چینی بحران کی رپورٹ وزیراعظم کو پیش، جہانگیر ترین کے ملوث ہونے کا انکشاف

جاسم محمد

محفلین
برادری کی سیاست کے مطابق تو یہ بات درست ہے۔ لیکن اصل دھوکا خان کو جہانگیر ترین نے دیا ہے کیونکہ خان پر انگلیاں اٹھ رہی ہیں کہ تم تو صاف شفاف چلنے کی باتیں کر رہے تھے اور تمہارا قریبی ساتھی ہی اس فراڈ میں ملوث نکلا۔
پہلے اپوزیشن اور ان کے حامی صحافی کہا کرتے تھے کہ شوگر انکوائری رپورٹ شائع نہ کرکے حکومت شوگر مافیا کو بچا رہی ہے۔ اب یہی لوگ کہہ رہے ہیں کہ حکومت کا انکوائری رپورٹ شائع کرنے کا مقصد عمران خان کو بچانا ہے :p
 
واہ بھئی مان گئے شہزاد اکبر کو۔ کس صفائی سے اصل مجرم کا نام درمیان سے اڑایا ہے۔ اسی لیے تو نیازی صاحب نے اس گھوڑے پر پیسے لگائے ہیں۔ کابینہ کے ہیڈ کی حیثیت سے اس ساری ایکسپورٹ کی اجازت خود ہی دی۔ اب رپورٹ میں تذکرہ تک نہیں۔ اصل مجرم نیازی ہے۔ کتنے پیسے لیے اجازت دینے کے لیے اور پھنسایا سبسڈی پر ۔ واہ وا۔ ٹائیگر کی طرح وفادار نکلا یہ بندہ!!
 

جاسم محمد

محفلین

جاسم محمد

محفلین
ترجمان تحریک انصاف شبلی فراز کا چورن اب بکنے والا نہیں۔ انکوائری رپورٹ کے مطابق ملک میں 40 فیصد سے زائد چینی کا کاروبار حکومتی صفوں میں شامل شوگر مافیا کر رہا ہے۔
 

جاسم محمد

محفلین
کابینہ کے ہیڈ کی حیثیت سے اس ساری ایکسپورٹ کی اجازت خود ہی دی۔
انکوائری رپورٹ کے مطابق چینی مہنگی ہونے میں ایکسپورٹ ایک فیکٹر ہے لیکن یہ واحد وجہ نہیں ہے۔ ایکسپورٹ کے علاوہ شوگر مافیا مارکیٹ میں خردبرد، ذخیرہ اندوزی، سٹے بازی کے ذریعہ چینی کی قیمت کو کنٹرول کرتا ہے:
image.png

اپوزیشن اور اس کے حامی صحافی اگر واقعتا چینی بحران کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچانا چاہتے ہیں تو ان تمام فیکٹرز پر بات کریں جو مارکیٹ میں چینی کی قیمت کنٹرول کرتے ہیں ۔ لیکن وہ ایسا ہرگز نہیں کریں گے۔ بلکہ اپنا ساری توجہ صرف ایک فیکٹر یعنی حکومت کی ایکسپورٹ پالیسی پر مرکوز رکھ کر عوام کو بیوقوف بنائیں گے۔ جیسا کہ ہمیشہ سے کرتے چلے آئے ہیں۔ اور اب تفصیلی انکوائری رپورٹ جاری ہونے کے بعد بھی وہی کچھ کر رہے ہیں۔
 

جاسم محمد

محفلین
جانبدار صحافیوں کی عمران خان سے تازہ ترین فرمائش: شوگر مافیا کے پیسوں سے بنائی گئی حکومت واپس کر دیں تاکہ ہم نئی حکومت لا کر اس شوگر مافیا کو احتساب سے بچا لیں۔
 

سید ذیشان

محفلین
پہلے اپوزیشن اور ان کے حامی صحافی کہا کرتے تھے کہ شوگر انکوائری رپورٹ شائع نہ کرکے حکومت شوگر مافیا کو بچا رہی ہے۔ اب یہی لوگ کہہ رہے ہیں کہ حکومت کا انکوائری رپورٹ شائع کرنے کا مقصد عمران خان کو بچانا ہے :p
ہا ہا

نون لیگ کافی مخولیہ ہے۔
 

جاسم محمد

محفلین
انکوائری عمران خان نے خود شروع کروائی۔ رپورٹ شوگر مافیا کے دباؤ کے باوجود اپنی نگرانی میں جاری کی۔ اور پھر پھنس بھی وہ خود ہی گیا۔ یہ سب کیسے کر لیتے ہیں جانبدار صحافی؟
 

آورکزئی

محفلین
سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا اعتراف جرم: ہم نے ۲۵ ارب روپے کی سبسڈی دی وہ بالکل درست فیصلہ تھا۔ لیکن عمران خان و عثمان بزدار نے صرف ۳ ارب روپے کی سبسڈی دے کر چینی چوری کر لی

بات یہ کہ نیازی اور وسیم اکرم پلس کا نام کیوں نہیں ہے اس میں۔۔۔۔۔۔ ہاہاہاہا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مکمل ڈرامہ رچایا گیا ہے۔۔۔ دیکھ لینا بعد
 

آورکزئی

محفلین
ذکر موجود ہے:
معاون خصوصی نے کہا کہ چینی کی قیمت میں اگر صرف ایک روپیہ اضافہ کرکے بھی 5.2 ارب روپے منافع کمایا جاتا ہے، پاکستان میں تقریباً 25 فیصد گنا ان رپورٹڈ (غیر دستاویزی شکل میں) ہے جس سے اس پر ٹیکس بھی نہیں دیا جاتا، پانچ برسوں میں 88 شوگر ملز کو 29 ارب کی سبسڈی دی گئی، ان شوگر ملز نے 22 ارب روپے کا انکم ٹیکس دیا اور 12 ارب کے انکم ٹیکس ریفنڈز واپس لئے یوں صرف 10 ارب روپے انکم ٹیکس دیا گیا۔
جہانگیرترین گروپ کی شوگر ملز اوورانوائسنگ اور ڈبل بلنگ میں ملوث ہیں، شہزاد اکبر - ایکسپریس اردو

۵ سال پہلے کس کی حکومت تھی؟ تحریک انصاف حکومت نے دو سالوں میں شوگر مافیا کو ۳ ارب کی سبسڈی دی مان لیا غلط کیا۔ باقی 26 ارب کی سبسڈی کس کی حکومت نے دی تھی؟ بڑا چینی چور کون ہوا؟

اپ لوگوں کا وطیرہ رہا ہے اپنی غلط پالیسیوں غؒط فیصلوں اور کرپشن کو دوسروں کی حکومت کی کرپشن کی دیوار کے پیچھے لگایا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
Top