ۔ ):cautious::cautious:
یہ خدمات تو ماہی بہن کے "اس قدر اصرار" پر قبول کرنے جا رہے ہیں ۔ ۔ ۔:ROFLMAO:
 
ماہی احمد

لائبریرین
بھئی پگار اچھی اور کام کچھ نہ ہو تو بات پکی ۔ ۔ :beauty::beauty::laugh1:
دیکھیے کام وہی جو آپ آلریڈی کر رہی ہیں۔۔۔
ہم تو ان کو پڑھ پڑھ کر خوب جانکاری حاصل کر رہے ہیں ۔ ۔ :LOL::p

آپ کو ہم ٹیمپرری بیسز پر جاب دیں گے۔۔۔۔

جہاں تک بات ہے پے کی تو چاچو کی بات سچ ہے چائے پانی بھی نہیں پورا پڑتا اس لئیے :winking::winking::winking::winking: اگے تسی سمجدار او۔۔۔۔:smug:
جی نہیں ہمیں تو کوئی "میئر " بھی بنائے تو نہ بنیں ۔ ۔ (اب سپریم کورٹ سے ڈر لگنے لگا ہے ۔ ۔ ):cautious::cautious:
یہ خدمات تو ماہی بہن کے "اس قدر اصرار" پر قبول کرنے جا رہے ہیں ۔ ۔ ۔:ROFLMAO:
:idontknow:اتنا اصرار کر رہی ہوں میں؟
ہیں، سچی؟ چلو ایسے ہے تو ایسے ہی سہئ۔۔۔
 
ماہی احمد

لائبریرین
coffee-animated-emoji.gif

زیادہ سے زیادہ یہ کر سکتے ہیں کہ دفتر میں چائے وائے پلا دیا کریں گے۔
صابرہ امین دیکھا آپ نے۔۔۔ بس چائے "وائے"۔۔۔ ہم تو خدمت خلق کو بیٹھے ہیں۔۔۔ اللہ لوک بندے ہیں۔۔۔ پیسے سے ہمیں کیا غرض۔۔۔ دکھی انسانیت کے مسائل حل کرنا ہماری ترجیح ہے۔۔۔۔ اجر کی توقع بس ایک اللہ سے۔۔۔۔
 
Top