جی میں جانتا ہوں کہ یہ تصویر کئی سال سے یہیں لگی ہوئی ہے۔ میں یہ کہہ رہا تھا کہ دونوں باپ بیٹے ماشاء اللہ ایک جیسے دکھتے ہیں۔یہ تصویر تو کئی سال سے یہیں لگی ہوئی ہے
امی ٹھیک ہیں الحمد للہ۔
عمار تو فیس بک پر اکثر نظر آتے رہتے ہیں۔ فہیم بھی وہیں ہوتے ہیں۔ م م مغل بھائی کی تو کئی سالوں سے خیر خبر نہیں ہے۔۔۔
ایڈیٹر میں آپ کی اردو کا آپشن بھی ہوگا. ذرا غور کیجیے.Actually I dont know how to write in Urdu.Just noticed there is an english forum too
soha لیکن آپ اردو آسانی سے پڑھ اور سمجھ تو لیتی ہیں۔.Actually I dont know how to write in Urdu.Just noticed there is an english forum too
بہت بہت شکریہ آپ نے حوصلہ افزائی فرمائیبہت ہی عمدہ ۔ ۔ بہت ساری داد ۔ ۔
سر! دال نہیں غالباٙٙ دار چینی ہے۔کچھ دال چینی اور لونگ بھی ڈالتے ہیں
تو شیمپو نے کیا قصور کیا؟؟؟چائے میں ٹوتھ پیسٹ بھی شامل کر نا چاہیے
اسی طرح کی چائے ہم بھی بناتے ہیں۔۔۔میں جو چائے بناتا ہوں، اُس کی ترکیب بہت سادہ ہے:
پانی اُبالیں۔ مزید اُبالیں۔ اُبالتے ہی جائیں پانچ منٹ تک۔
اُس میں دُودھ شامل کریں۔ اُبلنے دیں۔ تین منٹ تک۔
اب اِس میں پتی ڈالیں، اور آنچ آدھ منٹ بعد ہلکی کر دیں اور چائے کو نہایت مدہم آنچ پر دَم پر رکھ دیں۔
اب آپ جو پئیں گے، وہ چائے ایسی ہو گی، جو شاید آپ کو پسند نہ آئے، مگر یہ پھیکی چائے مجھے تو بہت پسند ہے۔
تجربہ سے گھبرانا نہیں چاہیے۔۔۔سونف میرے لئے نئی ہے۔کبھی ضرور ڈال کے دیکھوں گی۔۔۔۔۔
سید صاحب!!!!!اسی طرح کی چائے ہم بھی بناتے ہیں۔۔۔
پہلے چائے کا برتن چولہے پر رکھواتے ہیں (بڑے بیٹے سے)۔۔۔
پھر اس میں حسب ضرورت پانی ڈلواتے ہیں (چھوٹے بیٹے سے)۔۔۔
اس کے بعد اجزائے ترکیب یکے بعد دیگرے ڈلواتے ہیں (بڑی بیگم سے)۔۔۔
لو جی، نہایت گرما گرم، مزے دار چائے بیٹھے بٹھائے منٹوں میں تیار!!!
جنابتجربہ سے گھبرانا نہیں چاہیے۔۔۔
اچھی بنی تو آپ کی۔۔۔
ورنہ ماسی کی!!!
محض ازراہِ تفنن۔۔۔
قوم کے دلوں میں حقوق انسانیت کا درد جگانے کے لیے نہیں!!!
بس دھیان رہے صرف اتنی پلائیں کہ ماسی اگلے دن ناسازی طبع کا بہانہ بنا کر چھٹی نہ کرلے!!!جناب
تجربے سے بالکل گھبرانا نہیں ہے ۔سونف کی خوشبو سے پودینہ،سونف،چھوٹی الائچی والا قہوہ نظروں میں آجاتا ہے جو اماّں بیماری میں آنکھیں ناک بند کروا کے زبردستی پلادیتیں ۔اب بھلا سونف کا تجربہ ماسی پہ ہی آزمانا پڑے گا
ہمیں معلوم تھا اس شوشے سے عوام الناس میں کھلبلی مچ کر رہے گی۔۔۔سید صاحب!!!!!
اس کے بعد اجزائے ترکیب یکے بعد دیگرے ڈلواتے ہیں (بڑی بیگم سے)۔۔۔
ہمیں بڑی بیگم کی تشریح درکار ہے۔۔۔۔
خوب خوب!!!!ہمیں معلوم تھا اس شوشے سے عوام الناس میں کھلبلی مچ کر رہے گی۔۔۔
لہٰذا ہم نے اس کا جواب پہلے سے سوچ رکھا ہے۔۔۔
یعنی خوب سوچ سمجھ کر یہ بات کہی ہے!!!
ارے بھئی مستقبل کے حوالے سے محض خوش شگونی کے لیے یہ شگن لیا ہے۔۔۔
بڑی، منجھلی، چھوٹی اور لاسٹ۔۔۔
آخر الذکر ایل او ایس ٹی والا لاسٹ نہیں ہے!!!
توبہ کریں جی توبہ۔۔۔خوب خوب!!!!
اس سلسلے ایک لطیفہ دوسری،تیسری،اور چوتھی کے لئے:
“ہمارے پیارے دوست نے ایسے تمام شوہرات کے لئے جو دوسری شادی کے خواہشمند ہیں،ایک نسخہ اکسیردیاہے، فرماتے ہیں۔۔دوسری شادی کا سب سے کم رسک والا طریقہ یہ ھے کہ دوسرا نکاح کرنے سے دو مہینے قبل یہ افواہ پھیلا دیں کہ آپ نے نکاح کر لیا ہے!! اس کے بعد بیوی، بچوں، میکے،سسرال، امّی، ابّا، ساس، سسر، سالے سالیوں وغیرہ کا ری ایکشن دیکھیں،اگر ردِعمل ایسا ہے کہ آپ ہینڈل کر لیں گے تو اللہ کا نام لیکر قدم آگے بڑھا لیں اللہ برکت ڈالے گا اور اگر ردِ عمل کی شدّت آپ کی قوّتِ برداشت سے باہرہے اور حالات اتنے بے قابوہو جائیں کہ آپ سنبھال نہ سکیں تو ایک بھر پور قہقہہ لگا کر بتا دیں کہ ہن بندا مذاق وی نہ کرے؟؟ ۔۔
وارث صاحب!!توبہ کریں جی توبہ۔۔۔
کیسے ہولناک مشورے دئیے جارہی ہیں۔۔۔
ہمارے معاشرہ میں پہلی افواہ کا نتیجہ ہی موت سے کم تر نہیں ہوتا۔۔۔
یقین نہ آئے تو پوچھ لیں وارث بھائی سے!!!
اسے شہادت کی نہیں پکی پکی حرام موت کہتے۔۔۔وارث صاحب!!
شہادت کے ڈر سے کسی سے کوئی مشورہ نہیں لیتے۔اسی لئے کہیں نہیں کہتے کہ “اس کے بعد اجزائے ترکیب یکے بعد دیگرے ڈلواتے ہیں (بڑی بیگم سے)۔۔۔
یا الٰہی، یہ بیگمات بڑی، چھوٹی بھی ہوتی ہیں، نہ جانے کن کی۔وارث صاحب!!
شہادت کے ڈر سے کسی سے کوئی مشورہ نہیں لیتے۔اسی لئے کہیں نہیں کہتے کہ “اس کے بعد اجزائے ترکیب یکے بعد دیگرے ڈلواتے ہیں (بڑی بیگم سے)۔۔۔