عظیم بھائی یہ تو خطرے کی بات ہے ۔ ۔ چائے میں تو کیفین ہوتی ہے جس کی زیادتی اچھی بات نہیں ۔یہی وجہ ہے کہ ان کی یہ حالت ہے ۔ ۔ اس کے اور بہت نقصانات ہیں ۔ ۔
بہت زیادہ چائے پینا نقصان دہ بھی ہوسکتا ہے - Health - Dawn News
نظم پوسٹ کرتے تو اچھا تھا ۔ ۔
تقریباً دس سال پرانی ٹوٹی پھوٹی سی نظم ہے اصل مزا تو وہ ہی لے سکتے ہیں جو ان سے واقف ہیں ان میں چائے کے علاوہ بھی کئی عجیب عادتیں ہیں رات بھر جاگتے رہنا دن بھر سونا وغیرہ
کسی نے ان کا ایک فوٹو پوسٹ کیا تھا اسے دیکھ کر فی البدیہ یہ نظم لکھی تھی یوں ہی بیکار سی نظم ہے اس قدر عالم فاضل لوگوں کے بیچ پوسٹ کرتے ہوے شرم سی بھی آرہی ہے پر وعدہ کر چکا ہوں تو کچھ اشعار حاضر خدمت ہیں
جانتے ہیں آپ ان کو؟ حضرت خور شید ہیں
شب قدر ہر شب ہے انکی اور سب دن عید ہیں
جاگتے ہیں رات بھر دن میں فقط سوتے ہیں یہ
لوگ کہتے ہیں کہ اپنی زندگی کھوتے ہیں یہ
ہم یہ کہتے ہیں کہ بس آرام ہی آرام ہے
اس سے بڑھ کر بھی کہیں دنیا میں کوئی کام ہے
زندگی جیتے ہیں جیتے ہیں تو مسٹر عیش کی
چاہیئےبس چائے، سگرٹ کیا ضرورت کیش کی
ان سے پوچھے کوئی کیا ہے اہمیت چائے کی
ہے کسی کے جسم میں کتنی ضرورت چائے کی
ان کا کہنا ہے کہ کھانہ بھی ہے کچھ کھانے کی چیز
دودھ کے بارے میں کہتے ہیں کہ کرتا ہے مریض
چائے کو کہتے ہیں، اس میں سیکڑوں ہیں فائدے
کتنی طاقت ہے توانائی سرور و ذائقے
سال بھر بھی دو نہ کھانہ تو یہ مر سکتے نہیں
نہ ملے گر چائے بستر سے اتر سکتے نہیں
پڑھنا لکھنا جانتے کب ہیں انگوٹھا چھاپ ہیں
گھر سے جب نکلیں تو افسر کے بھی گویا باپ ہیں
ایک دن کالج چلے آئے پہن کر کوٹ پینٹ
لڑکیاں سمجھیں کئی ہیں ہیڈ آف ڈپارٹمینٹ
شہر بھر میں انکی اپنی اک الگ پہچان ہے
چائے، سگرٹ صرف دو چیزوں میں ان کی جان ہے